وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیرتعلیم ملک بھرکے کیندریہ ودیالیہ طلبہ سے ورچوئل تبادلہ خیال کریں گے

Posted On: 18 JAN 2021 6:51PM by PIB Delhi

مرکزی  وزیرتعلیم اورکیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کےچیئرمین جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک ’ نے ملک بھرمیں کیندریہ ودیالیہ کے طلبہ سے ورچوئل تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے  اس پروگرام میں کے وی اینڈریوز گنج نئی دلی سے شرکت کی اور طلبہ کے سوالات کے جواب دیئے۔

اس رابطہ پروگرام میں طلبہ سے مختلف شوبوں اور موضوعات سے متعلق پوکھریال نے بتایاکہ چونکہ کووڈ -19کی وجہ سے اس سال نصاب 30فیصد گھٹادیاگیا تھا، اس لئے اس سال جے ای ای اوراین ای ای امتحانات میں امیدواروں کے پاس جواب تحریر کرنے کے لئے زیادہ متبادل ہوں گے ۔

وارانسی کے ایک طالب علم کے ایک سوال کے جواب میں جناب پوکھریال نے بتایاکہ کہ اسکول کھل جانے کے بعد بھی آن لائن تعلیم کی سہولت برقراررہے گی ۔ طلبہ کو کچھ عرصے تک آن لائن اورآف لائن کا مخلوط فارمیٹ دستیاب رہے گا۔

نئی تعلیمی پالیسی 2020کے متعلق کیندریہ ودیالیہ اینڈ ریوزگنج کے ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں وزیرمحترم نے کہاکہ نئی تعلیمی پالیسی مستقبل کے ہندوستان کو پیش نظررکھ کے تیارکی گئی ہے جس میں کتابی تعلیم کے مقابلے عملی تعلیم پرزیادہ  زوردیاگیاہے ۔ چھٹی کلاس سے طلبہ کو پیشہ ورانہ تربیت بھی دی جائے گی جس میں انٹرن شپ بھی شامل ہے ۔ اسکولی سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم بھی دی جائے گی ۔ اسی کے ساتھ ہندوستانی اقداراورثقافت کو بھی فروغ دیاجائے گا۔یہ پالیسی ‘‘آتم نربھ بھارت ’’کے خواب کو پوراکرنےکی صلاحیت رکھتی ہے ۔

اپنی عملی صلاحیت پرایک سوال کے جواب میں وزیرمحترم نے کچھ اپنی پسندیدہ نظمیں بھی سنائیں ۔

اس سے قبل ، جناب پوکھریال نے ‘‘ فٹ انڈیا ’’ مہم کو تحری دیتے ہوئے کے وی اینڈریوز گنج میں ایک پودالگایا اورایک ‘‘ اوپن جم ’’ کاافتتاح بھی کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے اسکول میں ایک میوزیکل گارڈن کا بھی افتتاح کیا۔

پروگرام میں استقبالیہ تقریرکمشنر کے وی ایس محترمہ ندھی پانڈے نے کی جب کہ کے وی ایس کے ایڈیشنل کمشنرمحترمہ وی وجے لکشی کے کلمات تشکرپیش کئے ۔ وزارت تعلیم کے سینٹرل افسران بھی اس موقع پرموجودتھے ۔

***************

 ( ش ح۔س ب۔ع آ)

U-529



(Release ID: 1689891) Visitor Counter : 148