یو پی ایس سی

سول سروسیز امتحان 2019 ریزرولسٹ کے نتائج

Posted On: 04 JAN 2021 5:50PM by PIB Delhi

نئیدہلی،5/جنوری2021،

پریس نوٹ مورخہ 4 اگست 2020 کے ذریعہ سول سروسیز (مین) امتحان 2019 کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں میرٹ کی بنیاد پر آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی پی ایس اور سینٹرل سروسیز گروپ اے اور گروپ بی کی 927 خالی نشستوں پر تقرری کے لیے 829 امیدواروں کی سفارش کی گئی تھی۔

یونین پبلک سروس کمیشن، سول سروسیز امتحان رولز کے رول 16(4) اور (5) کے مطابق متعلق زمرو ں کے تحت سفارش کرد امیدواروں میں آخری امیدوار کے نیچے میرٹ کی بنیاد پر ایک ریزرولسٹ بھی برقرار رکھتا ہے۔

عملہ اور تربیت  کے محکمے کے طلب کی بنیاد پر کمیشن نے بقیہ خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے سول سروسیز امتحان 2019 کی بنیاد89 امیدواروں کی سفارش کی ہے، جن میں 73 جنرل ،14 او بی سی، 1 ای ڈبلیو ایس  اور ایک ایس سی   شامل ہیں ۔ ان امیدواروں کی تفصیلات اس  کے ساتھ منسلک ہیں، سفارش کردہ امیدواروں کو براہ راست  محکمہ برائے عملہ و تربیت  کے ذریعہ  آگاہ کیا جائے گا ۔

درج ذیل چار امیدواروں  کی  امیدواری  عارضی ہے ۔

رول نمبر  0404736, 0835241, 2100323اور6603686 کے حامل ایک امیدوار کا نتیجہ روک دیا گیا ہے۔ ان 89 امیدواروں کی فہرست یوپی ایس سی کی ویب سائٹhttp//www.upsc.gov.in.دستیاب ہے۔

رول نمبرس مکمل تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-116

م ن۔  م ع ۔ تع۔



(Release ID: 1686205) Visitor Counter : 154