اسٹیل کی وزارت

‘‘تعمیر اور بنیادی ڈھانچے میں فولاد کے لئے نئے مواقع’’ کے موضوع پر ویبنار کا انعقاد

Posted On: 14 JAN 2021 2:39PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 14، جنوری ، 2021 : فولاد کی وزارت ، ہندوستان کی اسٹیل ایسوسی ایشن (آئی ایس اے) کی شراکت میں ویبنار کے  اپنے سلسلے کا دوسرا  ایڈیشن کا کل  انعقاد کرر ہی ہے۔ اس کا موضوع ہوگا ‘‘تعمیر اور بنیادی ڈھانچے میں فولاد کے لئے نئے مواقع’’۔ فولاد اور پیٹرولیم نیز قدرتی  گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اس موقع پر  مہمان خصوصی ہوں گے، جب کہ  فولاد کے وزیر مملکت  جناب  فگن سنگھ کولستے مہمان ذی وقار ہوں گے۔

ویبنار میں تعمیراتی اور  بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں فولاد کے استعمال پر تازہ امکانات اور اسٹیل کے لئے  نئے مواقعوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ فولاد، تعمیرات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے سرکردہ صنعتی لیڈر اس ویبنار میں شرکت کریں گے۔

اس ویبنار کو منعقد کرنے کے لئے آئی ایس اے کو مبارک باد دیتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے ایک پیغام میں کہا ‘‘ہندوستان کی فولاد کی صنعت نے حالیہ وقتوں میں بے انتہا لچک کا  اظہار کیا ہے۔ پیداوار میں تیزی کےساتھ  اضافے میں ہندوستان کو  خام فولاد کا  دوسرا سب سے بڑا  پیداواری ملک بنادیا ہے۔ کووڈ – 19  کی وبا نے  وسیع چیلنج کھڑے کئے لیکن ہم سب نے مل کر  راہیں تلاش کرلیں اور  ان پر قابو پالیا۔

فولاد کا شعبہ اب  ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور  زیادہ  وسیع،  مقابلہ جاتی  اور  پائیدار  بننے جا رہا ہے۔ حکومت ہند نے حال ہی میں مختلف  شعبوں میں  ایک نئی  ترغیباتی اسکیم  - پیداوار سے منسلک  ترغیباتی (پی ایل آئی) اسکیم - متعارف کرائی ہے، جس میں   فولاد کا شعبہ بھی شامل ہے  اور اس میں مخصوص اسٹیل  پر بنیادی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔’’ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ویبنار ، تمام شرکاء ، مندوبین اوفولاد کے شعبے سے  دیگر کلیدی  فیصلہ سازوں، تعمیر اور  دیگر  متعلقہ  صنعتوں کے بنیادی ڈھانچے  کے لئے ایک  وسیع پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس پر فولاد کے لئے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

فولاد کے وزیر مملکت  جناب  فگن سنگھ کولستے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘اسٹیل میں سے تقریبا  65 سے 67 فیصد  تعمیرات اور بنیادی ڈھانچے میں استعمال کی جاتی ہے، لہذا یہ بات  بہت اہم ہے کہ اسٹیل کے استعمال کے لئے نئے مواقعوں کی شناخت کی جائے’’۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح۔ا  ع ۔  ق ر )

U.NO. 376



(Release ID: 1688521) Visitor Counter : 163