عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

‘‘پنشن پیمنٹ آرڈر ’’ (پی پی او) میں سینئر سٹیزن کے لئے زندگی کو سہل بنانے کا وعدہ :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 17 JAN 2021 5:16PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ ، وزیراعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن ،جوہری توانائی  اور خلا کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ حال ہی میں نافذ کئے گئے الیکٹرونک ‘‘پنشن پیمنٹ آرڈر’’ (پی پی او) سے سینئر سٹیزن کی زندگی کو سہل بنانے میں آسانی ہوگی۔

عملہ جات کی وزارت کے ذریعہ حال ہی میں نافذ کی گئی کچھ اہم اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عملہ کی وزارت میں پنشن محکمہ کو اکثر سینئر سٹیزن سے شکایتیں سننی پڑتی تھیں کہ ان کے پنشن پیمنٹ آرڈر کی اصل کاپیاں اکثر غلط جگہ پر رکھ دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں پنشن یافتگان خاص طور سے، پرانے پنشن یافتگان کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ ڈیجی ٹلائزیشن پر زور دیئے جانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں اس سمت میں تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے اور حکومت ہند میں کئی وزارت اور محکمہ کووڈ وبا کے شروع ہونے سے پہلے ہی تقریباً 80 فیصد کام ای آفس کے توسط سے کررہے تھے۔ انہوں نے پنشن کے محکمہ کے افسران کو مبارکباد دی جنہوں نے کووڈ وبا کے دوران الیکٹرونک پنشن پیمنٹ آرڈر کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا۔یہ ایسے کئی سبکدوش افسران کے لئے ایک نعمت کے طور پر سامنے آیا جو لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران سبکدوش ہوئے تھے اور جنہیں ان کے پی پی او کی ہارڈ کاپی کو ذاتی طور پر حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ واضح رہے کہ وبا کے دوران پنشن یافتگان کے سامنے آنے والی مشکلات کے مدنظر مقررہ وقت سے پہلے ہی سبھی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

اسی کے مطابق ، پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ نے ڈیجی لاکر کے ساتھ  سی جی اے ( کنٹرولرجنرل آف اکاونٹس) کے پی ایف ایم ایس اپلی کیشن کے ذریعہ جنریٹیڈ الیکٹرونک پی پی او کو مربوط کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ پنشن یافتگان کو ڈیجی لاکر کھاتے سے اس کے پی پی او کی جدیدکاپی کو فوراً پرنٹ آوٹ حاصل کرنے کا اہل بناتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پنشن یافتگان جن کی آبادی عمر میں اضافے اور صحت کی بہتر صورتحال کی وجہ سے روزبروز بڑھتی جارہی ہے ، کے گزربسر میں آسانی پیدا کرنے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لئے کئی اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں ریٹائرمنٹ سے قبل ورک شاپ اور صلاح و مشورہ  کا سیشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے مرحلے میں مثبت طریقہ سے گزربسر  کے لئے  مدد شامل ہے جس سے کہ سینئر سٹیزن کی توانائی ، مہارت اور ان کے تجربات کا سماج کی خدمت اور ملک کی تعمیر کے کاز کے لئے بہتر استعمال کیا جاسکے ۔

 

 

 

 

*************

ش ح ۔ف  ا۔ م ص

U. No.495

 

 


(Release ID: 1689618) Visitor Counter : 168