وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

راشٹریہ کامدھینو آیوگ نے کامدھینو گؤ-وگیان پرچار-پرسارامتحان کا اعلان کیا

Posted On: 05 JAN 2021 6:25PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W18C.jpg

ملک بھر کے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کامدھینو چیئر یا کامدھینو اسٹڈی سینٹر یا کامدھینو ریسرچ سینٹر کے قیام کو سب نے سراہا ہے اور ملک گیر سطح پر اس کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ نوجوان طلبہ اور دیسی گائے کے بارے میں ہر شہری کے اندر عوامی شعور پیدا کرنے کے لئے راشٹریہ کامدھینو کمیشن (آر کے اے)نے گائے سے متعلق سائنسی معلومات کے مطالعاتی مواد فراہم کرنے اور کامدھینو گؤ –وگیان پرچار پرسار امتحان کے انعقاد کی ایک شاندار پہل کی ہے۔ اس سے تمام ہندوستانیوں کے اندر گائے کے تعلق سے تجسس پیدا ہوگا اور انہیں پتہ چلے گا کہ ایک گائے جب دودھ دینا بند کر دیتی ہے، تب بھی اُس سے کاروباری امکانات کے رُخ پر استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

کامدھینو گؤ وگیان پرچار پرسار امتحانات آن لائن منعقد کی جائیں گے۔ ملک گیر سطح پر اس کا اہتمام 25 فروری 2021 کو کیا جا رہا ہے۔ اس امتحان کی مجوزہ تفصیلات بہت جلد ہماری سرکاری ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گی، جس کا پتہ یہ ہیں:

http://kamdhenu.gov.in اور http:// kamdhenu.blog

یہ امتحانات 4 زمروں میں ہوں گے۔ (1)آٹھویں جماعت کی پرائمری سطح تک (2)درجہ نہم تا دہم کی دوسری سطح تک (3) بارہویں کے کالج کی سطح پر(4) عام لوگوں کے لئے۔

کامدھینو گؤ وگیان پرچار پرسار امتحان 100 نمبر کا ہوگا اور وقفہ ایک گھنٹے کا ہوگا۔ یہ امتحان ہندی، انگریزی اور 12 علاقائی زبانوں میں لیا جائے گا۔اس امتحان کے لئے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ یہ امتحان معروضی قسم کے سوال و جواب پر مشتمل ہوگا، جس میں ٹِک لگا کر جواب دینا ہوگا۔ نصاب کے ساتھ ہی گائے سے متعلق دیگر لٹریچر اور حوالہ جاتی کتابیں امیدواروں کو امتحان کی تیاری میں مدد کریں گی۔ یہ چیزیں راشٹریہ کامدھینو آیوگ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہونگی۔ سرکاری ویب سائٹ پر بلاگس، ویڈیو اور دیگر مطالعاتی مواد اپلوڈ کئے جائیں گے۔ سائنس داں، صنعت کار، گائے کی خدمت کرنے والے، کسان، نوجوان اور خواتین کے علاوہ بزرگ شہری اس بڑے پروگرام کو شاندارطورپر کامیاب بنانے کےلئے متحرک رہیں گے۔

امتحان صاف ستھرے اور منصفانہ طریقے سے لیا جائے گا۔ سوالات اس طرح ترتیب دیئے جائیں گے کہ آن لائن امتحان کے دوران کسی طرح کی چالبازی کا کوئی خطرہ نہ ہو۔ نتائج کا اعلان آ ر کے اے کے ویب سائٹ پر فوری طور پر کر دیا جائے گا۔ سب کو اسناد دی جائیں گی۔ کامیاب، ہونہار امیدواروں کو بعد میں انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔ ان تمام لوگوں کو جنہوں نے اِس امتحان کے اہتمام میں تعاون کیا ، انہیں توصیف نامے دیئے جائیں گے۔

اس آن لائن امتحان کے لئے اندراج کا لنک راشٹریہ کامدھینو آیوگ کے ویب سائٹ kamdhenu.gov.in” / “kamdhenu.blog پر دستیاب ہوگا۔ا س پروگرام کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کے لئے اس میں مرکزی وزرائے تعلیم، وزرائے اعلیٰ، ریاستی وزرائے تعلیم ، تمام ریاستوں ؍ اضلاع کے گایوں کی خدمت کرنے والے اداروں کے چیئرمین ، تمام ریاستوں کے تعلیمی افسران، تمام اسکولوں کےپرنسپل حضرات، اشاعتی اور برقی ذرائع ابلاغ، غیر سرکاری تنظیموں اور گایوں کی عطیات دینے والوں کو شامل عمل رکھا جائے گا۔ کامدھینو گؤ وگیان پرچار پرسار امتحانات اب ہر سال لئے جائیں گے۔ یہ راشٹریہ کامدھینو آیوگ کا سالانہ پروگرام ہوگا۔ اس سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھربھارت ؍ ووکل فار لوکل ؍ سرسبز ہندوستان ؍ ڈیجیٹل ہندوستان ؍ صاف ستھرا ہندوستان؍ صحتمند ہندوستان ؍ میک ان انڈیا کے تصورات کی بھی تکمیل ہوگی۔ مزید اطلاعات کے لئے برائے مہربانی آر کے اے، کی ویب سائٹ kamdhenu.gov.in” / “kamdhenuسے رجوع کریں۔

آر کے اےکو ملک گیر سطح پر یہ پیغام پہنچانے میں کامیابی ملی ہے کہ گائے صرف دودھ دینے والا جانور نہیں، بلکہ اس سے ماحولیاتی فائدہ بھی ہے اور یہ صحت اور اقتصادی بہبود کے لئے بھی مفید ہے، اگراسے  مناسب طور پر استعمال کیا جائے۔

*************

( م ن ۔ع س۔  ک ا)

U. No. 138



(Release ID: 1686469) Visitor Counter : 250