امور داخلہ کی وزارت

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے پولیس سربراہان کے درمیان مذاکرات

Posted On: 12 JAN 2021 5:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:12،جنوری، 2021: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے پولیس سربراہان کے درمیان پہلی وفد سطح کی ورچوول مذاکرات آج ایک مثبت اور اعتماد کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر موجودہ دوطرفہ اشتراک وتعاون باہمی معاملات اور آگے بڑھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی پولیس فورسز کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک قدم بڑھاتے ہوئے سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے چیلنجوں سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹنے اور ان کا جواب دینے کیلئے نوڈل نکات مرتب کیے جائیں گے۔

دونوں ممالک عالمی دہشت گردگروپوں سمیت دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہی مفرور افراد کےخلاف مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر رضامند ہوئے، چاہے وہ کہیں بھی موجود ہوں اور سرگرم ہوں۔ دونوں ہی فریقوں نے مقررہ نوڈل پوائنٹس کے ذریعے حقیقی وقت کی بنیاد پر معلومات کے تبادلے اور فیڈ بیک دینے کی ضرورت کو دوہرایا۔ وہیں خطے میں سرگرم باغی گروپوں کے خلاف جاری کارروائی پر ایک دوسرے کی تعریف کی۔

منشیات، ہندوستانی جعلی کرنسی، ہتھیار اور گولہ بارود کی اسمگلنگ اور انسانی اسمگلنگ سمیت سرحد پار کی مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے اتفاق رائے بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

موجودہ کووڈ-19 وبا کےسبب عائد کردہ بندشوں کو دیکھتے ہوئے مذاکرات کا انعقاد ورچوول طریقے سے اور چھوٹے فارمیٹ میں کیاگیا تھا۔ حالانکہ مستقبل میں سبھی سیکورٹی چیلنجوں کے حل کیلئے اشتراک وتعاون بڑھانے کے فیصلے کے  ساتھ مذاکرات کے ختم ہونے کے مدنظر دونوں فریقوں نے اس نئی اعلیٰ سطحی میکنزم پر زور دیا۔ دونوں فریقوں سے منسلک دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اراکین کےتعاون سے پولیس سربراہان کے ادارے کے  مذاکرات سے دونوں ملکوں کی پولیس فورسز کے درمیان موجودہ تعاون بڑھے گا، جس سے بنگلہ دیش کی آزادی کی پچاسویں سالگرہ پر حکمت عملی پر مبنی ساجھیداری کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:317



(Release ID: 1688372) Visitor Counter : 94