کانکنی کی وزارت

راجستھان میں  پوٹاش کا فائڈہ اٹھانے کے لئے  ایم ای سی ایل، آر ایس ایم ایم ایل اور ڈی ایم جی کے درمیان  سہ فریقی معاہدے پر دستخط کئے گئے

Posted On: 22 JAN 2021 11:24AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22  جنوری 2021،         راجستھان ریاست میں  پوٹاش کی سولیوشن مائننگ کے قابل عمل ہونے  کے سلسلے میں مطالعہ کرنے کے لئے  منرل ایکسپلوریشن  کارپوریشن لمیٹیڈ (ایم ای سی ایل)، راجستھان اسٹیٹ مائنز اینڈ منرلز لمیٹیڈ (آر ایس ایم ایم ایل) اور  ڈپارٹمنٹ  آف مائنس اینڈ جیو لوجی (ڈی ایم جی)، حکومت راجستھان کے درمیان ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

مفاہمت نامے پر ورچوول طریقے سے کوئلے ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب  پرلہاد جوشی ، پارلیمانی امور ، بھارتی صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب  ارجن رام میگھوال اور راجستھان کے وزیراعلی جناب اشوک گہلوت کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔

جناب پرلہاد جوشی نے کہا کہ  ’’اس مفاہمت نامے سے  سولیوشن مائننگ کے ذریعہ سب سرفیس سالٹ ڈپازٹ کو نکالنے کے  قابل عمل ہونے، راجستھان کے وافر معدنی ذخائر کا استعمال ، اس کی معیشت کے فروغ اور ملک میں پہلے  پوٹاش کے سولیوشن مائننگ کے  ایک مرکز کے  قیام کے مطالعہ  کی راہ ہموار ہوگی‘‘۔

ایم ای سی ایل کو ایک بین الاقوامی کنسلٹینٹ کی مدد سے  ریاست میں  قابل عمل ہونے کا کا مطالعہ کرنے کے واسطے  پروگرام مینجر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔اس سے  ملک میں  پہلے سولیوشن مائننگ  پروجیکٹ کے لئے راہ ہموار ہوگی۔ اس پروجیکٹ سے پوٹاش اور متعلقہ معدنیات کے  گھریلو پروڈکشن  کو فروغ ملے گا جس سے درآمدات  کی ضرورت کو کم کرتے ہوئے  آتم نربھر بھارت ابھیان میں مدد ملے گی اور  روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-716

                          


(Release ID: 1691460) Visitor Counter : 154