صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھارت میں معمر ہوتے ہوئے افراد کے مطالعے (ایل اے ایس آئی ) کی رپورٹ ویو – 1 کا اجرا کیا

Posted On: 06 JAN 2021 4:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06 جنوری ، 2021 /صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھارت کے معمر افراد کے مطالعے (ایل اے ایس آئی)  سے متعلق رپورٹ  ویب – 1 کا ورچوئل پلیٹ فارم سے اجرا کیا۔

ایل اے ایس آئی، بھارت نے معمر ہوتی ہوئی آبادی کی  صحت، معیشت اور سماجی عوامل  اور ان کے نتائج کی سائنسی تحقیقات کا ایک مکمل قومی سروے ہوتا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے  معمر افراد کے حفظان صحت کےلیے قومی پروگرام  کی شروعات کی ہے۔ یہ شروعات ممبئی کے آبادی سے متعلق علوم کے بین الاقوامی ادارے آئی آئ پی ایس نے عوامی صحت کے ہارورڈ اسکول  ، امریکہ کی جنوبی کلیفورنیا کی یونیورسٹی  ، ڈی ٹی ای  جی ایچ ایس، اقوام متحدہ کے آبادی سے متعلق فنڈ (این این ایف پی اے) اور معمر ہوتے ہوئے  افراد کے قومی ادارے کے ساتھ مل کر کی ہے۔

 

ایل اے ایس آئی ، ویو – 1 میں بنیادی طور پر 72250 کے افراد جن کی عمر 45 اور اس سے زیادہ ہے ان کے اور ان کے رفقائے حیات کے نمونے حاصل کیے گیے ہیں جن میں 60 سال کی عمر اور اس سے زیادہ کے 31464 افراد شامل کیے گیے ہیں نیز سب سے زیادہ معمر افراد 6749 افراد جن کی عمر 75 اور اس سے زیادہ ہے ان کے نمونے بھی شامل کیے گیے ہیں۔  یہ نمونے بھارت کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے حاصل کیے گیے ہیں (جس میں سکم شامل نہیں ہے۔)

ڈاکٹر ہرش وردھن نے  اس رپورٹ کے اجرا پر خوش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ بھارت کا پہلا اور دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا جائزہ ہے۔ جس کے ذریعے سماجی، صحت اور معاشی خوشحالی  کے وسیع تناظر میں معمر آبادی کی پالیسیاں اور پروگرام وضع کرنے کے لیے معمر افراد کے اعداد و شمار فراہم کیے گیے ہیں۔ ایل اے ایس آئی کے یہ شواہد معمر افراد کے حفظان صحت سے متعلق قومی پروگرام کو مزید مستحکم کرنے اور اس کے تناظر کو مزید وسعت دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور اس سے معمر آبادی اور ان میں سب سے زیادہ حساس افراد کے مختلف قسم کی روک تھام اور حفظان صحت کے پروگراموں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ ‘‘

بھارت میں معمر افراد کے مطالعے (ایل اے ایس آئی) کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ’’2011 کی مردم شماری میں بھارت کی آبادی میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ 8.6 فیصد تھے۔  اس طرح معمر افراد کی تعداد   10 کروڑ 30 لاکھ تھی، جس میں سالانہ طور پر تین فیصد کا اضافہ ہوتا رہا ۔  معمر افراد کی تعداد 2050 تک بڑھ کر 31 کروڑ 90 لاکھ ہو جائے گی۔ معمر افراد میں سے 75 فیصد لوگ کسی نہ کسی دیرینہ بیماری میں مبتلا ہیں۔ معمر افراد  میں سے 40 فیصد لوگ کسی نہ کسی معذوری سے دوچار ہیں اور 20 فیصد افراد کو دماغی صحت سے متعلق کوئی نہ کوئی معاملہ درپیش ہے۔ اس رپورٹ سے معمر افراد کے لیے قومی اور ریاستی سطح کے پروگراموں اور پالیسیوں کی بنیاد فراہم ہوگی۔ ‘‘

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا  ’’ایل اے ایس آئی میں جدید ترین بڑے پیمانے کے پروٹوکال اور فیلڈ عمل درآمد کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے جس میں بھارت اور اس کی ریاستوں کے نمائندہ نمونے شامل کیے گیے ہیں۔ ‘‘

وزیر موصوف نے کہا کہ ایل اے ایس آئی اعداد و شمار سے معمر افراد کی صحت  کی ایک دہائی کے وسیع مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔

اس موقعے پر آئی آئی پی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ایس جیمز، اے ایس اور ایم ڈی – این ایچ ایم محترمہ وندنا گرنانی ، پروفیسر آف ایکسیلینس پروفیسر (ڈاکٹر) راجیو گرگ، جوائنٹ سکریٹری این سی ڈی جناب وشال  چوہان اور اے ڈی جی – این پی ایچ سی ای  کے ڈاکٹر گوری این سین گپتا بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –156

 



(Release ID: 1686693) Visitor Counter : 251