ریلوے کی وزارت

کووِڈ کی چنوتیوں کے باوجود بھارتی ریلوے ماقبل کووِڈ دور کے مقابلے، اب 65فیصد میل ایکسپریس ریل گاڑیاں چلا رہا ہے



ماقبل کووِڈ دور میں چلائی جارہیں 1768 میل / ایکسپریس ریل گاڑیوں کے مقابلے میں ،موجودہ دور میں، یومیہ 1138 میل / ایکسپریس اور تیوہاری ریل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں

بھارتی ریلوے میں مجموعی طورپر یومیہ 4807 مضافاتی ریل خدمات سرگرم عمل ہیں

ماہ جنوری میں اب تک میل / ایکسپریس ریل گاڑیوں کے 115 جوڑوں کو منظوری دی گئی ہے

ان ریل گاڑیوں کے ذریعہ ملک بھر کے تمام اہم مقامات کو مربوط کیا گیا ہے

کووِڈ چنوتیوں کے باوجود ریل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں

مزید ریل گاڑیاں چلانے کی ضرورت کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے

Posted On: 25 JAN 2021 6:07PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے کووِڈ چنوتیوں کے باوجود اب بھارتی ریلوے کے مختلف زون میں یومیہ 1138 میل / ایکسپریس ریل گاڑیاں چلا رہا ہے جن میں تیوہاری ایکسپریس ریل گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ان خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعہ ملک بھر کے تمام اہم مقامات مربوط ہوچکے ہیں۔ مزید ریل گاڑیاں چلانے کی ضرورت کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ماقبل کووِڈ دور میں بھارتی ریلوے یومیہ اوسطاً 1768 میل / ایکسپریس ریل گاڑیاں چلا رہا تھا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ماہ جنوری 2021 میں اب تک میل / ایکسپریس ریل گاڑیوں کے مجموعی طور پر 115 جوڑوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ، موجودہ صورتحال کے تحت بھارتی ریلوے یومیہ بنیاد پر بھارتی ریلوے کے مختلف زون میں مجموعی طور پر 4807 مضافاتی ریل خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ماقبل کووِڈ دور میں، اوسطاً 5881 مضافاتی ریل خدمات  سرگرم عمل تھیں۔

اس کے علاوہ، بھارتی ریلوے مجموعی طور پر 196 مسافر ریل خدمات بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ماقبل کووِڈ دور میں ملک بھر میں اوسطاً 3634 مسافر ریل خدمات سرگرم عمل تھیں۔

****

 

ش ح ۔اب ن

U-820


(Release ID: 1692318) Visitor Counter : 193