سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ارضی کیفیات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف نظم کے لیے ایم او آر ٹی ایچ اور ڈی آر ڈی او کے مابین  اشتراک

Posted On: 20 JAN 2021 2:10PM by PIB Delhi

وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز (ایم آر آر ٹی) اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) ، وزارت دفاع نے نئی دہلی میں آج ایک مفاہمتی  عرضداشت  کے فریم ورک (ایم او یو) پر دستخط کیے، جس کے تحت تکنیکی تبادلے اور باہمی تعاون کے شعبے میں اشتراک اور ارضی کیفیات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف نظم کو لے کر باہمی تعاون  کومستحکم کیا جائے گا۔ اس مفاہمتی عرض داشت پر ایم او آر ٹی ایچ  کے  سکریٹری  جناب  گری دھر ارمانے اور ڈی آر ڈی او  کے سکریٹری ڈاکٹر ستیش ریڈی نے دستخط کیے۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ہمارے ملک کے برف سے وابستہ علاقوں میں ہرموسم کے رابطہ کے لئے مربوط برفانی تودے / لینڈ سلائیڈ پروٹیکشن اسکیموں کی تصوراتی منصوبہ بندی سمیت سرنگوں اور راہداری کی منصوبہ بندی سمیت باہمی فائدے کے شعبوں میں ایم او آر ٹی ایچ اور ڈی آر ڈی او تعاون کریں گے اور مختلف برفانی تودے / لینڈ سلائیڈ کنٹرول ڈھانچے کی ڈیزائننگ، سرنگوں کے لئے تجاویز / ڈی پی آر کی تیاری، جس میں ارضیاتی / جیو ٹیکنیکل / ٹیرائن ماڈلنگ اور سرنگوں کے دیگر متعلقہ پہلو وغیرہ شامل ہیں۔ اس اقدام سے ملک میں قومی شاہراہوں  پر سڑک  ذرائع کا استعمال کرنے والوں کو  لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کے اثرات سے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

ڈی آر ڈی او ہمارے ملک کا ایک اعلی ادارہ ہے، جو مختلف جدید ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے۔ ڈی آر ڈی او کی ایک اہم لیبارٹری ، ڈیفنس جیو انفارمٹکس ریسرچ اسٹیبلشمنٹ (ڈی جی آر ای) برفانی خطوں اور برفانی تودے پر دھیان دے کر جنگی تاثیر کو بڑھانے کے لئے اہم ٹکنالوجی کی ترقی میں پیش پیش ہے۔  اس اسٹیبلشمنٹ کا کردار اور چارٹر ہمالیہ کے خطے میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے کی نقشہ سازی، پیشنگوئی ، نگرانی ، کنٹرول اور تخفیف ہے۔ وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز (ایم آر آر ٹی) ، حکومت ہند پورے ملک میں قومی شاہراہوں کی ترقی اور بحالی کی ذمہ دار ہے۔  دونوں تنظیموں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کی مختلف قومی شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے اور دیگر قدرتی عوامل سے ہونے والے نقصانات کو پائیدار تخفیفی اقدامات کی فراہمی میں ڈی آر ڈی او (ڈی جی آر ای کے ذریعے) کی مہارت کو بروئے کار لایا جائے۔  باہمی تعاون کے شعبے درج ذیل ہیں:

  • موجودہ اہم برفانی تودے / جیو کے خطرات جیسے لینڈ سلائیڈنگ ، ڈھلوان عدم استحکام ، سیلاب زدگی کے مسائل وغیرہ کی تفصیلی تحقیقات۔
  • سرنگوں سمیت قومی شاہراہوں کو جیو خطرات سے بچانے کیلئے پائیدار تخفیفی اقدامات کی منصوبہ بندی، ڈیزائننگ اور تشکیل۔
  • تخفیف اقدامات کے نفاذ کے دوران نگرانی یا رکھوالی۔
  • ضرورت کے مطابق دوسری خدمات۔

*****************

U-598

ش ح۔    ج ق۔  ت ع۔

(20-01-2021)



(Release ID: 1690351) Visitor Counter : 158