وزارت خزانہ

کووڈ-19 بحران سے نمٹنے کے لئے سماجی تحفظ کی کوششوں میں امداد کے طور پر جاپان کا سرکاری ترقیاتی امدادی قرض

Posted On: 08 JAN 2021 4:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 8 جنوری 2021:جاپان کی حکومت نے 30 ارب جے پی وائی(اندازاً 2113 کروڑ روپے) کے ترقیاتی امدادی قرض دینے سے اتفاق کیا ہے جو کووڈ-19 عالمی وباء کی وجہ سے سنگین طور سے متاثر ہونے والے غریب اور بے سہارا کنبوں کو سماجی امداد دینے کی بھارت  کی حکومت کی کوششوں میں تعاون کے لئے ہے۔

حکومت ہند کے اقتصادی امور کے محکمے میں ایڈینشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہاپترا اور بھارت میں جاپانی سفارتخانے میں سفیر جناب سوزو کی ستوشی کے درمیان آج دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا جو کووڈ-19 بحران سے نمٹنے کے لئے سماجی تحفظ کے لئے امدادی قرض سے متعلق ہیں۔ نوٹس کے تبادلے کے بعد اس قرض کے معاہدے پر ڈاکٹر مہاپترا اور جے آئی سی اے ، نئی دہلی کے اعلیٰ نمائندے جناب کٹسومٹسوموٹونے دستخط کئے۔

اس پروگرام لون کا مقصد کووڈ-19 سے بری طرح متاثر غریب اور بے سہارا کنبوں کو مربوط اور خاطر خواہ امداد فراہم کرنے کی بھارت کی کوششوں میں تعاون کرنا ہے۔

بھارت اور جاپان کے درمیان 1958 سے دوطرفہ ترقیاتی تعاون کی ایک  طویل اور سودمند تاریخ رہی ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں بھارت اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون مستحکم ہوا ہے اور یہ کلیدی نوعیت کی ساجھیداری بن گیا ہے۔ اس سے بھارت اور جاپان کے درمان اسٹیریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید استحکام ملا ہے۔

****

 

م ن۔ر ف۔ س ا

U-218

 



(Release ID: 1687179) Visitor Counter : 190