وزارت اطلاعات ونشریات

51 ویں آئی ایف ایف آئی نے نامور فلم سازوں پر مشتمل عالمی جیوری کا اعلان کیا

Posted On: 04 JAN 2021 5:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،04جنوری :.

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے 51 ویں ایڈیشن نے دنیا بھر کے نامور فلم سازوں کے ساتھ اپنی عالمی جیوری کا اعلان کر دیا ہے۔ جیوری میں چیئرمین کے طور پر پابلو سیسر (ارجنٹینا)، پرسنا ویتھانج (سری لنکا) ، ابوبکر شاکی (آسٹریا) ، پریادرشن (ہندوستان) اور محترمہ رباعیات حسین (بنگلہ دیش) شامل ہوں گے۔

 

جیوری کے نامور ممبروں کی مختصر تفصیل

پابلو سیسر ارجنٹینا کے فلم ساز ہیں۔ انہوں نے تنقیدی طور پر ستائش کی جانے والی فلموں، ایکوینوکس ، دی گارڈن آف دی روسز ، لاس ڈایوسس ڈی اگوا اینڈ افروڈائٹ ، دی گارڈن آف دی پرفیومس بنا کر افریقی سنیما میں تعاون کیا ہے۔

پرسننا وتھانیجس سری لنکا کے فلم ساز ہیں۔ وہ سری لنکا سنیما کی تیسری نسل کے علمبرداروں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے آٹھ فیچر فلموں کی ہدایت کاری کی ہے جن میں ڈیتھ آن اے فل مون ڈے (1997) ، اگست سن (2003) ، فلاورس آف دی اسکائی (2008) اینڈ وتھ یو، وتھاوٹ یو(2012) شامل ہیں اور کئی مشہور قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی جیتے ہیں اور سری لنکا میں تجارتی لحاظ سے کامیاب بھی رہے ہیں۔ تھیٹر کے اپنے ابتدائی کام میں انہوں نے بین الاقوامی مصنفین کے ڈراموں کا ترجمہ کیا اور انہیں پروڈیوس کیا ، عالمی ادب کی تخلیقات کو فلم میں ڈھالا۔ انہوں نے سری لنکا میں سنسرشپ کے خلاف لڑائی لڑی ہے اور سنیما کے ایک استاذ کی حیثیت سے کام کیا ہے جس نے نوجوان فلم سازوں اور شائقین کے لئے برصغیر میں ماسٹر کی کئی کلاسز کا انعقاد کیا ہے۔

ابوبکر شاکی یا “اے بی” شاکی ایک مصری – آسٹریائی مصنف اور ہدایتکار ہیں۔ ان کی پہلی فیچر فلم یومدائن کو 2018 کے کانس فلم فیسٹیول میں حصہ لینے کے لئے منتخب کیا گیا تھا اور اسے مین مسابقہ آرائی کے سیکشن میں دکھایا جائے گا اور وہ پالمے ڈی اور کے لئے مقابلہ آرائی کرے گی۔

رباعیات حسین بنگلہ دیشی فلم ڈائریکٹر ، مصنف اور پروڈیوسر ہیں۔ وہ مہرجان ، انڈر کنسٹرکشن اور میڈ ان بنگلہ دیش فلموں کے لئے مشہور ہیں۔

پریا درشن ایک ہندوستانی فلم ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں انہوں نے مختلف ہندوستانی زبانوں میں 95 سے زیادہ فلموں کی ہدایتکاری کی ہے، خاص طور پر ملیالم اور ہندی میں ، جبکہ انہوں نے تمل میں چھ اور تیلگو میں دو فلمیں بھی کی ہیں۔

***************

U.No: 95

م ن ۔ ن ا۔ م ف

 




(Release ID: 1686245) Visitor Counter : 262