صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت نے کیرلا اور ہریانہ میں ایوین انفلوئنزا سے متاثرہ ضلعوں کے لئے کثیر شعبہ جاتی ٹیمیں روانہ کیں

Posted On: 06 JAN 2021 5:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 6 جنوری 2021:صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کیرالا میں برڈ فلو سے متاثرہ الاپزا اور کوٹیام ضلعوں اور ہریانہ میں پنچکولہ ضلع کے لئے کثیر شعبہ جاتی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔

مویشی پروری کے محکمے نے چار جنوری 2021 کو کیرلا کے الاپزا اور کوٹیام اضلاع میں مردہ بطخوں کے نمونوں میں ایوین انفلوئنزا پائے جانے کی باقاعدہ اطلاع دی تھی۔ہریانہ کے پنچکولہ ضلع سے لئے گئے پولیٹری نمونوں کی بھی اسی طرح کی رپورٹ آئی تھی۔

دو کثیر رخی ٹیمیوں میں بیماریوں کی روک تھام کے مرکز، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی چنڈی گڑھ کے ماہرین ، نئی دہلی کے RML اسپتال اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر شامل ہیں۔ ان ٹیموں کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے 4 جنوری 2021 کو برڈفلو کی روک تھام کے پلان پر عملدرآمد میں ریاستی صحت محکموں کی مدد کے لئے بھیجا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم 6 جنوری 2021 کو کیرلا بھیجی گئی ہے جس میں ڈائرکٹر NCDC اور جوائنٹ سکریٹری اور کووڈ-19 نوڈل افسر شامل ہیں۔ یہ ٹیم ایوین انفلوئنزا کی روک تھام  کے اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی اور ریاستی محکمہ صحت کو اس جانب صحت عامہ کے سلسلے میں اقدامات کی رہنمائی بھی کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اعلیٰ سطح کی ٹیم ریاست میں کووڈ-19 کی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔

ایوین انفلوئنزا کی اسی طرح کی خبریں راجستھان کے جھلور اور مدھیہ پردیش کے بھِنڈ سے بھی ملی ہیں جن میں کوّؤں اور مائیگریٹری چڑیوں کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔ مویشی پرور نے طے شدہ ضابطوں کے مطابق چوکسی کا اعلان کیا ہے اور پولٹری کے مرغے مرغیوں وغیرہ میں نگرانی کو تیز کرنے کو کہا ہے۔

اب تک ایوین انفلوئنزا کسی انسان میں پائے جانے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت پورے منظرنامے پر سختی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

****

م ن۔ر ف۔ س ا

U-161



(Release ID: 1686700) Visitor Counter : 170