وزارت دفاع
اسمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ ویپن کی پرواز کا کامیاب تجربہ
Posted On:
22 JAN 2021 1:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22/جنوری 2021 ۔ ڈی آر ڈی او نے ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے اندرون ملک بنے اسمارٹ اینٹی – ایئرفیلڈ ویپن (ایس اے اے ڈبلیو) کا کل یعنی 21 جنوری 2021 کو اوڈیشہ کے ساحل سے دور کامیاب کیپٹیو اینڈ ریلیز آزمائشی پرواز کا تجربہ کیا۔ یہ تجربہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ہاک-1 طیارے کے ذریعے کیا گیا۔
اس اسمارٹ ویپن کا ایچ اے ایل میں تیار کردہ بھارتی ہاک- ایم کے 132 طیارے سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ڈی آر ڈی او کے ذریعے اب تک کئے گئے کامیاب تجربات کی سیریز میں ایس اے اے ڈبلیو کا یہ 9واں تجربہ تھا۔ یہ ایک ٹیکسٹ بک تجربہ تھا، جس نے اپنے سبھی اہداف حاصل کئے۔ بالاسور میں واقع انٹرم ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) پر نصب ٹیلیمیٹری اور ٹریکنگ نظام نے اس مشن کے سبھی مناظر کو کیمرے میں قید کیا۔
اسمارٹ اینٹی ایئرفیلڈ ویپن کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ ڈی آر ڈی او کے حیدرآباد میں واقع ریسرچ سینٹر عمارت (آر سی آئی) کے ذریعے دیسی طریقے پر کیا گیا ہے۔ یہ 125 کلوگرام وزن کے زمرے والے اسمارٹ ویپن ہےجو کہ زمین پر دشمن کے ایئرفیلڈ اثاثہ جات جیسے راڈار، بنکرس، ٹیکسی ٹرک اور ہوائی پٹی کو 100 کلومیٹر کی دوری سے نشانہ بناسکتا ہے۔ اس کا اعلیٰ درستگی والا گائیڈیڈ بم بھی اس زمرے کے دیگر اسلحہ نظامات کے مقابلے میں کم وزن کا ہے۔ اس اسلحے کا اس سے پہلے بھی جگوار طیارے کے ذریعے کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔
ڈی آر ڈی او کے چیئرمین اور ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس کامیاب تجربے میں شامل ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 710
(Release ID: 1691389)
Visitor Counter : 298