وزارت خزانہ

منی پور شہری مقامی اداروں کی اصلاحات مکمل کرنے والی چوتھی ریاست بن گئی، 75 کروڑ روپے کی اضافی قرضہ جاتی اجازت جاری


شہری مقامی اداروں کی اصلاحات کرنے کے لئے ابھی تک 4 ریاستوں کو 7481 کروڑ روپے کی اضافی قرضہ جاتی اجازت دی گئی ہے

Posted On: 12 JAN 2021 12:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،12؍جنوری: منی پور  ملک میں ایسی چوتھی ریاست بن گئی ہے، جس  نے  ‘‘شہری مقامی اداروں (یو ایل بی)’’  اصلاحات کو  کامیابی کے ساتھ پائے تکمیل تک پہنچایا، جو کہ 17  مئی 2020  کو  وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے کے ذریعے اپنے خط میں  ریاستوں کو بھیجی گئی تھیں۔ اس طرح یہ ریاست  کھلی مارکیٹ قرضوں کے ذریعے 75 کروڑ روپے کے  اضافہ مالیاتی وسائل کو متحرک کرنے کے لئے  اہل بن گئی ہے۔ اس کے لئے اخراجات کے محکمے نے  11 جنوری 2021  کو اجازت جاری کی ہے۔ منی پور  اب  دیگر تین ریاستوں کے ساتھ شامل ہوگیا ہے، جنہوں نے  ان اصلاحات کو پورا کرلیا ہے۔ یہ ہیں آندھرا پردیش ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ۔ شہری مقامی اداروں کی اصلاحات پورا کرنے پر  ان چارو ں ریاستوں کو  7481 کروڑ روپے  کی  اضافی قرضہ جاتی اجازت فراہم کی گئی ہے۔اضافی قرضہ جاتی اجازت  کی  ریاست وار رقم درج ذیل ہے۔

نمبر شمار

ریاست

رقم (روپے کروڑ میں)

1.

آندھرا پردیش

2,525

2.

مدھیہ پردیش

2,373

3.

منی پور

75

4.

تلنگانہ

2,508

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شہری مقامی اداروں اور شہری افادیتی اصلاحات میں اصلاحات کا مقصد ریاستوں میں یو ایل بی کو  مالی طور پر مستحکم کرنا اور  انہیں بہتر  عوامی صحت اور  صفائی ستھرائی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ معاشی طور پر ازسر نو مستحکم کردہ یو ایل بی اچھا شہری بنیادی ڈھانچہ وضع کرنے کے قابل بھی ہوگا۔

ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے محکمہ اخراجات کے ذریعے مقرر کردہ اصلاحات یہ ہیں:

  1. ریاست نوٹیفائی کرے گی (اے) یو ایل بی میں جائداد ٹیکس کی شرح، جو کہ  موجودہ سرکل ریٹ کے مطابق ہیں (یعنی  جائداد کے لین دین کے لئے رہنما شرح) اور (بی) پانی کی فراہمی، گندے پانی کی نکاسی اور  سیور کی گنجائش کے سلسلے میں صارف کے چارجز کی شرح، جو کہ موجودہ لاگت نیز  ماضی کے افراط زر کی عکاسی کرتی ہے۔
  2. ریاست، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی  پروپرٹی ٹیکس اور  صارف کے چارجز کی  بنیادی شرحوں میں وقفے وقفے سے اضافہ کرنے کا ایک نظام بنا ئے گی۔

کووڈ – 19  وبا کے باعث در پیش چیلنجوں کو پورا کرنے کے لئے مطلوبہ وسائل کے تناظر میں حکومت ہند نے  17 مئی 2020  کو  ریاستوں کی قرضہ لینے کی حد میں، ان کی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار  (جی ایس ڈی پی) کے   دو فیصد  کے برابر اضافہ کردیا تھا۔ اس خصوصی  مراعات  کا تعلق ، ریاستوں کے ذریعے شہریوں پر مرکوز  اصلاحات  کو پورا کرنے سے  تھا۔ ریاستوں کو ہر شعبے میں اصلاحات کی تکمیل پر  جی ایس ڈی پی  کے  0.25 فیصد  کے برابر اضافی فنڈ حاصل کرنے  کی  اجازت دی جاتی ہے۔ جن چار شہریوں پر مرکوز  شعبوں کی شناخت کی گئی ہیں، وہ ہیں، (اے) ایک قوم ایک راشن کارڈ نظام کا نفاذ کرنا (بی) کاروبار کرنے کی آسانی سے متعلق اصلاحات، (سی) شہری مقامی ادارے نیز  افادتی اصلاحات اور  (ڈی)  بجلی کے شعبے کی اصلاحات۔

ابھی تک  10 ریاستوں نے  ایک قوم ایک راشن کارڈ نظام  کا نفاذ کیا ہے،  7 ریاستیں کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق اصلاحات  کرچکی ہیں اور  4 ریاستوں نے  مقامی اداروں کی اصلاحات  کا کام پورا کرلیا ہے۔اصلاحات کرنے والی   ریاستوں کو  ابھی تک جو،  مجموعی  اضافی قرضہ جاتی  اجازت دی گئی ہے، اس کی  مجموعی رقم 54265 کروڑ روپے ہے۔

 

*************

 

ش ح۔اع ۔ ق ر

(U: 309)




(Release ID: 1687896) Visitor Counter : 201