وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم اور خواتین و اطفال بہبود اور کپڑے کی مرکزی وزیر نے مشترکہ طور پر ٹوائے کاتھن – 2021 اور ٹوائے کاتھن پورٹل کا آغاز کیا


ٹوائے کاتھن کا مقصد ایک بلین امریکی ڈالر کے بھارت کے کھلونا بازار کا فائدہ اٹھانا ہے

ٹوائے کاتھن 33 کروڑ طلباء کے اختراعاتی قوت کی تسخیر کرے گا

اسکولی بچے کھلونوں کی اختراع، ڈیزائن اور تصور پیش کریں گے

ٹوائے کاتھن – 2021 کے فاتحین کے لئے 50 لاکھ روپئے کے انعامات

Posted On: 05 JAN 2021 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5 /جنوری  2021 ۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ اور خواتین و اطفال بہبود اور کپڑے کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج مشترکہ طور پر ٹوائے کاتھن – 2021 کا آغاز کیا۔ سکریٹری جناب پروین کمار، اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر انل سہسر بدھے اور وزارت تعلیم کے چیف اینوویشن  آفیسر ڈاکٹر ابھے جیرے ٹوائے کاتھن – 2021 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔ اس ٹوائے کاتھن کا مقصد بھارتی نظام اقدار پر مبنی اختراعاتی کھلونوں کا تصور پیش کرنا ہے، جس سے بچوں کے اندر مثبت رویہ آئے گا اور ان کے اندر اچھی قدریں جاں گزیں ہوں گی۔

 

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ ٹوائے کاتھن کا انعقاد بھارت کو کھلونوں کی مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لئے کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں کھلونوں کے بازار کا حجم تقریباً ایک بلین امریکی ڈالر ہے، لیکن بدبختی سے 80 فیصد کھلونے درآمد کئے جاتے ہیں۔ آج شروع کیا جارہا ٹوائے کاتھن گھریلو کھلونا صنعت اور مقامی مینوفیکچررس کے لئے ماحول سازی کی حکومت کے ذریعے ایک کوشش ہے۔ اس کا مقصد جن وسائل کا ابھی تک استعمال نہیں ہوپایا ہے انھیں استعمال میں لانا اور اس شعبے میں موجود امکانات کا فائدہ اٹھانا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے تصور کو یاد کرتے ہوئے اور ہمارے کھلونا بازار کے وسیع امکانات کو زیر غور رکھتے ہوئے انھوں نے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو کھلونا صنعت کے معاملے میں ’آتم نربھر‘ بنائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی – 2020 میں بھی پرائمری تعلیم کے مرحلے سے ہی اختراعات اور درس و تدریس کے شعبے میں تحقیق پر زور دیا گیا ہے۔  قومی تعلیمی پالیسی کے اہداف سے ہم آہنگ ٹوائے کاتھن کا مقصد ملک بھر کے 33 کروڑ طلباء کی اختراعاتی صلاحیتوں کی تسخیر کرنا بھی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے کہا کہ بھارت 80 فیصد کھلونے درآمد کرتا ہے اور حکومت اس شعبے میں ملک کو خودکفیل بنانے کے لئے دیسی کھلونے کی صنعت کو فروغ دینے کی سمت میں کام کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کے ساتھ اشتراک سے ملک بھر کے طلباء، سبھی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی فیکلٹیز کے لئے یہ راہ ہموار ہوگی کہ وہ اس ٹوائے کاتھن کے توسط سے آتم نربھر بھارت کی اپیل کا جواب دے سکیں۔ اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے موصوفہ نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب اسکولی بچے کھلونوں  کی اختراع کریں گے، ان کا ڈیزائن تیار کریں گے اور ان کا تصور پیش کریں گے۔ اس میں خصوصی طور پر اہل ’دویانگ بچوں‘ کے لئے مخصوص کھلونے بھی شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس ٹوائے کاتھن میں حصہ لینے والے طلباء اور فیکلٹی ممبران 50 لاکھ تک کے انعامات حاصل کرسکتے ہیں۔ وزارت تجارت اور ایم ایس ایم ای کی وزارت نے کھلونا مینوفیکچرنگ کی صنعت کے تحفظ اور اسے مسابقتی بنانے اور کیمیاوی اعتبار سے غیرمضر محفوظ کھلونوں کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم اور خواتین و اطفال بہبود کی وزارت خصوصی اقدامات کریں گی۔

ٹوائے کاتھن 2021 کے بارے میں:

’آتم نربھر بھارت‘ بننے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزارت تعلیم، خواتین و اطفال بہبود کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی)، کپڑے کی وزارت، تجارت و صنعت کی وزارت، بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت، اطلاعات و نشریات کی وزارت اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے مشترکہ طور پر ٹوائے کاتھن – 2021 کا آغاز کیا ہے۔

یہ ایک خاص قسم کا ہیکاتھن ہے جس میں اسکول اور کالجوں کے طلباء و اساتذہ، ڈیزائن ماہرین، کھلونا ماہرین اور اسٹارٹ اپس ایک ساتھ مل کر نئے خیالات کو مشترک کرنے کا کام کریں گے۔ اس کے ذریعے بھارتی ثقافت اور آداب، مقامی لوک کتھاؤں اور ہیروز، اور بھارتی نظام اقدار پر مبنی کھلونوں اور کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں، اس سے بھارت کو کھلونوں اور کھیلوں کے لئے ایک عالمی مرکز کے طور پر فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی یہ ہمارے بچوں کے قومی تعلیمی پالیسی – 2020 میں متصور بھارتی ثقافت کے آداب سے متعلق خیالات و اقدار کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ٹوائے کاتھن نو موضوعات پر مبنی ہے۔ یہ موضوعات ہیں: بھارتی ثقافت، تاریخ، بھارت اور ثقافتی قدروں کا علم، سیکھنا، تعلیم اور اسکولنگ، سماجی اور انسانی اقدار، پیشے اور خصوصی شعبے، ماحولیات، دویانگ، فٹنس اور کھیل۔ ان  سب کے علاوہ تخلیقی اور تدلیلی فکر اور روایتی بھارتی کھلونوں کی ازسرنو تیاری / ری ڈیزائننگ کرنا۔

ٹوائے کاتھن کی 3 سطحیں ہوں گی۔ جونیئر سطح، سینئر سطح اور اسٹارٹ اپ سطح۔ اس میں اسٹارٹ اپ اور کھلونا ماہرین کے علاوہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کو حصے داری کی اجازت ہوگی۔ اپنے خیالات پیش کرنے کے لئے شرکاء کے ساتھ دو متبادل ہوں گے۔ وہ یا تو مطبوعہ ذریعے سے کسی کھلونے کو اور بہتر بنانے کے لئے اپنے خیالات پیش کرسکتے ہیں یا پھر کھلونا بنانے کے نئے تصور کے زمرے میں اپنی پیشکش دے سکتے ہیں۔ یہ سب سے بہترین وقت ہے جب ہم اپنی بھارتی ثقافت، روایت اور وراثت نیز قدیم بھارت کی کہانیوں اور لوگوں کے عقائد و روایات  کی نمائش کی بنیاد پر ہونہار تخلیقی دماغوں کا استعمال کررہے ہیں۔

ٹوائے کاتھن 2021 میں شرکت کے لئے براہ کرم https://toycathon.mic.gov.in دیکھیں۔  تجاویز 5 جنوری سے 20 جنوری 2021 تک آن لائن جمع کی جاسکتی ہیں۔

ٹوائے کاتھن – 2021 کی پی پی ٹی تک رسائی کے لئے یہاں کلک کریں۔

Click here to access the PPT on Toycathon-2021

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 129

05.01.2021



(Release ID: 1686490) Visitor Counter : 214