امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے 75ویں یوم تاسیس پر مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے خطاب کیا

جناب گوئل نے کہا،’’فوڈ کارپوریشن آف انڈیا پوری شفافیت اور سرگرم نظریے سے کام کرے گا اور ملک کے کسانوں اور صارفین کے درمیان پل بن کر اس نظام میں تعاون دے گا‘‘

اس کا پورا دھیان کسانوں اور صارفین کو شفاف، جوابدہ اور صلاحیت سے بھرپور خدمات فراہم کرنے پر پوری توجہ ہوگی

انڈین فوڈ کارپوریشن بین الاقوامی سطح کی جدید ترین ٹکنالوجی کو اپناکر مستقبل میں بھی ملک میں لوگوں خدمات دیتا رہے گا

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہے انہیں اپنی پیداوار بڑھانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ہی کم از امدای قیمت کے ذریعہ وافر خریداری کرنے کا بھروسہ بھی دلاتا ہے

فوڈکارپوریشن آف انڈیا ملک کی خدمت کے لئے طے شدہ اعلی معیارات کی تعمیل کرتا ہے
یہ تبدیلی لانے والے سدھار کسانوں کے لئے عمل کو آسان بنانے اور ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گے

प्रविष्टि तिथि: 15 JAN 2021 1:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 جنوری 2020/صارفین کے امور خوراک اور عوامی تقسیم ، ریلوے اور کامرس اور  صنعت کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے  فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے57 ویں  یوم تاسیس کےموقع پر 14 جنوری 2021 کو میسور میں کارپوریشن کے  ڈویژنل آفس میسورو  کے کارپوریشن نوتعمیر عمارت کا افتتاح کیا۔

جناب پیوش گوئل نےا س موقع پر   کارپوریشن کے   حکام ، کارکنان  اور کامگاروں کو فیس بک لائیو کے زریعہ  خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کووڈ -19 وبا کے دوران  پیدا شدہ دقتوں سے نمٹنے کے لئے  ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو خوردنی اشیا کی سپلائی کرنے   اور  حکومت کے ذریعہ  کئے جارہے   بہبودی اقدام کو   ضرورت مندوں تک    رسائی کو  یقینی بنانے میں  اہم کردار نبھانے کےلئے    فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے  ستائش کی ۔ انہوں نے ایف سی آئی کی اس بات کےلئےبھی ستائش کی کہ اس نے   اس  مشکل کے وقت میں  گیہوں اور دھان کی اب تک کی سب سے زیادہ   خرید کی ہے۔  اس کے علاوہ  جناب گوئل نے  کہا کہ یہ تنظیم  صرف ایک سرکاری  ادارہ ہی نہیں ہے ، بلکہ  ملک اور  خاص طور سے کسانوں کے   مفاد کے لئے  کام کرنے کےلئے پرعزم تنظیم ہے۔

جناب پیوش گوئل نے اپنے خطاب میں  کارپوریش نے  کارپوریشن  نے 140 میٹرک ٹن دھان اور 390 لاکھ   میٹرک ٹن   گیہوں کے علاوہ   تقریباً  305 لاکھ میٹرک ٹن اضافی   اناج پردھان منتری غریب کلیان   انّ یوجنا (پی ایم جی کے  اے وائی)  کے تحت مفت   تقسیم کیا۔  اس سے بھی اہم یہ ہے کہ  جب ایک  تیسری جماعت نے پی ایم    جی کے  اے وائی کا آڈٹ کیا تو   تسلی  کی سطح 94 فی صد پائی گئی۔  لاک ڈاؤن کے دوران وزیراعظم  جناب نریندر مودی کی   قیادت میں    ملک کے ہر شخص تک اناج اور تمام    ضروری اشیا پہنچائی گئیں جو اپنے آپ میں  بہت اہم کامیابی ہے۔

جناب گوئل نے اس بات کو بھی اجاگر کیا گیاکہ خرید  مراکز کی تعداد میں 50 فی صد کا  اضافہ کیا جانے سے  کسانوں کو  اپنی پیداوار کو   موثر طریقے سے اور آسان ڈھنگ سے  مدد ملی۔  اس سے پہلے،  کسانون کو   منڈیوں تک پہنچانے کے لئے  لمبی دور طے کرنی پڑتی تھی، لیکن اس بار  اس  دوری کو کافی حد تک کم کیا جاسکا۔ اس سے کسانوں کی  پیداواریت میں اضافہ ہوا  اور ان کے  وقت اور کوششوں میں بچت ہوئی۔

 جناب پیوش گوئل نے  خرید کے عمل میں  ایف سی آئی کے رول کے بارے میں بھی بتایا ۔  انہوں نے کہاکہ  کسانوں کی بھلائی کے لئے کم از کم   امدادی قیمت (ایم ایس پی) پرخریداری کے عمل کو  اور مضبوط بنایا جارہا ہے۔   انہوں نےبتایا کہ  فوڈ کارپوریشن آف انڈیا  کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔  انہیں   اپنے  پیداوار بڑھانے کے لئے  حوصلہ افزائی کررہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ   انہیں  ایم ایس پی کے ذریعہ  ان کی پیداوار کی   وافر خریداری کئے جانے کا بھروسہ دلارہا ہے۔    آنے والے کئی سالوں   اوردہائیوں  تک  ایف سی آئی کسانوں کےمفاد میں کام کرتا رہے گا۔ ا نہوں نے کہاکہ  ایف سی آئی   کسانوں کی   مدد کے لئے  اس عمل کو   اور زیادہ آسان اور سہل بنانے کے لئےمسلسل کام کررہا ہے۔    جناب پیوئش گوئل نے کہا کہ 21-2021 کے    ربیع فروخت سیزن کے دوران   گیہوں کی خرید سے  40 سے 45 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہ ے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف سی آئی پوری شفافیت اور محرک نظریے کے ساتھ ملک کے کسانوں اور صارفین کے درمیان  پل کا کام  کرتا رہے گا۔ انہوں نے ایف سی آئی کو اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی  کہ وہ  بین الاقوامی معیارات کے حساب سے   جدید ٹکنالوجی  اپناکر مستقبل میں ملک کے کسانوں، صارفین  اور اسٹیک ہولڈر   خاص طور سے  حاشیہ پر رہنے والی  آبادی کے لئے  پوری صلاحیت   شفافیت  اور جواب دہی کے ساتھ     ملک کی خدمت کرنےکے لئے تیار رہے۔  جناب گوئل نے کہاکہ  میں ہندستان کی امیدوں کو    پورا  کرنے کے لئے  نئی ٹکنالوجی اور نئی پہلوں کو   اپنایاجانا اہم ہے۔  انہوں نے کہاکہ   اس تنظیم کو منفی طاقتوں سے آزاد کرنے سے   شفاف طریقے سے    سماج کے لئے کام کرنے  اور  کوالٹی پروڈکٹس پر دھیان دینے سے   ایف سی آئی کی پہنچان بنے گی اور  کسانوں  نیز دیگر  اسٹیک ہولڈروں کے لئے اس کی خدمت لے پانا  زیادہ آسان ہوجائے گا۔  انہوں نے اس بات پر بھی بھروسہ دلایا کہ ایف سی آئی ملک کی خدمت کے   اپنے کام  میں اعلی ترین  معیارات کی  تعمیل کرے گا۔  انہوں نے کہاکہ  ایف سی آئی کے  بدلاؤ لانے والے سدھاروں سے  کسانوں کے لئے  یہ عمل   بہت آسان   اور سہل بن جائے گا اور اس سے ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اپنےخطاب کے آخر میں   پورےملک میں  منائے جارہے   فیسٹول  کے  لئے نیک خواہشات دیں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-413

 


(रिलीज़ आईडी: 1689192) आगंतुक पटल : 192
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Punjabi , Tamil , Malayalam