وزارت خزانہ

حکومت ہند اور این ڈی بی نے ریاستی شاہراہوں کے نیٹ ورک اور آندھر پردیش میں ضلع سڑک نیٹ ورک کی جدید کاری کے لیے 646 ملین امریکی ڈالر کے دو قرض معاہدوں پر دستخط کیے

Posted On: 06 JAN 2021 4:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06 جنوری ، 2021 / حکومت ہند ، آندھر پردیش سرکار اور نئے ترقیاتی بینک این ڈی بی نے آج دو پروجیکٹوں میں سے ہر ایک کے لیے  323 ملین ڈالر تک کے قرض معاہدوں پر دستخط کیے۔ پہلا پروجیکٹ  -  آندھر پردیش کی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر نو کا پروجیکٹ ہے ، جو ریاستی شاہراہوں کو دوہری لین میں بدلنے اور ریاستی شاہراہ کے نیٹ ورک پر خستہ حال پلوں کی تعمیر نو پر مشتمل ہے۔ دوسرا پروجیکٹ – آندھرا پردیش منڈل کنکٹیویٹی اور دیہی کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کا پروجیکٹ ہے۔ یہ پروجیکٹ ضلعے کی سڑکوں کو دوہری لین میں بدلنے اور ضلع سڑک نیٹ ورک پر  خستہ حال پلوں کی تعمیر نو کے کام پر مشتمل ہے۔ آندھر پردیش سرکار ان پروجیکٹوں پر سڑکوں اور تعمیراتی محکمے کے ذریعے پروجیکٹوں پر عمل درآمد کرے گی۔ امید ہے کہ دونوں پروجیکٹوں سے سماجی اور اقتصادی مرکزوں کی کنکٹیویٹی اور آنے جانے میں بہتری آئے گی۔ ٹرانسپورٹ کی مستعیدی میں اضافہ ہوگا ، سڑک کی حفاظت میں بہتری آئے گی اور لوگ اپنی اپنی سواریوں پر اچھے ڈھنگ سے آجا سکیں گے۔ ان پروجیکٹوں سے ریاست کی سڑکوں کو استعمال کرنے والوں کے لیے سبھی موسموں میں رسائی حاصل ہو جائے گی۔ ان پروجیکٹوں سے سڑکوں کے روزانہ ٹریفک کی صلاحیت میں اضافہ ہوکر یہ  15000 مسافر کار یونٹس ہو جائے گی،جس کے بارے میں امید ہے کہ یہ اگلے 20 سال کے لیے  پیش گوئی کی گئی ٹریفک کے اضافے سے نمٹ لے گا۔

معاہدے پر دستخط ، حکومت ہند کی طرف سے خزانے کی وزارت کے اقتصادی امور کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب بلدیو پُروشارتھ اور ٹرانسپورٹ  ، سڑکوں اور تعمیراتی محکمے کے پرنسپل سکریٹری جناب ایم ٹی کرشنا بابو نے آندھرپردیش حکومت کی طرف سے اور این ڈی بی کی طرف سے نائب صدر اور چیف آپریشن آفیسر جناب شیان ژو کے ہاتھوں کیے گیے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

 

U –155

 



(Release ID: 1686697) Visitor Counter : 113