سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

رڑکی میں ایم او آر ٹی ایچ پروفیسرل چیئر کو جاری رکھنے کے  مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے

Posted On: 22 JAN 2021 11:56AM by PIB Delhi

وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ (ایم آر آر ٹی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)، رڑکی نے آج یہاں ایم او آر ٹی ایچ پروفیسرل  چیئر کے تسلسل کے لئے  ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے، جس میں قومی ڈھانچے کی ترقی کے  شعبے تحقیق اور ترقی ، تعلیم اور تربیت پر توجہ دی جارہی ہے۔ اس ایم او یو پر روڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل  اوراسپیشل سکریٹری  جناب اندریش کمار پانڈے اور آئی آئی ٹی رڑکی کے ڈپٹی ڈائریکٹر و سول انجینئرنگ کے پروفیسرمنورنجن پریدا نے دستخط کیے۔ ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب کی صدارت ایم  اوآر ٹی ایچ کے  سکریٹری جناب  گری دھر ارمانے نے کی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RX65.jpg

ایم او آر ٹی ایچ  میں روڈ ڈیولپمنٹ کے ڈارئریکٹر جنرل اور اسپیشل سکریٹری  جناب اندریش کمار پانڈے اور آئی آئی ٹی رڑکی کے ڈپٹی ڈائریکٹر و سول انجینئر میں پروفیسر منورنجن پریدا آئی آئی ٹی رڑکی میں ایم او آر ٹی ایچ پروفیسرل چیئر کو برقرار رکھنے کی مفاہمتی عرض داشت کا تبادلہ کرتے ہوئے۔

 

ایم آر ٹی ایچ کے آئی آئی ٹی رڑکی کے ساتھ اشتراک عمل سے روڈ سیکٹر میں آر اینڈ ڈی کی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی اور چیئر پروفیسرل چیئر سے  یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی  ترقی کے شعبے میں تحقیق ، ترقی اور درس و تدبیر کے انعقاد اور ہم آہنگی میں قیادت فراہم کرے گی۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)  رڑکی اعلی اہم تکنیکی تعلیم اور انجینئرنگ ، بنیادی اور قابل عمل تحقیق میں قومی اہمیت کے حامل اداروں میں شامل ہے۔ اپنے  قیام کے بعد سے ہی اس انسٹی ٹیوٹ نے ملک کو تکنیکی افرادی قوت اور جانکاری فراہم کرنے اور تحقیق کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز (ایم آر آر ٹی) ، حکومت ہند پورے ملک میں قومی شاہراہوں کی ترقی اور بحالی کی ذمہ دار ہے۔ دونوں تنظیموں کی جانب سے مندرجہ ذیل شعبوں میں قیادت کی فراہمی کے لئے آئی آئی ٹی رڑکی  میں ایم او آر ٹی ایچ  پروفیسرل چیئر جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے:

  • ملک میں شاہراہوں کی  ترقی کے لئے ایم او آر ٹی ایچ کے سفیر کی حیثیت سے کام کرنا۔
  • آئی آئی ٹی رڑکی اور ہندوستانی اکیڈمیہ میں ہائی وے کے شعبے میں جدت ، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا۔
  • ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں کے ماحولیات اور معاشرتی اثرات کے بارے میں آئی آئی ٹی رڑکی اور ہندوستانی اکیڈمیہ میں ہائی وے کے مطالعے کو آسان بنانے یا انجام دینے کے لئے۔
  • معیارات ، رہنما خطوط ، سیمینار ، تربیت اور صارف دستورالعمل وغیرہ کے ذریعہ شاہراہوں کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی ، ڈیزائن ، تعمیر و عمل اور بحالی میں ٹکنالوجی کی اپ گریڈ کو پھیلانا اور سہولیات فراہم کرنا۔
  • آئی آئی ٹی رڑکی اور ہندوستانی اکیڈمیہ کے ساتھ ایم او آر ٹی ایچ کی شراکت میں آسانی پیدا کرکے سائنسی تحقیق کے ذریعے شاہراہوں کےعملی مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد کرنا۔
  • ہائی ویز اور تمام متعلقہ پہلوؤں پر کام کرنے والے آئی آئی ٹی آر اور دیگر تعلیمی اداروں میں ہائی وے انجینئرنگ سے متعلق وسائل کو بروئے کار لانا اور توسیع کرنا۔
  • مزید دوسری  نوعیت کی سرگرمیاں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکریٹری ایم  اوآر ٹی ایچ  جناب گری دھار ارمانے نے کہا کہ حکومت شراکت داری اور اساتذہ کے پروگراموں کے ذریعے معیاری تحقیق میں اضافے کی حمایت کرتی ہے۔ یہ مفاہمت نامہ گورنمنٹ اکیڈمیہ شراکت داری کا ایک نیا معیار مرتب کرتا ہے، جو اور وزارت کے تکنیکی افسران میں فیکلٹی کی ترقی کے نئے مواقع کو کھول سکتا ہے اور داخلی صلاحیت میں اضافے میں کارآمد ثابت ہوگا، تاکہ  معاشرے کو فوائد حاصل ہوسکیں۔

وزارت میں روڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور اسپیشل سکریٹری جناب اندریش کمار پانڈے نے کہا کہ  اس ایم او یو کے ذریعے شراکت کو باضابطہ بنانے کا فیصلہ ، ایم او آر ٹی ایچ اور آئی آئی ٹی رڑکی برادری دونوں کے لئے طویل المیعاد تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے ، جس کا وسیع جائزہ لینے اور ان دونوں کے مابین بنیادی قابلیت  و مضبوط ہم آہنگی کی نشاندہی کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ شراکت داری مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ  جناب نتن گڈکری کے ذریعہ تعمیراتی لاگت کو کم کرنے اور روڈ / برج / سرنگ منصوبوں کی تعمیراتی مدت کو کم کرنے کے لئے دیسی اور مناسب ٹکنالوجی تیار کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدام کا مظہر ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور اکیڈمیہ کے ساتھ ملک میں دستیاب مہارت  کا بخوبی استعمال کیا جارہا ہے۔

*****************

U-699

ش ح۔  ج ق ۔  ت ع۔

(22-01-2021)



(Release ID: 1691202) Visitor Counter : 145