صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اعلی معیار کے لئے سرکاری اور نجی صحت کی سہولیات کو کایا کلپ ایوارڈ سے نوازا


’ کایا کلپ نے عوام کے طرز عمل کوبہتر بنانے میں بھی نمایاں اثر ڈالا ہے‘
میں سال 2022تک صحت کی دیکھ بھال کرنے والی تمام سہولیات کو بنچ مارک اسکور حاصل کرتے ہوئے دیکھنا چاہوں گا‘‘- ڈاکٹر ہر ش وردھن

Posted On: 12 JAN 2021 6:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12 جنوری 2021./  صحت اور خاندانی بہبود کے  مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہرش  وردھن نے  ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ   جناب  اشونی کمار چوبے کے ساتھ ملکر   پانچویں قومی کایا کلپ  ایوارڈ کا افتتاح کیا۔

اپنے ابتدائی خطاب میں ڈاکٹر ہر ش وردھن نے کہاکہ راج پتھ سے وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کے  سووچھ آگرہ کے لئے  کلیرون کال کے بارے میں سب کو یاد دلایا۔  انہوں نے کہا،  ’’ سووچھ بھارت مشن کی (ایس بی ایم) کی بنیاد   2 اکتوبر 2014 کو رکھی گئی تھی۔  اس پر عمل درآمد کے 8ویں سال میں  سووچھ بھارت مشن  ایک قومی تحریک بن چکا ہے جو ملک کے شہریوں میں ذمہ داری اور فخر کا احساس پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔  ‘‘

 وزارت صحت اور خاندانی بہبود  ، حکومت ہند نے   ہندستان میں  عوامی صحت کی بنیاد   میں صفائی ستھرائی  ، صحت  اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے 15 مئی 2015 کوایک قومی پہل ’کایا کلپ ‘ شروع کی۔  جو ضلع اسپتال ، سب ڈویژن اسپتال،   کمیونٹی ہیلتھ سینٹر،   پرائمری ہیلتھ سینٹر اور صحت اور خاندانی بہبود کے مراکز جنہوں نے  عوامی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں  اعلی سطح پر    صفائی ، حفظان صحت اور انفیکشن کنٹرول   کرنے کے   ہدف کو حاصل کیا ہے۔ ان کی خدمات کو تسلیم کیا گیااور ایوارڈ ز اور اعزاز  عطا کئے گئے۔

 ڈاکٹرہرش وردھن نے کایا کلپ اسکیم کی اہمیت کو سراہاتے ہوئے کہا ’کایا کلپ نہ صرف صحت عامہ کی  سہولیات کی حالت کو  تبدیل کرنے میں   کامیاب رہا ہے بلکہ عوام الناس کے  طرز عمل کو  بہتر بنانے میں بھی  اس نے نمایا ں اثر ڈالا ہے۔  پیراڈائن یعنی یکسر بدلاؤ کی عکاسی   مطمئن مریضوں کی تعداد سے اچھی طرح سے   ہوتی ہے  جیسے کہ  ’میرا اسپتال‘ کے ذریعہ رپورٹ کی گئی ہے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں مزید کہا  ، موجودہ کووڈ  مرض وبا کے دوران کایا کلپ کے اقدام کی  امید کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ہے۔  اس موقع پر  ملک کا  عوامی صحت نظام  عالمی سطح پر  ایمرجنسی  حالا ت کو  قابل ستائش طریقے سے   سنبھالنے کے لئے   اٹھایا گیا۔   ہندستان میں  کووڈکی وجہ سے  اموات کی شرح  دنیا میں  سب سے کم رہی ہے۔  اس طرح کی عمدہ کارکردگی کا سہرا ریاستوں کی عہد بستگی ،  ڈاکٹروں ، نرسوں ،  پیرا میڈیکل اینڈ سپورٹ اسٹاف کی لگن اور اسپتالوں اور  صحت کے مراکز کی  مضبوطی جو گزشتہ   دو سالوں   سے جاری ہے،کا نتیجہ ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کایا کلپ کے تحت اہم کامیابیوں کا   ذکر کیا۔  انہوں نے کہا ، ’ اسکیم   جس کے پہلے سال میں 716 ضلع اسپتالوں اور مرکزی حکومت کے اداروں کی حصہ داری تھی ،  26 ہزار 172  عوامی صحت خدمات   تک پھیل گئی ہے۔  گزشتہ سال 20-2019 میں کایا کلپ سہولیات بڑھ کر  7615 ہوگئی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا’’کایا کلپ پہل کی کامیابی  سے  سرشار، ایم او ایچ ایف ڈبلیو نے  پینے کے پانی اور صاف صفائی کی وزارت کے ساتھ    تعاون کیا اور سووچھ  سواستھ  سروتر  (ایس ایس ایس)  پروگرام شروع کیا جس کے تحت  او ڈی ایف بلاک کے اندر  واقع  ایک کمیونٹی   ہیلتھ سینٹر  (سی ایچ سی ایس)   کو یکمشت دس لاکھ روپے کی گرانٹ حاصل ہوتی ہے  ۔   تاکہ  سدھار سرگرمیوں کے لئے   سی ایچ سی کایا کلپ کو  حقیقت میں  کایا کلپ  سی ایچ سی بنایا جاسکے‘‘۔

 اس حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئےکہ کاکا کلپ کی کہانیاں ہندستان تک محدود نہیں ہیں۔ وزیر موصوف نے کہاکہ  ، کایا کلپ  ایک  بین الاقوامی سطح پر قابل ستائش  ملک گیر  دوراندیش پروگرام ہے۔ 20-28 مئی  2019 کو  منعقدہ  72ویں   عالمی   صحت اسمبلی کے دوران  اس کی  بین الاقوامی سطح پر   کافی ستائش ہوئی ہے۔   کایاکلپ کی کامیابی کو  ڈبلیو ایچ او  ،  یونیسیف اور جی ایم پی کے ذریعہ شائع  گلوبل بیس لائن رپورٹ  2019 میں  باقاعدہ طور پر  تسلیم کیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا، ’’  کایا کلپ نے  حکومت کے درمیان  جوش و خروش اور صحت مند مقابلہ    پیدا کیا ہے۔  اسپتالوں اور یہ فخر کا جذبہ ، صحت خدمات فراہم کرنے والوں اور مقامی  لیڈروں  معاشرہ ،  غیر سرکاری تنظیموں،  پی آر آئی، مقامی   اداروں، اور  نجی شعبے کے   اسپتالوں کی   حصہ داری   کے درمیان لایا ہے۔  میں بنچ مارک اسکور کرنے والے صحت سہولیات کی تعداد میں مسلسل اضافے کو  دیکھ کر بہت خوش ہوں اور 2022 تک بنچ مارک کے اسکور   حاصل کرنے والے   تمام   صحت سہولیات کو دیکھنا پسند کرتا ہوں ،  جب ہم  ہندستان کی آزادی کے   75 برس  مکمل ہونے کے موقع پر  نیو انڈیا کا  خیر مقدم کررہے ہوں گے۔

 جناب اشونی  کمار چوبے نے کہا کہ  ،  کایا کلپ نے  صفائی ستھرائی کو  ہماری زندگی کا  ایک اہم حصہ بنادیا ہے ،  جس سے تمام لوگوں کو   صاف ستھری  زندگی ملے گی۔   یہ لوگوں میں  اتحاد  کو بڑھاتا ہے ۔   میں ان تمام لوگوں کو مبارک باد اور شکریہ کرتا ہوں،  جنہوں نے کووڈ وبا کے دوران     صفائی ستھرائی قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنے خطاب کے آخر میں  ڈاکٹر ہر ش وردھن نے کہا ’’  میں  کووڈ مریضوں کے  انتظام اور دیکھ بھال میں  طبی قیادت فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے  اداروں کی ستائش کرتا ہوں۔  عظیم ماحول  اور اعلی کوالٹی والی   کووڈدیکھ بھال  فراہم کرنے میں  ریاستوں اور  صحت سہولیات   کے کردار کی بھی  ستائش  کرتا ہوں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-326



(Release ID: 1688117) Visitor Counter : 291