صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری


بھارت نے آج دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا

ڈاکٹر ہرش وردھن اس تاریخی موقع پر نئی دلی کے ایمس میں ڈاکٹروں اور صحت کارکنان کے ساتھ شامل ہوئے

نئی دلی کے ایمس میں صفائی ملازم کو لگا کورونا کا پہلا ٹیکہ

چیچک اور پولیو کے بعد اب کووڈ کی باری، یہ کووڈ کے اختتام کی شروعات ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

کووڈ پر جیت حاصل کرنے کے لئے ویکسین ایک سنجیونی کی طرح یاد رکھی جائے گی

وزیر اعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ میرے ساتھی وزرائے صحت نے ایک ٹیم کےطور پر کام کیا ہے اور آج ایک تاریخ رقم کی ہے

Posted On: 16 JAN 2021 5:25PM by PIB Delhi

صحت وخاندنی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن آج ٹیکہ کاری مہم کے سلسلے میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ایمس کے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر حفظان صحت اور صف اول کے ورکروں کے ساتھ شامل ہوئے۔وزیر اعظم نے دنیا کی سب سے بڑی کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔

انہوں نے کووڈ-19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں ان کی بے لوث جذبے اور عزم کی ستائش کی، جبکہ ایک صفائی ستھرائی ورکر جناب منیش کمار نے نئی دلی کے ایمس میں ٹیکہ کاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے سب سے پہلے کووڈ-19 کا ٹیکہ لگوایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CUPH.jpg

ٹیکہ کاری کی اس مشق کو عالمی وبا کے کلائی میکس کا آغاز بتاتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شروع سے ہی عالمی وبا جو ایک سال پہلے شروع ہوئی تھی، سے نمٹنے اور اس کے بندوبست میں ذاتی طور پر شامل رہے ہیں۔ آج پانچ مہینوں کی سخت محنت کے بعد کووڈ -19 کے ٹیکوں کو شروع کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صبح ساڑھے 10 بجے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZWKQ.jpg

وزیر موصوف نے دنیا کی سب سے بڑی کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے اسکوپ یعنی دائرے کا ذکر کیا۔تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 3600 سیشن مقامات پر آج بیک وقت اس مشق کا انعقاد ہوا۔ چیچک اور پولیو کے بعد اب باری ہے کووڈ کی۔ آج کی مشق میں تمام دور دراز مشکل ترین علاقوں، شہری جھگی بستیوں، قبائلی علاقوں کا احاطہ کیاگیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے ان سبھی تیاریوں کی وضاحت اور ذکر کیا جو اس زبردست اور بڑی مشق کے لئے کیاگیا تھا۔ ایک لاکھ سے زیادہ ٹیکہ لگانے والے عملے کو تربیت دی گئی تھی۔ کئی بار نقلی مشقیں بھی انجام دی گئیں۔ ایک پین انڈیا قومی مشق کا اہتمام کیاگیا تاکہ معمولی سے معمولی کمی کو دور کیا جاسکے۔ کارکردگی کو مستحکم کرنے کے لئے ٹکنالوجی استعمال کی گئی تھی، جبکہ ای- وین پلیٹ فارم کو-ون کے لئے ری پرپوزڈ کیاگیا (کووڈ پر جیت) گزشتہ دو روز سے تمام مستفیدین کو ایس ایم ایس بھیجے گئے۔ (آج کے اجلاس کے لئے) جو تمام سیشن میں تمام مستفیدین اور دوسری خوراک کے لئے شیڈول پر دہرائی جائے گی۔

وزیر صحت نے مزید بتایا کہ مؤثر ٹیم ورک اور زبردست سیاسی عزم کی وجہ سے اس زبردست مشق کو کامیاب بنایا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ میرے ساتھی وزرائے صحت نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور آج ایک تاریخ رقم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YOCY.jpg

ڈاکٹر ہرش وردھن پہلا ٹیکہ لگائے جانے کے آغاز کو دیکھتے ہوئے

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس موقع کو ہر ایک کو یاد دلایا کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے، جسے پچھلے سال کووڈ کے خلاف حاصل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سرگرم، قبل از وقت پہل اور بتدریج اپروچ نے اس وبا پر مکمل نگرانی رکھی، جبکہ مؤثر، طبی، بندوبست کی وجہ سے اس کے خلاف ایک کامیاب جنگ لڑی جاسکی اور اس کے سبب بہت حد تک لوگوں کی جان بچائی جاسکی۔ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں صحت یابی کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 96 فیصد سے زیادہ ہے، جبکہ شرح اموات دنیا کے مقابلے سب سے کم یعنی ایک اعشارہ چار چار فیصد ہے۔ ان ٹیکوں کو جیت کا راستہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ پر جیت حاصل کرنے کے لئے کووڈ-19 ویکسین ایک سنجیونی کے طورپر یاد رکھی جائے گی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ جانبازوں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کیا، جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر دوسروں کو بچانے میں مدد کی۔ پرائیویٹ اور سرکاری سینٹروں (اسپتالوں) میں برابر سے حفظان صحت کے ورکروں کو پہلے ویکسین دینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان کے عام لوگوں کو بھی مبارکباد دی، جنہوں نے اس ویکسین کی آزمائشوں میں بڑھ چڑھ کر تعاون کیا۔ کووڈ-19 ویکسین ٹیکے) لگانے سے متعلق جناب ہرش وردھن نے افواہوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غلط معلومات پر مبنی مہم سے گمراہ نہ ہوں اور ٹھوس ومصدقہ معلومات پر ہی یقین کریں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پورا ملک اس بات کا انتظار کررہا ہے کہ زندگی معمول پر لوٹے، کیونکہ لوگ اس وبا کی وجہ سے اپنے عزیز واقارب کو کھوچکے ہیں۔ صرف ایسے چند گمراہ لوگ ہیں جو دوسروں کو اس عمل کی سچائی پر سوال کھڑا کرکے دوسروں کو گمراہ کررہے ہیں اور عام لوگوں کی طرف سے دی گئی قربانیوں کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WV1O.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DMJC.jpg

ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا، نیتی آیوگ کے ممبر (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے بھی آج ایمس میں ٹیکہ لگوایا۔ وہ کووڈ-19 کے لئے ویکسین ایڈمنسٹریشن کے نیشنل گروپ کے چیئرمین بھی ہیں۔

نئی دلی کے ایمس کا دورہ کرنے کے بعد مرکزی وزیر صحت نے گنگارام اسپتال میں ٹیکہ کاری کی جگہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حفظان صحت اور صف اول کے ورکروں کے ساتھ بات چیت کی اور ملک کی خدمت کرنے کے لئے ان کے جذبے کو سلام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی کئی ماہ سے آپ کی مسلسل اور بے لوث خدمت کی وجہ سےمحفوظ ہیں۔

                                                                                                                                                    ش ح، ح ا، ع ر

U-460



(Release ID: 1689277) Visitor Counter : 247