نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے بھارت کی سوفٹ پاور کو عالمی طور پر بڑھاوا دینے کے لیے سیاحت کے امکانات سے مدد لینے کے لیے کہا ہے


سیاحتی صنعت کو چاہئے کہ وہ اندرون ملک سیر کرنے کے عمل کے احیاء کے لیے لوگوں کی خواہش سے فائدہ اٹھائے: نائب صدر جمہوریہ جناب نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ نے میزبانی کی صنعت کو مشورہ دیا کہ وہ سیاحوں کا اعتماد جیتنے کے لیے صحت سے متعلق پروٹوکول کو اپنائے

سیاحوں کے دل میں گوا کی ایک خصوصی جگہ ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے گوا کے انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ میں اظہار خیال کیا

Posted On: 12 JAN 2021 1:39PM by PIB Delhi

نئیدہلی،12جنوری،2021، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج میزبانی کی صنعت سے کہا ہے کہ وہ  بھارت کی سوفٹ پاور کو عالمی طور پر آگے بڑھانے کے لیے سیاحت کے امکانات سے پوری طرح فائدہ اٹھائے۔ بھارت کے تصور ’اتتھی دیوو بھوا‘ کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ غیر ملکیوں کے تئیں ہمارا کلچر، ہماری طباخی اور ہمارا خیر مقدمی رویہ مزید سیاحوں کو بھارت کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے سوامی جی  کے اقوال نقل کئے اور نوجوانوں پر زور دیاکہ وہ  ان کی خصوصیات پر عمل کریں اور ان کے دکھائے ہوئے راستے کو اپنائیں۔

گوا کے انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (آئی ایچ ایم) میں تقریر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے معیشت کے لیے سفر اور سیاحت کے سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا کیونکہ یہ  روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جہاں 87.5 ملین لوگ روزگار سے جڑے ہوئے ہیں جو 2018-19 میں روزگار کے 12.75 فیصد حصے کے برابر تھا۔اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وبائی بیماری کے دوران یہ شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں کمی ہوئی ہے اور ملازمتیں جاتی رہی ہیں، نائب صدر جمہوریہ نے اعتماد ظاہر کیاکہ یہ سست روی عارضی ثابت ہوگی اور میزبانی کی صنعت ایک بار پھر ابھر کر سامنے آئے گی۔

اس سلسلے میں نائب صدر جمہوریہ نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ ایک مرتبہ حالات معمول پر آجائیں کہ لوگ تفریح کے لیے سفر کرنے پر بے چین ہوجائیں گے۔ انھوں نے تجویز کیا کہ ہماری زبردست ملکی سیاحتی مارکیٹ پچھلے اثر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، ان ملکوں کے مقابلے میں جو پوری طرح بین الاقوامی سیاحوں پر انحصار کرتے ہیں۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ کووڈ-19 کے فوری بعد کے دور میں’ مقامی طور پر تفریح کے لیے جانے‘ کی لوگوں کی خواہش ایک بڑا موقع فراہم کرے گی، انھوں نے صنعت سے کہا کہ وہ بڑھتی ہوئی اس مارکیٹ سے فائدہ اٹھائے جن کی معاونت سودیش درشن اور پرساد جیسی اسکیمیں کر رہی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مقامی سیاحتی مقامی پر جانے کو ترجیح دیں اور اس کی شروعات اپنی قریبی ریاستوں سے کریں۔ بھارت کی زبردست قدرتی اور کلچرل خوبصورتی کی تعریف کرتےہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ لوگوں کو کنیا کماری میں وویکانندکے روک میموریل، انڈومان میں کال کوٹھریوں اور گجرات میں مجسمہ ا تحاد کو دیکھنے جانا چاہیے۔ اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینے کے مرکزی حکومت کے پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے ’’باہر جانے سے پہلے، دیکھو اپنا دیش‘‘ کا حوالہ دیا۔

اس کے علاوہ سیاحت کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں جناب نائیڈو نے کہا کہ  میزبانی کی صنعت کے لیے ضروری ہے  کہ وہ صحت اور حفاظت کے تمام طریقوں کو اپنا کر سیاحوں کا اعتماد اور بھروسہ جیتیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے کووڈ-19 سے تحفظ اور صفائی ستھرائی کے لیے سیاحت کی وزارت کے  پابندی والےسسٹم، سسٹم فار اسسمنٹ، اویرنس اینڈٹریننگ ان ہوسپیٹلٹی انڈسٹری، ساتھی(ایس اے اے ٹی ایچ آئی) کا ذکر کیا۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ ساتھی جیسی شروعات سے ہوٹل کو یہ تیاری کرنے میں مدد ملے گی کہ وہ ایک ذمے دار ہوٹل کے طور پر ہوٹل کی شبیہ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ حفاظت کی کارروائی جاری رکھیں اور مہمانوں کا اعتماد بحال کریں۔

طلبا سے بات چیت کرتےہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک مثبت رویہ اور مسکراتا ہوا چہرہ میزبانی کے شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔ انھوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس شعبے میں ترقی کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ زبانیں سیکھیں لیکن اپنی مادری زبان  کو فراموش نہ کریں۔

جناب نائیڈو نے اپنی ذاتی زندگی کے چٹکلے بھی سنائے، جس سے یہ مشورہ دینا مقصود تھا کہ  کامیابی حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کا جذبہ اور نظم وضبط کے ساتھ کام کرنے کا رجحان  ضروری ہے۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ طلبا کو ’دباؤ‘ کے تحت نہیں بلکہ ’خوشی‘ کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ گوا ایک بڑی عالمی سیاحتی منزل ہے۔ انھوں نے کہا کہ گوا کی قدرتی خوبصورتی کے علاوہ یہ سیاحوں کے  لیے آرٹ اور آرکیٹیکچر سے لےکر میلوں اور تہواروں تک بہت سی چیزیں پیش کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی اور ملکی سیاحوں کے دل میں گوا کی ایک خصوصی جگہ ہے۔

اس موقع پر جناب نائیڈو نے  انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ ایک بھارت سریشٹھ بھارت پروگرام کی تعریف کی جس میں گوا اور جھارکھنڈ کے درمیان کلچرل سلسلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اختراعی اقدام ، ریاستوں کے مابین رشتوں کو مضبوط کرتا ہے اور بھارت کے اتحاداور یکجہتی کو مستحکم بناتا ہے۔

اس موقع پر موجود اہم شخصیات میں گوا کے پروٹوکول کے وزیر جناب موون گوڈن ہو، بھارت سرکار کی سیاحت کی وزارت کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ میناکشی شرما، سیاحت کی وزارت کے اقتصادی مشیر جناب گیان بھوشن، گوا کے انسٹی ٹیوٹ ا ٓف ہوٹل مینجمنٹ کے چیئرمین جناب جے اشوک کمار بھی شامل تھے۔

*****

 

ش ح ۔اج۔را

U310. No.



(Release ID: 1688115) Visitor Counter : 158