وزارت دفاع
رکشا منتری راج ناتھ سنگھ اور نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاوالی کے درمیان میٹنگ
Posted On:
16 JAN 2021 1:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی16،جنوری2021
نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاوالی نے آج کووڈ ویکسین تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرنے پر بھارت کو مبارکباد دی ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ عالمی وبا پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ جناب پردیپ کمار نے آج نئی دلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ وہ بھارت۔ نیپال مشترکہ کمیشن کی چھٹی میٹنگ کے سلسلے میں بھارت کے دورے پر ہیں۔ جناب سنگھ کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران وزیر خارجہ نے نیپال کی قیادت کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی اور باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ میٹنگ کے دوران جناب راجناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت نیپال تعلقات عوام سے عوام کے درمیان رشتوں کی وجہ سے کافی مضبوط ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان شاندار تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
جناب سنگھ نے کہا کہ بھارت نیپال کو صلاحیت سازی اور آفات سے متعلق راحت کی تربیت دینے کے علاوہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور اسے مستحکم بنانے کا منتظر ہے۔
وزیر دفاع نے نیپال کے عوام کے لئے خصوصی احترام اور نیپالی قیادت کے ساتھ اپنے ذاتی رابطے اور طویل وابستگی سے آگاہ کیا۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-458
(Release ID: 1689262)
Visitor Counter : 177