وزارت دفاع

فوج کا 73واں دن منایا گیا

Posted On: 15 JAN 2021 2:33PM by PIB Delhi

نئیدہلی،15جنوری،2021، بھارتی فوج نے آج 73واں یوم فوج منایا۔ بھارتی فوج ہر سال 15 جنوری کو یہ دن مناتی ہے جو اُس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب جنرل (آنجہانی فیلڈ مارشل) کے ایم کریپا نے 1949 میں بھارتی کمانڈر ان چیف جنرل  سر ایف آر آر بوچر سے فوج کی کمان سنبھالی تھی اور آزادی کے بعد بھارتی فوج کے پہلے کمانڈر ان چیف بنے تھے۔

تقریبات کا آغاز نیشنل وار میوزیم پر پھول نذر کئے جانے سے ہوا جہاں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے نے دہلی چھاؤنی کے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں یوم فوج کی پریڈ کا معائنہ کیا اور بہادری کے انفرادی کارناموں کے لیے 15 سینا میڈل (جن میں پانچ بعد از مرگ تھے) اور 23 سی او اے ایس یونٹ توصیف نامے ان کے یونٹوں کی قابل تعریف کارکردگی کے لیے دیئے۔ یوم فوج کی پریڈ کی کمان دہلی ایریا کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل آلوک کیکر نے کی۔ پریڈ کی پہلی ٹکڑی پرم ویر چکر اور اشوک چکر پانے والوں پر مشتمل تھی۔ اس کے بعد کی ٹکڑی میں ٹی-90 ٹینک بھیشما، پیدل فوج کی لڑاکا گاڑی بی ایم پیII، برہموز میزائل سسٹم، پناکا ملٹیپل لانچ راکٹ سسٹم بہتر بنایا گیا، شلکا گن سسٹم ، برج لیئر ٹینک، بین الاقوامی کھیل کود میں ایوارڈ حاصل کرنے والے اور 7 مارچ کرنے والے دستے تھے جن میں گھوڑ سوار دستہ بھی تھا۔

بھارتی فوج نے 75 دیسی جانکاری سے ڈیزائن کئے گئے اور تیار کئے گئے ڈرونس کا براہ راست شو  بھی پیش کیا جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور دیگر ٹیکنالوجیوں کا استعمال کیا  گیاتھا۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No411


(Release ID: 1688996) Visitor Counter : 272