وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں ایوین انفلؤنزا (برڈ فلو)کی صورتحال

Posted On: 20 JAN 2021 6:01PM by PIB Delhi

20جنوری 2021 تک 6ریاستوں (کیرالہ،ہریانہ،مدھیہ پردیش،مہاراشٹر،چھتیس گڑھ اور پنجاب)میں پولٹری پرندوں کیلئے اور 10ریاستوں (مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر،چھیتس گڑھ، ہماچل پردیش، گجرات،اترپردیش،اتراکھنڈ،دہلی ،راجستھان اور پنجاب)میں کووں اور مہاجر اور جنگلی پرندوں کیلئے ایون انفلؤنزا پھوٹ پڑنے کی تصدیق کی گئی ۔

مزید برآں پنجاب میں ایس اے ایس نگر کے ڈیرا بسی سے پولٹری کے حاصل نمونوں میں ایوین انفلؤنزا کی تصدیق کی گئی ۔ پنجاب (پنچکولہ کے یس اے ایس نگر اور پنجور)میں پنجاب میں کووں میں ایوین انفلؤنزا کی تصدیق کی گئی ہے۔مہاراشٹر ،مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ اور ہریانہ کے متاثرہ علاقوں میں حالات پر قابو پانے اور اسے پھیلنے سے روکنے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ملک کے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کی نگرانی کیلئے ایک مرکزی ٹیم بنائی گئی ہے جس نے مہاراشٹر کے اضلاع ستارا،لاتور، پربھنی اور بیڑ کا دورہ کیا ہے تاکہ ایوین انفلؤنزا پھیلنے کے امکانی مراکز کی نگرانی کی جاسکے اور وبائی بیماریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔

ایوین انفلؤنزا 2021 کوپھیلنے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کی تیاریوں کے نظرثانی شدہ ایکشن پلان پر مبنی اقدامات سے متعلق تمام ریاستیں یومیہ بنیاد پر محکمہ کو باخبر کررہی ہیں۔

محکمہ مختلف پلیٹ فارموں بشمول ٹوئیٹر ،فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعہ برڈ فلو کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔مزید یہ کہ محکمہ کے  کہنے پر شہری ہوا بازی کی وزارت نے ڈی جی سی اے سے درخواست کی ہے کہ وہ بیماری کی تصدیق کیلئے مشتبہ ایوین انفلؤنزا کے نمونے بھوپال میں واقع نشاد کو بھیجنے کی اجازت دے۔

 

ش  ح ۔ع س۔ م ش

U-NO.638


(Release ID: 1690758) Visitor Counter : 98