وزارت دفاع

بھارت اور سنگاپور کے وزرائے دفاع کے درمیان پانچویں بھارت-سنگاپور مذاکرات 20 جنوری 2021 کو منعقد ہوئے


رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ اور جمہوریہ سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی۔ اِنگ ۔ ہین کا مشترکہ بیان

Posted On: 20 JAN 2021 4:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،20جنوری،2021، بھارت اور سنگاپور کے درمیان وزرائے دفاع کے پانچویں مذاکرات (ڈی ایم ڈی) ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 20 جنوری 2021 کو کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔جن سے پچھلے برسوں سے چلے آرہے باہمی تعاون اور دفاعی شراکت داری میں  خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ بھارت اور سنگاپور کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی رابطوں میں  فوج کی تینوں شاخوں کے درمیان نیز دفاعی ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبوں میں معیار اور سطح کے اعتبار سے خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ دونوں ملکوں کے ہمہ قومی فورموں اور رابطوں میں بھی یکسانیت پیدا ہوئی ہے۔

پانچویں ڈی ایم ڈی میں دونوں وزیروں نے  سب میرین ریسکیو سپورٹ اور دونوں ملکوں کی بحری فوجوں کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے جانے سے خوشی محسوس کی۔وزیروں نے فائرنگ اور فوجی کورسوں میں دونوں طرف سے شرکت میں آسانی کے سلسلے میں جلد سمجھوتے کرنے کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں وزیروں نے باہمی دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات کا خیر مقدم کیا، جن میں دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے لیے اگست 2020 میں انسان دوستی اور بحران کے سلسلے میں راحت رسانی میں تعاون (ایچ اے ڈی آر) کے لیے باہمی دفاعی تال میل بڑھانے کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ اس میں باہمی دلچسپی کے لیے بحران پر رد عمل ظاہر کرنے میں قریبی تال میل اور صلاحیت سازی کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں جو دونوں ملکوں کی دلچسپی کا باعث ہوں۔ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کی سائبر ایجنسیوں نے بھی اپنے رابطوں میں اضافہ کیا ہے۔

مذاکرات کے دوران دونوں وزیروں نے دفاع اور سکیورٹی رابطوں میں عالمی کووڈ-19 وبائی بیماری کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جس میں دونوں ملکوں کی مسلح افواج کی طرف سے اختیار کی گئیں بہترین کارروائیاں بھی شامل تھیں۔ جناب راجناتھ سنگھ نے وبائی بیماری کے عروج کے زمانے میں غیرملکی کارکنوں کی مدد کے سلسلے میں بہت سے بھارتی شہری سے سنگاپور کی مسلح افواج کے رول کے تئیں تشکرکا اظہار کیا۔ ڈاکٹر این جی۔ اِنگ۔ ہین نے جغرافیے اور آبادی کے تعلق سے چیلنجوں کے باوجود وائرس کے مریضوں کی تعداد میں  کامیابی کے ساتھ کمی لانے پر بھارت کی تعریف کی۔

دونوں وزیروں نے باہمی بات چیت کی رفتار وبائی بیماری کے جاری رہتے ہوئے بھی ورچوئل میٹنگوں کے ذریعے جاری رکھنے کے اپنے سینئر افسران کے عہد کو نوٹ کیا۔ اس سے باہمی دفاعی تعاون مثبت انداز سے چلتا رہا اور اس سے 2021 میں مزید تعاون کی بنیاد پڑی

دونوں وزیروں نے خوشی ظاہر کی کہ بھارتی بحریہ اور جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ نے کامیابی کے ساتھ سنگاپور- بھارت بحری باہمی مشق (ایس آئی ایم بی ای ایکس) کا 27واں ایڈیشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور سنگاپور –بھارت ، تھائی لینڈ بحری مشق (ایس آئی ٹی ایم ای ایکس) کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی۔ یہ دونوں مشقیں نومبر 2020 میں ہوئی تھیں۔ ان مشقوں سے بحری فوجوں کے درمیان  مل کر کام کرنے کے عمل میں اضافہ ہوتا ہے اور  مواصلات کی سمندری لائنوں کو کھلا رکھتے ہوئے ایک ساتھ کام کرنے کی ملکوں کی ذمے داری میں ساجھے داری پیدا ہوتی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے علاقائی سکیورٹی کے ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی تصدیق کی اور آسیان کے وزرائے دفاع کی میٹنگ (اے ڈی ایم ایم)- پلس کی تمام کوششوں کے تئیں بھارت کی حمایت کا عہد کیا۔ ڈاکٹر این جی ۔ اِنگ۔ہین نے اے ڈی ایم ایم –پلس کے ماہرین کے گروپ کی آنے  والی بھارتی کی چیئرمین شپ کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں وزیروں نے بھارت اور سنگاپور کے درمیان باہمی دفاعی تعلقات مزید بڑھانے کا عہد کیا اور علاقے میں دیرپا امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہمہ قومی اقدامات کی حمایت کی۔

پریس ریلیز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.602



(Release ID: 1690656) Visitor Counter : 189