بجلی کی وزارت

سنگرولی کے قدیم ترین قومی تھرمل پاور اسٹیشن نے اس مالی سال میں اب تک کا سب سے زیادہ پی ایل ایف ریکارڈ کیا

Posted On: 08 JAN 2021 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی 8جنوری 2021:این ٹی پی سی لمیٹڈ کی پہلی یونٹ نے جو 38 سال قبل اتر پردیش کے سنگرولی میں شروع کی گئی تھی، اپریل 2020 سے دسمبر 2020 کے دوران ملک کے تمام تھرمل یونٹوں میں 100.24 فیصد کا سب سے زیادہ پلانٹ لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف)حاصل کیا ہے۔ یہ سنٹرل الیکٹریسٹی اتھاریٹی (سی ای اے) کے شائع کردہ اعداد و شمار سے مظہر ہے۔ 200 میگاواٹ والی یہ یونٹ 1982 میں شروع کی گئی تھی۔ اس کی زبردست پی ایل ایف کارکردگی  ہندوستان کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی  غیر معمولی آپریشنل اور دیکھ ریکھ  کی کارکردگی کا مظہر ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210108-WA00084JEO.jpg

یونٹ نمبر 1 کے اس غیر معمولی کارنامے کے علاوہ  چھتیس گڑھ میں این ٹی پی سی کی مزید تین یونٹوں سنگرولی یونٹ نمبر 4 اور چھتیس گڑھ میں کوربا یونٹ نمبر 1 اور 2  کی کارکردگی چوٹی کا مظاہرہ کرنے والی پانچ  یونٹوں میں شامل  ہیں۔

وزارت بجلی کے تحت سرکاری زمرے کے ادارے این ٹی سی سی لمیٹڈ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق  این ٹی پی سی گروپ نے اپریل سے دسمبر 2020 تک سب سے زیادہ 222.4 بلین یونٹ (بی یو) کی مجموعی پیداوار کی ہے ، جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.8 فیصد زیادہ ہے۔

ساتھ  ہی ساتھ ، این ٹی پی سی کے کوئلے کے بجلی گھروں نے اپریل 2020 سے دسمبر 2020 تک 92.21 فیصد کی اعلی دستیابی کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ یہ دستیابی پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 87.64 فیصد تھی۔

چھتیس گڑھ میں این ٹی پی سی کے چھ کلیدی پاور پلانٹ: چنڈی گڑھ کے این ٹی پی سی کوربا (2600 میگاواٹ) اوراین ٹی پی سی سپات (2980 میگاواٹ)، اتر پردیش کے این ٹی پی سی ریہند (3000 میگاواٹ)،مدھیہ پردیش کے این ٹی پی سی وندیاچل (4760 میگاواٹ)، اوڈیشہ میں این ٹی پی سی کے این ٹی پی سی ٹیلچر تھرمل (460 میگاواٹ) اور  ٹلچر کنیہا (3000 میگاواٹ) بھی ملک میں 10 بہترین کام کرنے والے تھرمل پلانٹوں میں شامل ہیں۔

62.9 گیگاواٹ کی مجموعی تنصیبی صلاحیت کے ساتھ ، این ٹی پی سی گروپ کے پاس 71 پاور اسٹیشن ہیں جو کوئلہ کے 24 ، مشترکہ سائیکل گیس / رقیق ایندھن کے 7  ، ہائیڈرو کے ایک،  قابل تجدید توانائی کے 14 اور 25 ذیلی ادارہ اور جے وی پاور اسٹیشنوں پر مشتمل ہیں۔اس گروپ میں 20 گیگاواٹ سے زیادہ کی زیر تعمیر گنجائش ہے۔ ان میں 5 گیگا واٹ قابل تجدید / ہائیڈرو انرجی پروجکٹ شامل ہیں۔

**** 

م ن۔ر ف۔ س ا

U-221

08.01.2021

 



(Release ID: 1687238) Visitor Counter : 112