وزارت اطلاعات ونشریات

جناب پرکاش جاوڈیکر نے حکومت ہند کا ڈیجیٹل کیلنڈر اور ڈائری جاری کی

Posted On: 08 JAN 2021 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی 8 جنوری 2021:مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج سرکاری ہندستانی ڈیجیٹل کیلنڈر اور ڈائری جاری کی۔ نیشنل میڈیا سنٹر میں منعقدہ اس تقریب میں جناب جاوڈیکر  نے ایک بٹن  دبا کر کیلنڈر اور ڈائری کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ایپلیکیشنز کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سرکاری کیلنڈر جو  ماضی میں دیواروں کی زینت تھے اب موبائل فون کی زینت بنیں گے۔

جناب جاوڈیکر نے ایپ کی خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ مفت  ہے اور 15 جنوری 2021 سے 11 زبانوں میں دستیاب ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایپ ہر سال نئے کیلنڈر کی ضرورت کو ختم کردے گا۔ اس میں ہر مہینہ ایک موضوع  اور ایک پیغام کیساتھ  گا اور اس میں ایک مشہور ہندوستانی شخصیت کو پیش کیا جائے گا۔

یہ ایپ لوگوں کو مختلف سرکاری پروگراموں کے اب تک کے اجراء کی ٹائم لائن سے بھی آگاہ کرے گا۔

ایپ کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈائری کی خصوصیت اس کیلنڈر کو دوسرے کیلنڈروں کے مقابلے میں زیادہ جدید اور زیادہ آسان بنا دیتی ہے۔

وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے بعد ، یہ ایک ایسا ڈیجیٹل کیلنڈر ہے جس کو کسی بھی سمارٹ فون کے بٹن کے کلک پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپ اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ یہ ایپ وزارت اطلاعات و نشریات کے بیورو آؤٹ ریچ اینڈ کمیونی کیشن کے ذریعہ تیار کردہ ہے جو سر دست  ہندی اور انگریزی میں دستیاب ہے لیکن  جلد ہی 11 دیگر ہندوستانی علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

اب تک چھپے ہوئے کیلنڈر جہاں ملک کی پنچایت کی سطح تک پہنچتے تھے وہیں اب یہ کیلنڈر دنیا میں کسی کو بھی ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوگا۔

اس سرکاری کیلنڈر کی خصوصیات یہ ہیں۔

مختلف سرکاری اسکیموں ، اقدامات اور اشاعتوں کے بارے میں معلومات۔

سرکاری تعطیلات اور مختلف اہم تاریخیں۔

ہمارے ملک کی عظیم شخصیات کے متاثر کن پیغامات۔

ڈیجیٹل نوٹ لینے کی سہولت کے ساتھ  ہی جدید سیکیورٹی کے ساتھ اسٹوریج کی سہولت

اہم کاموں اور واقعات کے لئے میٹنگوں اور یاد دہانیوں کا جدول تیار کرنے کی سہولت۔

آنے والے دنوں میں بصارت سے محروم لوگوں تک وزیر اعظم کےسوگامیا بھارت یعنی ’’قابل رسائی ہندوستان‘‘ مہم  کے مطابق رسائی۔

ایپلی کیشن کو گوگل پلے اسٹور لنک سے اینڈرائیڈ آلات پر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=in.gov.calendar

آئی او ایس آلات پر ، ایپ کو ذیل کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

https://apps.apple.com/in/app/goi-calendar/id1546365594

image001IHDI.jpg

 

 

م ن۔ر ف۔ س ا

U-220

 



(Release ID: 1687162) Visitor Counter : 247