وزارت خزانہ

ایس پی ایم سی آئی ایل نے 215.48 کروڑ روپے کے منافع کی ادائیگی کی

Posted On: 14 JAN 2021 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی14،جنوری2021

وزارت خزانہ کے محکمہ برائے اقتصادی امور (ڈی ای اے )کے زیر انتظام حکومت ہند کی مکمل ملکیت والی شیڈول اے منی رتن  کٹیگری-1 سی پی ایس ای ، سیکورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ایس پی ایم سی آئی ایل) نے آج نئی دلی میں مالی برس 20-2019 کے لئے حکومت ہندکو 215.48کروڑ روپے کا منافع دیا۔  یہ منافع ڈی آئی پی اے ایم رہنما خطوط  کے مطابق 31 مارچ 2020 تک (مالی برس 20-2019 کے لئے 41 فیصد ٹیکس کے بعد منافع(پی اے ٹی)) کمپنی کے پانچ فیصد  نیٹ ورتھ کی بنیاد پر دیا گیا۔

3.jpg

ایس پی ایم سی آئی ایل کی سی ایم ڈی محترمہ ترپتی ٹی گھوش نے ایس پی ایم سی آئی ایل کے ڈائریکٹر (تکنیک) جناب اجے کمار شریواستو کے ساتھ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا نرملا سیتا رمن کو منافع کا یہ چیک پیش کیا۔ اس موقع پر محکمہ برائے اقتصادی امور کے سکریٹری جناب ترون بجاج کے علاوہ محکمہ برائے اقتصادی امور، وزارت خزانہ میں سینئر اقتصادی مشیر(سی اینڈ سی) ڈاکٹر ششانک شکسینہ بھی موجود تھے۔

ایس پی ایم سی آئی ایل نے مالی برس 20-2019 کے دوران بینک نوٹوں سکوں، سیکورٹی پیپر پاسپورٹ، سیکورٹی انک اور دیگر سیکورٹی پروڈکٹس تیار کرنے کے سبھی اہداف حاصل کرلیے ہیں۔ ایس پی ایم سی آئی ایل نے مالی برس 20-2019 کے دوران 982.4کروڑ بینک نوٹ، 328.2کروڑ سکے، 7010 میٹرک ٹن (ایم ٹی) سیکورٹی پیپر اور 851 میٹرک ٹن (ایم ٹی ) سیکورٹی انک تیار کی۔ مالی برس 20-2019 کے دوران ایس پی ایم سی آئی ایل کا آپریشن سے ریونیو 4966کروڑ روپے اور ٹیکس سے پہلے منافع 1026.79 کروڑ روپے رہا۔ مالی برس 20-2019 کے لئے ایس پی ایم سی آئی ایل نے ڈپارٹمنٹ آف پبلک انٹرپرائز (ڈی پی ای) سے کارپوریٹ گورننس کے لئے ایکسلینٹ گریڈنگ بھی حاصل کیا۔

 

 

...............................................................

 

                                                                                                                                                  ش ح، م ع، ع ن

 

U-385



(Release ID: 1688720) Visitor Counter : 151