وزارت خزانہ

حلوہ تقریب کے ساتھ ہی مرکزی بجٹ تیار کرنے کا کام آخری مراحل میں پہنچا


وزیر خزانہ نے، تمام اسٹاک ہولڈرز کے لئے بجٹ سے متعلق سبھی معلومات فوراً اور بہ آسانی حاصل کرنے کے لئے ’’یونین بجٹ موبائل یپ‘‘ لانچ کیا۔

Posted On: 23 JAN 2021 4:16PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  23 جنوری، 2021/

مرکزی بجٹ 22-2021 کے لئے بجٹ سازی کے عمل کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کی موجودگی میں نارتھ بلاک میں روایت کے مطابق ہر سال منعقد ہونے والی حلوہ تقریب کا آج سہ پہر  اہتمام کیا گیا۔ بجٹ سازی کے عمل کے تحت ’’لاک ان‘‘ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہر سال حلوہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UL6E.jpg

ایکغیر معمولی قدم کے تحت ، اس مرتبہ مرکزی بجٹ 22-2021 کو بغیر کاغذ  (یعنی بغیر چھپائی )کےطور پر پیش کیا جائے گا۔واضح ہو کہ  مرکزی بجٹ 22-2021 یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے،لئے ’’یونین بجٹ موبائل ایپ‘‘  لانچ کیا ،  تاکہ رکن پارلیمنٹ اور عام لوگوں  کوبجٹ سے متعلق دستاویز بہ آسانی اور تیزی سے  فراہم ہوسکیں ۔ موبائل ایپ میں مرکزی سے بجٹ سے متعلق سبھی 14 دستاویز  دستیاب ہوں گے۔ا س کے تحت آئین کے ذریعے تجویز کئے گئے سالانہ مالی تفصیل (عام طور پر اسے بجٹ کی شکل میں جانا جاتا ہے)  گرانٹ کا مطالبہ( ڈی جی)،  مالی  بل وغیرہ جیسے دستاویز  دستیاب ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UR9Z.jpg

ایپ میں ڈاؤن لوڈنگ، پرنٹنگ، سرچ، زوم اِن اور آؤٹ، بائی ڈائریکشن اسکرالنگ، کنٹینٹ اور ایکسٹرنل لنک کی فہرست وغیرہ  کی خصوصیات کے ساتھ استعمال کرنے والوں کیلئے مناسب انٹرفیس دستیاب ہے۔ ایپ انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہوگ۔ ایپ کو مرکزی بجٹ کے ویب پورٹل  www.indiabudget.gov.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ایپ کو اقتصادی امورکے محکمے (ڈی ای اے) کی رہنمائی میں نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے ذریعے ڈویلپ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز،  یکم فروری 2021 کو وزیر خزانہ کے ذریعے پارلیمنٹ میں بجٹ  تقریر مکمل ہونے کے بعد موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گے۔

حلوہ تقریب میں مرکزی وزیرخزانہ و کمپنی  امورکے ہمراہ وزیر مملکت برائے خزانہ اور کمپنی امور جناب انورگ سنگھ ٹھاکر بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر  خزانہ کے سکریٹری اور سکریٹری (محصول) ڈاکٹر اے بی پانڈے،  سکریٹری اخراجات جناب ٹی وی وی سوماناتھن،  معاشی امور کے سکریٹری جناب ترون بجاج، سکریٹری ڈی آئی پی اے ایم جناب توہن کانت پانڈے، سکریٹری مالیاتی خدمات جناب دیباشیش پانڈے۔ چیف معاشی مشیر ڈاکٹر کے وی سبرامنیم، ایڈیشنل سکریٹری (بجٹ) جناب رجت کمار مشرا اور وزارت کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

سی بی ڈی ٹی کے چئیرمین جناب پی سی مودی، سی بی آئی سی کے چئیرمین  جناب ایم اجیت کمار کے علاوہ وزارت خزانہ کے دیگر افسران اور عملہ، جو بجٹ کی تیاری اور تدوین کے عمل میں شامل ہیں وہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کے بعد وزیر خزانہ نے مرکزی بجٹ 22-2021 کی تدوین و  تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

****

U NO:761

 


(Release ID: 1691885) Visitor Counter : 279