وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ اور سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹراین جی ۔ اِنگ۔ ہین کے درمیان پانچویں بھارت –سنگاپور مذاکرات

Posted On: 20 JAN 2021 3:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20جنوری،2021، رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے  20 جنوری 2021 کو سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی۔ اِنگ۔ ہین کے ساتھ پانچویں بھارت-سنگاپور وزرائے دفاع مذاکرات کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ اپنی ورچوئل بات چیت کے دوران دونوں وزیروں نے دونوں  ملکوں  کے درمیان وبائی بیماری کووڈ-19 کی وجہ سے دقتوں کے باوجود موجودہ دفاعی تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنی ورچوئل بات چیت کے دوران رکشا منتری نے سنگاپور میں وبائی بیماری کو کم کرنے کے سلسلے میں موثر اقدامات پر اور کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے میں سنگاپور کی مسلح افواج کے رول کی تعریف کی۔ انھوں نے کووڈ-19 کے خلاف جدوجہد میں مسلح افواج کے رول کو اجاگر کیا اور بیرونی ملکوں میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کو واپس لانے میں مدد کے لیے مختلف مشنوں کی طرف سے کیے گئے امدادی اقدامات کی تعریف کی۔ سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی۔ اِنگ۔ ہین نے بھی جوابی مبارکباد دی اور وبائی بیماری کی روک تھام میں حکومت کی حکمت عملی میں مسلح افواج کے رول پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزیروں نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ طرفین نے پچھلے سال اٹھائے گئے مختلف باہمی دفاعی تعاون کے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان نیز دفاعی ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبوں میں رابطوں کو مزید آگے بڑھانے کے عہد کا اظہار کیا۔  بات چیت کے دوران دونوں وزیروں نے امکانی تعاون کے نئے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں اپنے وژن سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔ وزیروں نے سب میرین ریسکیو سپورٹ اور بھارتی بحریہ نیز جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے جانے کی تقریب کو دیکھا۔

اس میٹنگ میں محکمہ دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1IKZS.JPG

مشترکہ بیان سنگاپور ڈی ایم ڈی دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.603


(Release ID: 1690655) Visitor Counter : 197