وزارات ثقافت

نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں سالگرہ کا سال منانے کے لئے سال بھر چلنے والی تقریبات 23 جنوری کو شروع ہوں گی


وزیر اعظم نریندر مودی سالگرہ تقریبات کی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے

ہر سال 23 جنوری ’پراکرم دوس‘ کے طورپر منایا جائے گا

Posted On: 19 JAN 2021 6:45PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج اعلان کیا ہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں سالگرہ منانے کے لئے سال بھر چلنے والی تقریبات باضابطہ طور پر 23 جنوری 2021 کو شروع ہوں گی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کولکاتا میں ہونے والی تقریبات میں افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔ وزیر موصوف نے آج نئی دلی میں میڈیا کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت نے ہر سال 23 جنوری ’پراکرم دوس ‘ کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آج ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں سالگرہ کا سال قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک منظم ڈھنگ سے منایا جائے گا۔ جناب پٹیل نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے جو نیتا جی کے اس پروگرام کے سلسلے میں فیصلہ کرے گی۔ یہ کمیٹی پورے سال یادگاری تقریبات کی نگرانی اور رہنمائی کرے گی۔یہ کمیٹی دلی، کولکاتا اور بھارت کےساتھ ساتھ بیرون ملکوں میں نیتاجی اور آزاد ہند فوج سے وابستہ دیگر مقامات پر یادگاری سرگرمیوں کے سلسلے میں رہنمائی بھی کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017C5D.jpg

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ ثقافت کی وزارت نے اس سال بھر تک چلنے والی یادگاری تقریبات کے لئے بہت سی سرگرمیوں اور پروجیکٹوں کی تجویز پیش کی ہے۔ یادگاری تقریبات کی افتتاحی تقریب 23 جنوری 2021 کو کولکاتا میں وکٹوریا میموریل میں ہی ہوگی جس کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کریں گے۔ اس موقع پر نیتاجی ایک مستقل نمائش اور ایک پروجیکشن میپنگ شو کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ جناب پٹیل نے کہاکہ نیتا جی کے موضوع پر مبنی ایک ثقافتی پروگرام "AmraNutonJouboneriDoot" بھی منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک یادگاری سکہ اور ایک ڈاک ٹکٹ بھی اس موقع پر جاری کیا جائے گا اور اسی روز کولکاتا میں نیشنل لائبریری میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ‘Re-visiting the legacy of Netaji Subhash in 21st century’ اور ایک آرٹسٹک کیمپ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ثقافت کی وزارت کٹک، اڈیشہ میں نیتا جی کی جائے پیدائش پر ایک پروگرام کا اہتمام کرے گی۔ اس پروگرام میں پیٹرولیم وقدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان شرکت کریں گے۔ ایک اور پروگرام گجرات میں ہری پورہ میں منعقد کیا جائے گا، جہاں نیتا جی کے ساتھ علامتی وابستگی ہے۔

حکومت کی نگرانی میں دیگر وزارتوں کی جانب سے بھی اس موقع پر یادگار بنانے کے لئے بہت سی سرگرمیاں منعقد کرنےکی تجویز ہے۔ سیاحت کی وزارت اس سال کبڈی ٹورنامنٹ سمیت قومی سطح پر ملک کے اندر کھیلے جانے والے گیمز کو اسپانسر کرے گی۔ ریلوے کی وزارت نے ایک ایکسپریس ٹرین نیتا جی کے نام پر رکھنے کی تجویز رکھی ہے۔

تعلیم کی وزارت نے 5 ہندوستانی یونیورسٹیوں میں نیتاجی پر 5 چیرس قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے اور نیتاجی کی تعلیمات پر ویبینارس اور آن لائن لیکچرس کے اہتمام کی بھی تجویز رکھی گئ ہے۔ اطلاعات ونشریات کی وزارت کی نگرانی میں نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کس طرح ہندوستان کے لئے نیتاجی کے خوابوں کو پورا کیا جائے کے موضوع پر ایک شارٹ فلم مقابلے کا اہتمام کیا جائے گا۔ دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو نیتاجی کی زندگی اور ان کے اوقات پر پینل مذاکرے اور دیگر پروگراموں کی میزبانی کرے گا۔

اس سے قبل ملک کے لئے نیتاجی کی مثالی خدمات کے اعزاز میں نفاذ سے متعلق قومی کمیٹی نے 25 نومبر 2020 کو اپنی میٹنگ میں نیتاجی کی 125 ویں سالگرہ کا سال قومی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی منظم ڈھنگ سے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ 15 دسمبر 2020 کو ثقافت کے وزیر کی طرف سے ایک میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں انڈین نیشنل آرمی کےسرکردہ فوجیوں سمیت ممتاز شخصیتوں کو مدعو کیا گیا تھا، جس میں یادگار تقریبات منانے کے لئے پروگراموں، سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔ اس سلسلے میں 8 جنوری 2021 کو ایک گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیا ہے۔ کمیٹی کے ممبروں میں سرکردہ شہری وتاریخ داں، مصنّفین، ماہرین نیتاجی سبھاش چند ر بوس کے کنبے کے افراد کے ساتھ ہی ساتھ آزاد فوج سے جڑی ممتاز شخصیتیں شامل ہیں۔

..............

                                                                                                        ش ح، ح ا، ع ر

U-569



(Release ID: 1690333) Visitor Counter : 193