جل شکتی وزارت
قومی جل جیون مشن کی ٹیم مغربی بنگال کے دورے پر ہے جہاں وہ ریاست کو 2023۔24 تک ‘‘ہر گھر جل’’ کا مقصد حاصل کرنے کیلئے تکنیکی مدد اور تعاون فراہم کرے گی
Posted On:
07 JAN 2021 2:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی 7 جنوری 2021:قومی جل جیون مشن (این جے جے ایم) کے 8 ممبروں کی ایک ٹیم 5 سے 8 جنوری 2021 تک ریاست کے چار روزہ دورے پر ہے۔ اس کا مقصد 'ہر گھر جل' کا نشانہ پورا کرنے کے لئے مغربی بنگال کو تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے۔ جل جیون مشن مشن مرکزی حکومت کا ریاستوں کے شراکت سے ایک اہم پروگرام ہے۔ ٹیم کے دورے کا مقصد ریاست میں پروگرام نافذ کرنے والوں کو درپیش مسائل اور آزمائشوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ کام کےاچھے طریقوں کو دستاویزی شکل دینا ہے۔
چار روزہ دورے میں یہ ٹیم مشرقی مدنی پور ، مغربی مدنی پور ، ندیا ، مرشد آباد ، بیربھوم ، بردوان ، بانکوڑہ اور مغربی بردوان اضلاع کا دورہ کرے گی۔ مشن کے ممبران پانی کی فراہمی کی اسکیموں کے نفاذ میں شامل میدانی افسروں کے علاوہ گاؤں کے سربراہوں، پنچایتوں کے ممبران، گاؤں میں پانی اور حفظان صحت کمیٹیوں/ آبی کمیٹیوں کے ممبران اور مستفیض ہونیوالوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ ٹیم ڈسٹرکٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مشن کے چئیرپرسن / ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ساتھ بھی میٹنگ کر رہی ہے تاکہ انہیں اپنے علاقے میں کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا جا سکے اور پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد کے لئے ان کا تعاون حاصل کیا جا سکے۔
ریاست مغربی بنگال ہر دیہاتی گھرانے کو نل کا کنیکشن فراہم کرنے کے اہم نشانے کو پورا کرنے کے لئے 2024 تک صد فیصد احاطہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اور اس مشن کے تحت اس مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کے لئے حکومت ہند ریاست کی ہر طرح سے مدد کرنے اور ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ قبل ازیں گذشتہ ماہ ایک چار رکنی ٹیم نے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لئے ریاست کا دورہ کیا تھا جس سے عمل آوری میں تیزی آئی۔
ریاست مغربی بنگال کے 1.63 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے 7.61 لاکھ گھرانوں کے پاس نل کے کنکشن ہیں اور ریاست 2023-24 تک تمام گھرانوں کو نل کنکشن کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ جل جیون مشن کے تحت ریاست میں کام تیزی سے جاری ہے اور مشن کی ٹیم کا دورہ ریاست میں پروگرام کے نفاذ کو متحرک کرے گا۔ سال 2020-21 کے دوران ، ریاست کو 1،146.58 کروڑ روپے کی ابتدائی جمع رقم کے ساتھ مرکزی شیئر فنڈ کے طور پر 2،760.76 روپے کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جبکہ مشن نے ریاستوں کے شیئر کو شامل کرنے کے بعد کنکشن فراہم کرنے کے لئے مغربی بنگال کے تحت کل رقم 5،770 کروڑ روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ عمل درآمد کی پیشرفت کو دیکھتے ہوئے اس مشن کے تحت کارکردگی کی ترغیب کے طور پر ریاست کو اضافی رقوم بھی فراہم کی جاسکتی ہیں۔
مغربی بنگال میں پنچایتی راج اداروں کو فنانس کمیشن کے گرانٹ کے طور پر 4،412 کروڑ روپئے موجود ہیں۔ اس میں سے 50 فیصد لازمی طور پر پانی اور صفائی ستھرائی پر خرچ ہوں گے۔ ریاست کے ذریعہ منریگا ، جل جیون مشن، ایس بی ایم (جی) ، پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کو پندرہویں ویں فنانس کمیشن گرانٹ، ضلعی معدنی ترقیاتی فنڈ ، سی اے ایم پی اے، سی ایس آر، لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ وغیرہ کے تحت دیہی سطح پر یکساں منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر گاؤں کا دیہی ایکشن پلان (VAP) پندرہویں فنانس کمیشن کے ساتھ 5 سال کے لئے تیار کیا جانا چاہئے تاکہ پانی کے تحفظ کے لئے اس طرح کے تمام فنڈز پینے کے پانی کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لئے موثر طریقے سے استعمال ہوسکیں۔
زندگی کو بدل کر رکھ دینے والے جل جیون مشن کے تحت ، ملک میں ہر دیہی گھرانوں کو مستقل اور طویل مدتی بنیادوں پر مناسب مقدار میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک مستقل گھریلو نل کنیکشن فراہم کیا جائے گا۔ امدادی وفاقیت کے حقیقی جذبے کے ساتھ ریاستی حکومتیں دیہی علاقوں میں زندگی کو آسان بنانے کے اس مشن کے مقاصد کو حقیقت مین بدلنے کے لئے اس اہم پروگرام کو نافذ کررہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ خواتین ، خاص طور پر لڑکیوں کو سخت محنت سے بچایا جا رہا ہے۔ زندگی کو بدلنے والا یہ مشن 'مساوات اور ہمہ جہتی' کے اصولوں پر مرکوز ہے۔ پہلے کے پروگراموں سے الگ ہوکر اس مشن میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے بجائے خدمات کی فراہمی پر زور دیا گیا ہے۔
****
م ن۔ر ف۔ س ا
U-186
(Release ID: 1687001)
Visitor Counter : 123