کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر نے نامروپ میں تیار کئے جانے والے یوریا پلانٹ کے بارے میں میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
21 JAN 2021 3:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 جنوری 2021، نامروپ میں تیار کئے جانے والے 12.7 لاکھ ایم ایم پی ٹی اے صلاحیت والے یوریا پلانٹ کے بارے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر جناب ڈبی وی سدانند گوڑا نے کی۔ اس میٹنگ میں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، آسام کے وزیر خزانہ جناب ہیمنتا بسوا سرما،آسام کے صنعت و کامرس کے وزیر جناب چندر موہن پاٹووری، سکریٹری (فرٹئلائزرز) جناب آر کے چترویدی، ایڈیشنل سکریٹری (فرٹیلائزرز) جناب دھرم پال، سی ایم ڈی (او آئی ایل) جناب سشیل چندر مشرا، سی ایم ڈی (آر سی ایف) جناب مُدگیریکر، سی ایم ڈی (بی وی ایف سی ایل) جناب اسیم کمار گھوش ڈائرکٹر (این ایف ایل) جناب نرلیپ سنگھ رائے اور دیگر نے شرکت کی۔
جناب گوڑا نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ترجیح دیتی ہے۔اس لئے یوریا کے پروڈکشن میں خودکفیلی حاصل کرنے کے لئے وزیراعظم کے وژن کے مطابق نامروپ میں نئی جدید ترین اکائی قائم کرنے کے عمل کو تیز کیا جانا ضروری ہے۔یہ یوریا اکائی نہ صرف مقامی کسانوں کی فرٹیلائزر کی مانگ کو پورا کرے گی بلکہ ضرورت سے زیادہ پروڈکشن کی صورت میں جنوبی ایشیا کے پڑوسی ممالک کو یوریا برآمد بھی کیا جاسکے گا۔انہوں نے سرکاری شعبے کے متعلقہ اداروں کے سی ایم ڈیزسے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ سے متعلق اپنے داخلی عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔
جناب بسوا نے بتایا کہ حکومت آسام نامروپ پروجیکٹ کو ہر قسم کی مدد فراہم کرانے کے لئے تیار ہے جس میں بڑی حد تک ممکنہ مالی امداد بھی شامل ہے۔
جناب تیلی نے کہا کہ نامروپ۔ IV اکائی مقامی ترقی کو یقینی بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے معاملے میں اہم ہے اور اس لئے اس پروجیکٹ پر تیز رفتار سے کام کئے جانے کی ضرورت ہے۔
جناب پاٹووری نے بتایا کہ حکومت آسام نئی صنعتوں کے لئے ترغیب بھی فراہم کراتی ہے جو کہ اس پروجیکٹ کے کام کاج کو بہتر بنانے کےلئے بھی حاصل کی حاصل کی جاسکتی ہے۔
سرکاری شعبے کے م متعلقہ اداروں کے سی ایم ڈیز نے نامروپ پروجیکٹ کے سلسلے میں اپنے داخلی عمل کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
مرکزی وزیر جناب گوڑا نے پروجیکٹ کے واسطے تعاون کے لئے میٹنگ شرکاء/ متعلقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی وزارت چاہتی ہے کہ اس پروجیکٹ پر کام جتنی جلد ممکن ہوسکے ، شروع کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-661
(Release ID: 1690958)
Visitor Counter : 130