وزارت خزانہ

عالمی بینک نے مغربی بنگال میں آبی راستوں میں بہتری کے لئے 10.5 کروڑ ڈالر کے منصوبہ پر دستخط کئے

Posted On: 05 JAN 2021 5:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،5جنوری:حکومت ہند ، مغربی بنگال  حکومت اور عالمی بینک نے آج کولکاتا ، مغربی بنگال میں  بین الاقوامی  آبی آمد ورفت کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لئے 10.5 کروڑ ڈالر کے ایک منصوبہ پر دستخط کئے۔

اس سے ان لینڈ واٹرٹرانسٹپورٹ رسد اور مقامی ترقیاتی منصوبہ سے ہبلی ندی پر مسافروں ا ور مال کی ا ٓمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔  کولکاتا میٹروپولٹین علاقوں میں  رسائی میں  بہتری لانے کے لئے  مقامی سطح پر منصوبہ شروع کیا جائے گا ۔ اس سے شہریوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی  اور ریاست کے لاجسٹک شعبہ کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

شعبہ اقتصادی امور، وزارت مالیات میں ایڈیشنل سکریٹری  ڈاکٹر سی ایس مہاپاترا نے کہا کہ بین الاقوامی آبی راستے، مسافروں اور مال کی آمد ورفت کے لئے  موثر اور  ماحولیات کے مطابق متبادل کی شکل میں ابھر رہے ہیں ۔  یہ منصوبہ مغربی بنگال میں  ندیوں کے ذریعہ آمد ورفت کے بنیادی ڈھانچہ میں بہتری لانے میں مفید ثابت ہوگا اوراس کے ساتھ ساتھ اس سے دور دراز کےعلاقوں کو کولکاتا میٹروپولٹین علاقوں کے بازاروں و  روزگار کے مراکز سے جوڑ کر ریاست کی اقتصادی ترقی کو بڑھاوا دینے میں مدد ملے گی۔

 اس معاہدہ پر  حکومت ہند کی طرف سے  محکمہ اقتصادی امور ، وزارت مالیات میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہاپاترا،  مغربی بنگال حکومت کی طرف سے  ڈپٹی ریزیڈینٹ کمشنر جناب راج دیپ دتا اور عالمی بینک کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر، بھارت جناب جنید احمد نے دستخط کئے۔

اس منصوبہ میں کولکاتا میٹروپولٹین علاقے (کے ایم اے) سمیت جنوبی مغربی بنگال کے 5 سب سے زیادہ آبادی والے اضلاع کو شامل کیا جائے گا جہاں تقریبا 3 کروڑ یا مغربی بنگال کی ایک تہائی آبادی رہتی ہے۔

 بھارت میں  عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جناب جنید احمد نے کہاکہ اس آپریشن سے  ریاست کو  معقول اور محفوظ شہری آمد ورفت حکمت عملی کے تحت اس کے آبی راستوں اور  فیری خدمات  کی تعمیر کے ذریعہ کولکاتا کی اقتصادی پیداوار میں  سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ہی کولکاتا کی اسٹریٹجک پوزیشن کو دیکھتے ہوئے  منصوبہ سے  یہ میٹرپولٹین علاقہ  ذیلی علاقے کے لئے  ایک ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک ہب کے طور پر ابھرنے جارہاہے ساتھ ہی ای ڈی ایف سی  کے استعمال اور  مغربی شمالی  و میدانی علاقوں سے  گھرے نیپال اور بھوٹان کو   جوڑنے جارہا ہے۔

 دریائے گنگا کی معاون ندی ہبلی  کولکاتا میں  کولکاتا بندرگاہ کو  زیادہ کھپت والے مراکز سے  الگ کرتی ہے جن میں اس کے تھوک بازار  اور بھارت کے  نارتھ ایسٹ علاقے، وسیع  درمیانی علاقہ  و  زمینی علاقوں سے گھرے پڑوسی  ممالک نیپال اوربھوٹان شامل ہیں۔ موجودہ وقت میں  80 فیصد سے زیادہ مال  اورمسافروں کی آمد ورفت کولکاتا کے  تین پلوں کے توسط سے  ہوتی ہے۔  اس نظم کو کم کرنے کے لئے شہر نے ٹرکوں کی آمد ورفت کو  بندرگاہ سے  کچھ پلوں تک محدود کردیا ہے او رمحدود گھنٹوں کے دوران  بندرگاہ تک  پہنچ  گھٹا دی گئی ہے اور ڈھلائی کی لاگت بڑھا دی ہے۔

 مغربی بنگال کے فیری مسافر اور مال دونوں کے لئے عوامی ٹرانسپورٹ کا  ایک باصلاحیت ، لچیلا ذریعہ مہیا کراسکتا ہے جس سے سڑک سے سفر کے مقابلے آمد ورفت کی لاگت  اور سفر کے وقت میں بچت ہوگی ۔ دہائیوں سے  ٹرانسپورٹ  کے لئے  بنایا گیا  موجودہ فیری نظم  صرف 2 فیصد سے بھی کم  مسافر ٹرانسپورٹ اور  مال سپلائی کے ایک حصہ کو خدمات فراہم کرتا ہے۔  آبی آمد ورفت کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے ریاست کی ایک بڑی آبادی کے لئے  اس کے آبی راستوں کا استعمال ممکن ہوگا، رسد اور مسافر دونوں کے لئے  آمد ورفت کے  ملٹی ماڈل متبادل دستیاب ہوں گے، دور دراز کے علاقوں کو کولکاتا میٹروپولٹین علاقے کے بازاروں و  روزگار کے مراکز سے جوڑنے اورلاجسٹک ہب کے طور پر ابھرنے میں مدد ملے گی۔

پہلے مرحلہ میں  اس منصوبہ سے  ان لینڈ واٹرسسٹم کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور  تحفظ میں  بھی سدھار آئے گا، موجودہ گھاٹوں کی تجدید نو سمیت  اعلی نوعیت  ڈیزائن کی  نئی فیری خریدی جائیں گی اور 40 مقامات پر الیکٹرانک گیٹ لگائے جائیں گے۔ دوسرے مرحلہ میں  ٹرمنلوں اور گھاٹوں سمیت  مسافروں کی آمد ورفت کے لئے وسیع مدت کی سرمایہ کاری کی حمایت کی جائے گی۔ سب سے زیادہ خطرناک اور مصروف روٹوں و  آمد ورفت کے مراکز پر  رات میں بھی آمد ورفت کو یقینی بنایا جائے گا اور  رو-رو جہازوں میں  نجی شعبوں کی سرمایہ کاری کو  حوصلہ ملے گا جس سے ہبلی ندی پر ٹرکوں کی آمد ورفت آسان ہو جائے گی۔

 بھاری بارش اور سیلاب سے بہتر طریقہ سے نمٹنے کے لئے  مسافر ٹرمنلوں پر  فیری  داخلہ مراکز کے لئے موڈیولر فلوٹنگ ڈیزائن سمیت  کلائمیٹ- اسمارٹ انجینئرنگ نظام نافذ کئے جائیں گے اس کے علاوہ  منصوبہ سے  معذوروں کو بھی سہولیات فراہم ہوں گی،  خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور  آئی ڈبلیو ٹی شعبہ کے ساتھ ہی  فیری چلانے و الوں کے یہاں  خواتین کے لئے  روزگار کو بھی حوصلہ افزائی ملے گی۔

 انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی بی آر ڈی) سے  10.5 کروڑ ڈالر کے  قرض کی مدت  سات سال کی  رعایتی مدت کے ساتھ  17 سال ہے۔

 

 

***************

)م ن ۔ ج ق۔ف ر)

U-144



(Release ID: 1686449) Visitor Counter : 221