الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

NIXI کی مقامی ہندوستانی زبانوں میں مفت ڈومین کی پیشکش

Posted On: 08 JAN 2021 2:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 8 جنوری 2021:نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (NIXI) نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹر کرنے والے کی جانب سے بک گئے ہر آئی این ڈومین کے ساتھ ان کی کسی بھی 22 ترجیحی ہندوستانی سرکاری زبانوں میں ایک مفت آئی ڈی این(انٹرنیشنلائزڈ ڈومین نیم) کی پیشکش کرے گا۔ درخواست گزار کو مقامی زبان میں ایک مفت ای میل بھی ملے گا۔ یہ پیشکش بھارت (آئی ڈی این) ڈومین نیم اختیار کرنے کو متحرک کرنے اور مقامی متن کے پھیلاؤ کے لئے کی گئی ہے۔

یہ پیشکش اُن نئے ان یوزرز کے لئے ہے جو 31 جنوری 2021 تک رجسٹر کرائیں گے یہ پیشکش ان موجودہ اِن یوزرز کے لئے بھی  ہے جو جنوری 2021 کے دوران اپنے ڈومین کی تجدید کرائیں گے۔

NIXI کے بارے میں

نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا(NIXI)بغیر منافع والی تنظیم ہے جو 2003 سے درج ذیل سرگرمیوں کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں میں انٹرنیٹ ٹکنالوجی پھیلا رہی ہے۔

i) انٹرنیٹ ایکسچینج جس کے ذریعہ انٹر نیٹ ڈاٹا کا آئی ایس پی ایس کے مابین اور ISPs اور CDNs کے درمیان تبادلہ کیا جاتا ہے۔

ii) رجسٹری میں آئی این کنٹری کوڈ ڈومین اور بھارت IDN ڈومین کا بندوبست اور کام کاج۔

iii) IRINN، انٹرنیٹ پروٹوکول( آئی پی وی فور/ آئی پی وی سکس) کا بندوبست اور سرگرمیاں۔

****

 


 

م ن۔ر ف۔ س ا

U-217

 

 


(Release ID: 1687174) Visitor Counter : 384