صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ورچوئل طریقے سے آتم نربھر بھارت، سوتنتر بھارت پر ویبینار سے خطاب کیا
صرف خود کفیل ملک ہی عظیم ملک بن سکتا ہے
خود کفیل ہندوستان کا مطلب غیر ملکی سامانوں کا بائیکاٹ نہیں بلکہ واسودیو کتم بکم کے تصور میں یقین کرنا ہے
Posted On:
14 JAN 2021 5:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی14،جنوری2021
صحت وخاندانی بہبود کے محکمہ کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ورچوئل طریقے سے آتم نربھر بھارت، سوتنتر بھارت اور کووڈ وبا کے بعد ہندوستان کے صحت خدمات ایکوسسٹم پر سوراج میگزین کے ذریعہ منعقدہ ویبینار سے خطاب کیا۔
انہوں نے سبھی کو مکر سکرانتی کی مبارکباد دی اور آتم نربھر بھارت کے موضوع پر ویبینار کی سیریز شروع کرنے کے لئے سوراج میگزین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت پنڈٹ دین دیال اپادھیائے جی کے انتودیہ کے خیال سے بےمتاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت ہماری حکومت کا اہم فوکس ہے، جس کے اردگرد سبھی اقتصادی پالیسیاں بنائیں جارہی ہیں۔ ہماری حکومت کا فوکس امیر اور غریب کے درمیان خلیج کو ختم کرنا اور سبھی شہریوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہندوستان تبھی ترقی کرے گا جب سبھی شہریوں کی ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک شہری کی ترقی کے لئے ہمیں خود کفیل ہونے کی ضرورت ہے۔ آتم نربھر بھارت کا مطلب غیر ملکی سامانوں کا بائیکاٹ کرنا نہیں ہے بلکہ وسودھیو کتم بکم کے تصور پر یقین کرنا ہے۔ اس کا مطلب دوسرے ملکوں پر ہندوستان کے انحصار کو ختم کرنا اور ترقی اور ترقی کی جانب بڑھنا ہے۔ صرف خود کفیل ملک ہی عظیم ترین ملک بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ آتم نربھر بھارت کی سمت میں قدم کے طور پر ہم نے میک ان انڈیا پروگرام لانچ کیا، تاکہ ہندوستان مینوفیکچرنگ، جدید ترین تحقیق اور اختراع کے مرکز کے طور پر آگے بڑھے۔ صنعت سے ہمارے نوجوانوں کو زیادہ روزگار ملے گا اور ان کی زندگی میں طاقت آئے گی۔ حکومت نے تجارت کرنے کو آسان بنایا ہے اور ہم ٹیکس ڈھانچے کو مسابقتی بنانے کے عمل کو آسان بنانے،غیر ضروری ضابطوں کو ختم کرنے اور ٹکنالوجی پر فوکس کرنے کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کوششوں سے ہندوستان کے غریب لوگوں کو فائدہ ملے گا اور انہیں مواقع حاصل ہوں گے۔
کووڈ بحران کو مواقع میں تبدیل کرنے کے بارے میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ کووڈ وبا کے وقت وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہندوستان کو کووڈ-19 وبا بحران کو مواقع کے طور پر دیکھنا چاہئے اور معیشت، ٹکنالوجی، اختراع،متحرک آبادی اور آتم نربھر بھارت بننے کی مانگ جیسے پانچ بنیادی ستون پر فوکس کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہے کمزور اختراع کے ساتھ آبادی کی زیادہ کثافت بڑا چیلنج پیش کرتی ہے۔
وبا کے دوران آتم نربھر پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ہندوستان لاک ڈاؤن کے دوران صحت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، صحت کارکنان کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور ملک میں ضروری لاجیسٹک کو بہتر بنانے میں وقت کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم پی پی ای کٹ، ماسک وغیرہ بنانے میں خود کفیل ہیں اور برآمد کرنے کی حالت میں ہیں۔ پنے میں ایک لیب سے اب ہمارے پاس آئی سی ایم آر کے ذریعہ تسلیم شدہ 2323 لیباریٹریاں ہیں۔
وبا سے لڑنےمیں ٹکنالوجی کے فائدے کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاں کہ آروگیہ سیتو ایپلیکیشن کووڈ بندوبست میں تیار کیاگیا۔ اس ایپلیکیشن کو 168 یوزروں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔
وبا کے دوران ملک میں تیزی سے بنیادی ڈھانچے میں اضافے کے لئے کی گئی کوششوں کے بارے میں انہوں نےکہا کہ آن لاک 6 کے آخر تک 1.5 ملین سے زائد کل آئسولیشن بیڈ بڑھائے گئے۔ ان بیڈوں کی تعداد لاک ڈاؤن سے پہلے 10180 تھی۔ اسی طرح آئی سی یو بیڈ کی تعداد بڑھا کر 80669 کی گئی، جو لاک ڈاؤن سے پہلے صرف 2168 تھی۔ کووڈ-19 ٹیکہ لگانے پر قومی ماہرین گروپ این ای جی وی اے سی کی تشکیل وزیر اعظم کی نگرانی میں کیاگیا تاکہ ٹیکہ کاری کے لئے گروپ کی ترجیح، ٹیکے کی ڈلیوری، ٹیکہ عمل کی عمل، ڈلیوری پلیٹ فارم کے انتخاب سمیت ڈلیوری انتظام بنانے کے بارے میں فیصلہ لیا جاسکے۔ کووڈ-19 ٹیکے کی ڈلیوری کے لئے ڈجیٹل پلیٹ فارم کو-ون تیار کیاگیا۔ انہوں نےکہا کہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم میک ان انڈیا سے تحریک یافتہ ہے اور دونوں ٹیکے ملک میں ہی تیارکئے گئے ہیں۔
...............................................................
ش ح، م ع، ع ن
U-386
(Release ID: 1688718)
Visitor Counter : 237