پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

دھرمیندر پردھان نے ہزیرا میں شیل انڈیا کی ایل این جی ٹرک لوڈنگ اکائی کا افتتاح کیا


اسے ملک کے لئے صاف ستھری اور آلودگی سے پاک توانائی کی سمت میں ایک اور بڑا قدم قراردیا

Posted On: 19 JAN 2021 3:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:19،جنوری، 2021:پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج گجرات کے ہزیرا میں، شیل انڈیا کی لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی ٹرک لوڈنگ اکائی کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ اکائی گرڈ علاقوں کے باہر ایسی جگہوں پر قدرتی گیس کی دستیابی کو بڑھاوا دیگی جہاں کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمبی دوری کا سفر طے کرنے والے ٹرکوں میں ایل این جی کے استعمال کو بھی فروغ دیگا۔

جناب پردھان نے، آج کی گئی اہم پہل کیلئے شیل انڈیا کی ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی سیکٹر میں مسابقت بڑھنے سے نئے بازاروں کے اُبھرنے میں مدد ملے گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، صنعتوں کیلئے صاف ستھری توانائی یقینی ہوگی اور ماحولیات کے تحفظ کو بڑھاوا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کیلئے صاف ستھری اور آلودگی سے پاک توانائی کی سمت میں ایک اور بڑا قدم ہے۔ ‘‘ہم اپنے دستیاب توانائی وسائل میں صاف ستھری توانائی کی مقدار بڑھانے کیلئے عہد بند ہیں تاکہ ملک کی معیشت گیس پر مبنی معیشت میں تبدیل ہوسکے، آب وہوا کی تبدیلی کے مسائل کا حل کیاجاسکے اور ایک خود کفیل بھارت کی تعمیر ہوسکے’’۔

مرکزی وزیر نے شیل انڈیا کو ایک صاف ستھرے ماحول اور ٹرانسپورٹ ایندھن کے طور پر ایل این جی کو بڑھاوا دینے کے بھارت کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنے کی سمت میں کی گئی پہل کیلئے مبارکباد دی۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:561



(Release ID: 1690115) Visitor Counter : 146