وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے بھارت کے بہادری کا انعام پانے والے بے خوف انعام یافتگان کی لازول خدمت کااحترام کرنے کے لئے ترمیم شدہ گیلینٹری ایوارڈز پورٹل کا آغاز کیا؛ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ’ گیلینٹری ایوارڈ کوئز‘ اور ’سیلفی فار بریوہارٹز‘ میں شرکت کریں

Posted On: 25 JAN 2021 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25  جنوری 2021،         رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  یوم جمہوریہ 2021 سے قبل آج  گیلیٹرین ایوارڈ پورٹل کے ایک ترمیم شدہ ورژن کا آغا کیا ۔ یہ پورٹل  بھارت کے بہادری کا انعام پانے والے بے خوف  انعام یافتگان کی لازول خدمت کااحترام کرنے کے لئے ایک ون اسٹاپ ورچوئل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔اس پورٹل پر’نیشن وائڈ کوئز‘   اور ’سیلفی فار بریوہارٹز‘  بھی شروع کئے گئے ہیں۔

ملک کی آزادی سے ہی ہمارے بہادر مرد و خواتین نے  ملک کے لئے  مثالی جرأت اور  حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ویژنری قیادت میں حکومت ہند نے  ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت کے لئے  ملک کے بہادروں کی لازول خدمت  کے احترام کو اولین ترجیح دی ہے۔ اس سلسلے میں ترمیم شدہ گیلینٹری ایوارڈ پورٹل شروع کیا گیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکشا منتری نے  نہ صرف ملک کے تحفظ کے لئے بلکہ  مادر وطن کے تحفظ کے لئے  خدمات کرنے کے واسطے مستقبل کی نسلوں کو تحریک دینے کےلئے بھی  بھارت کے بہادری کا انعام پانے والوں کے اہم رول کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے برسوں میں  گیلینٹری ایوارڈ پورٹل ایک تعاملی  شرکت  والا اور ایسا پلیٹ فارم بن جائے گا جو ملک کے شہریوں، خصوصی طور پر نوجوانو ں میں حب الوطنی کا جذبہ بھرے گا۔ اوروپ کے نفاذ اور نیشنل وار میموریل کی تعمیر جیسے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے  جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت  سابق فوجیوں اور شہیدوں کی خدمات کا اعتراف کرنے  کے لئے سب کچھ کررہی ہے۔

ڈیفنس سکریٹری  ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ ترمیم شدہ ویب سائٹ میں نیا بہترین مواد گرافکس  اور  شرکت کرنے والی خصوصیات ہیں  جن کا مقصد  بھارت میں مسلح افواج کی  بہادری  کا اعتراف کرنا ہے تاکہ  یوزر کو  ملک کی تعمیر میں  شہیدوں کی  خدمت کا احترام کرنے کے لئے  ایک ایکو سسٹم تیار کرنے میں مدد ملے۔

اس ترمیم شدہ پورٹل میں  ایک ملک گیر  گیلینٹری ایوارڈز کوئز اور ’سیلفی فار بریو ہارٹز ‘ بھی شروع  کی گئی ہیں جو کہ  ملک بھر میں  جنگی یادگاروں  کے سامنے  سیلفی لینے کےلئے  اور  ملک کے بہادری کے انعام پانے والوں کی حمایت کا اظہار کرنے کے لئے  شہریوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور انہیں مدعو کیا گیا ہے۔ رکشا منتری نے  کوئز مقابلے اور  سیلفی کی پہل میں شرکت کے لئے لوگوں سے اپیل کی۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ، چیف آف آرمی اسٹاف  جنرل  منوج مکند نروانے، چیف آف نیول اسٹاف  ایڈمرل کرمبیر سنگھ،  چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بدھوریا اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(25-01-2021)

U-803

                          


(Release ID: 1692378) Visitor Counter : 214