وزارت خزانہ
جی ایس ٹی معاوضے میں کمی کو پورا کرنے کے لیے قرضے کے طور پر ریاستوں کو 6000 کروڑ روپئے کی گیارہویں قسط جاری کی گئی
تمام ریاستوں اور قانون ساز مجلس رکھنے والے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اب تک کل ملا کر 66000 کروڑ روپئے جاری کیے جاچکے ہیں۔
یہ ان 106830 کروڑ روپئے کے قرضے کی اس اجازت کے علاوہ ہے جوریاستوں کو دی گئی ہے
Posted On:
11 JAN 2021 5:04PM by PIB Delhi
نئیدہلی،11جنوری، 2021، خزانے کی وزارت نے جی ایس ٹی معاوضے میں کمی کو دور کرنے کے لیے ریاستوں کو 6000 کروڑ روپئے کی گیارہویں ہفتے وار قسط جاری کی ہے۔ اس میں سے 5516.60 کروڑ روپئے کی رقم 23 ریاستوں کو جاری کی گئی ہے اور 483.40 کروڑ روپئے کی رقم مرکز کے زیر انتظام ان علاقوں کو جاری کی گئی ہے جہاں قانون ساز اسمبلی قائم ہے۔ (دہلی، جموں و کشمیر اور پڈوچیری) جو جی ایس ٹی کونسل کے ممبر ہیں۔باقی پانچ ریاستوں اروناچل پردیش، منی پور، میزورم، ناگالینڈ اور سکم کے سلسلے میں جی ایس ٹی پر عملدرآمد کے تعلق سے مالیے میں کوئی فرق نہیں ہے۔اب جی ایس ٹی معاوضے میں کمی کا 60 فیصد ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کردیا گیا ہے جہاں قانون ساز اسمبلی قائم ہے۔ ان میں سے 60066.36 کروڑ روپئے ریاستوں کو اور 5933.64 کروڑ روپئے ان تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کئے گئے جہاں قانون ساز اسمبلی قائم ہے۔
بھارت سرکار نے جی ایس ٹی پر عملدرآمد کی وجہ سے مالیے میں 1.10 لاکھ کروڑ روپئے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اکتوبر 2020 میں قرضے سے متعلق ایک خصوصی شعبہ قائم کیا تھا۔ بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے شعبے کے ذریعے قرضے جاری کرتی ہے۔ قرضے گیارہ ادوار میں جاری کیے گئے ہیں۔ اب تک جو رقم قرض کے طور پر لی گئی ہے وہ 23 اکتوبر 2020، 2 نومبر 2020، 9 نومبر 2020، 23 نومبر 2020، یکم دسمبر 2020، 7 دسمبر 2020، 14 دسمبر 2020، 21 دستمبر 2020، 28 دسمبر 2020، 4 جنوری 2021 اور 11 جنوری 2021 کو ریاستوں کے لیے جاری کی گئی۔
اس ہفتے جو رقم جاری کی گئی ہے وہ ریاستوں کو فراہم کیے جانے والے فنڈ کی گیارہویں قسط ہے۔ اس ہفتے جو رقم قرض کے طور پر لی گئی ہے وہ 5.1057 فیصد شرح سود پر ہے۔ اب تک مرکزی حکومت اس خصوصی شعبے کے ذریعے اوسطاً 4.7271 فیصد شرح سود پر 66000 کروڑ روپئے قرض لے چکی ہے۔
جی ایس ٹی پر عملدرآمد کے سلسلے میں مالیے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قرضے کے خصوصی شعبے کے ذریعے فنڈ فراہم کرنے کے علاوہ بھارت سرکار نے ریاستوں کو گراس اسٹیٹس ڈومیسٹک پروڈکٹ (جی ایس ڈی پی) کے 0.50 فیصد کے برابر اضافی قرضہ لینے کی اجازت بھی دی ہے۔ یہ اجازت ان ریاستوں کو دی گئی ہے جو جی ایس ٹی پر عملدرآمد کے سلسلے میں کمی کو دور کرنے کے لیے آپشن نمبر 1 کا انتخاب کریں گی۔ تمام ریاستوں کو آپشن 1 کے لیے ترجیح دی گئی ہے۔اس ضابطے کے تحت 28 ریاستوں کو 106830 کروڑ روپئے (جی ایس ڈی پی کا 0.50 فیصد) کی پوری فاضل رقم کا قرضہ لینے اجازت دی گئی ہے۔
اٹھائیس ریاستوں کو جو فاضل قرضے لینے کی اجازت دی گئی ہے اور جو فنڈ قرضے سے متعلق خصوصی شعبے کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک جاری کئے گئے ہیں انھیں مندرجہ ذیل شیڈول میں درج کیا گیا ہے۔
گیارہ جنوری 2021 تک جی ایس ڈی پی کے 0.50 فیصد کے برابر جن زائد قرضوں کی اجازت دی گئی ہے اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خصوصی قرضے کے شعبے کے ذریعے جو فنڈ جاری کئے گئے ہیں ان کی تفصیل اس طرح ہے۔
(روپیے کروزوں میں)
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام
|
0.50 فیصد کے زائد قرضے کی رقم جس کی ریاستوں کو اجازت دی گئی ہے
|
قرضے کے خصوصی شعبے کے ذریعے حاصل کردہ رقم جو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی گئی ہے
|
1
|
آندھراپردیش
|
5051
|
1559.07
|
2
|
اروناچل پردیش*
|
143
|
0.00
|
3
|
آسام
|
1869
|
670.84
|
4
|
بہار
|
3231
|
2634.14
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
1792
|
1015.56
|
6
|
گوا
|
446
|
566.58
|
7
|
گجرات
|
8704
|
6221.22
|
8
|
ہریانہ
|
4293
|
2935.98
|
9
|
ہماچل پردیش
|
877
|
1158.35
|
10
|
جھارکھنڈ
|
1765
|
551.70
|
11
|
کرناٹک
|
9018
|
8370.15
|
12
|
کیرالہ
|
4,522
|
2211.72
|
13
|
مدھیہ پردیش
|
4746
|
3064.19
|
14
|
مہاراشٹر
|
15394
|
8080.35
|
15
|
منی پور*
|
151
|
0.00
|
16
|
میگھالیہ
|
194
|
75.49
|
17
|
میزورم*
|
132
|
0.00
|
18
|
ناگالینڈ*
|
157
|
0.00
|
19
|
اڈیشہ
|
2858
|
2578.45
|
20
|
پنجاب
|
3033
|
3206.28
|
21
|
راجستھان
|
5462
|
2411.02
|
22
|
سکم*
|
156
|
0.00
|
23
|
تملناڈو
|
9627
|
4210.58
|
24
|
تلنگانہ
|
5017
|
1077.30
|
25
|
تری پورہ
|
297
|
152.70
|
26
|
اترپردیش
|
9703
|
4052.45
|
27
|
اتراکھنڈ
|
1405
|
1562.64
|
28
|
مغربی بنگال
|
6787
|
1699.60
|
|
میزان :(اے)
|
106830
|
60066.36
|
1
|
دہلی
|
اس کا اطلاق نہیں ہوتا
|
3956.63
|
2
|
جموں اینڈ کشمیر
|
اس کا اطلاق نہیں ہوتا
|
1532.67
|
3
|
پڈوچیری
|
اس کا اطلاق نہیں ہوتا
|
444.34
|
|
میزان: (بی)
|
اس کا اطلاق نہیں ہوتا
|
5933.64
|
|
کل میزان (اے+بی)
|
106830
|
66000.00
|
* ان ریاستوں میں جی ایس ٹی معاوضے کا کوئی فرق نہیں ہے۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U. No. 279
(Release ID: 1687805)
Visitor Counter : 246