وزارت سیاحت
جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے‘‘ ایک ثقافت کواپنائیں: اپنی دھروہر، اپنی پہچان’’ پروجیکٹ کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی
Posted On:
28 DEC 2020 5:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،28دسمبر: سیاحت اور ثقافت (آزادانہ چارج) کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نئی دہلی میں ‘‘ ایک ثقافت کواپنائیں: اپنی دھروہر، اپنی پہچان’’ پروجیکٹ کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ سیاحت کے سکریٹری جناب یوگیندرترپاٹھی، سیاحت کی ڈی جی محترمہ میناکشتی شرما، ثقافت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ سنجوکتا مدگل، سیاحت کی اے ڈی جی محترمہ روپیندربرار اور ہندوستان کے آثارقدیمہ کے سروے کے نمائندگان اس میٹنگ میں موجود تھے۔
مختلف یادگاری عمارتوں کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت کے بارے میں ایک مفصل پیشکش کی گئی۔جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نےپروجیکٹوں کی وقت پر تکمیل پر زور دیا اور حکام سے کہا کہ وہ گاہے بگاہے نوڈل محکموں کے ساتھ تبادلہ خیال میں مفاہمت ناموں کے تحت مجوزہ ضروریات کا جائزہ لیں۔
جناب پرہلاد سنگھ نے کہاکہ ‘‘ایک ثقافت اپنائیں’’ ایک وسیع ا لنظراقدام ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی ایس آر کو استعمال کرتے ہوئے یہ پروجیکٹ کم معروف آثار قدیمہ میں صفائی ستھرائی، محفوظ پینے کا پانی، بجلی اور آواز جیسی بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں مدد دے گا۔
ہندوستان کی سیاحت کی وزارت‘‘ ایک ثقافت کواپنائیں: اپنی دھروہر، اپنی پہچان’’ پروجیکٹ پر ایک منصوبہ بند اور منظم طریقہ سے عمل پیرا ہے جو کہ وزارت سیاحت، وزارت ثقافت ، ہندوستان کے آثارقدیمہ کے سروے اور ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام سرکاروں کا ایک اشتراکی پروجیکٹ ہے جس کا مقصد ملک بھر میں آثار قدیمہ/ قدرتی/ سیاحوں کے مقامات کو سیاح دوست بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد سرکاری شعبے، نجی شعبے کی کمپنیوں، ٹرسٹوں، غیر سرکاری تنظیموں، افراد اور دیگرساجھیداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ‘ آثارقدیمہ کے متر’ بنیں اور ان مقامات پر سیاحوں کی بنیادی اور ایڈوانس ضروریات کو فروغ دینے اورانہیں بہترکرنے کی ذمہ داری لیں جو کہ ، سی ایس آر کے تحت پائیدار سرمایہ کاری کے ماڈل کی شرائط کے مطابق ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے مفاد کے مطابق بھی ہو۔
پروجیکٹ کے تحت ملک بھر میں 25 مقامات اور 2 تکنیکی مداخلات کے لئے 12‘ آثارقدیمہ کے متروں’ کو 27 مفاہمت نامے تفویض کئے گئے ہیں۔
ضروری کام کاج یااشیاء کے نفاذ کے لئے سپرد کردہ مفاہمت ناموں کے تحت ، ضروری اشیاء کے نفاذ میں ،کوڑے دان، عوامی سہولیات کے مراکز، صاف پینے کے پانی کی سہولت، ایلومینیشن، رسائی کی آسانی، مقامات کی صفائی ستھرائی، بنچوں کی تنصیب، کوڑے کرکٹ کاانتظامیہ، اپلیکیشن پر مبنی کثیر لسانی آڈیوگائڈ، ڈگی کایوسک اور ٹکٹ کے کایوسک کا قیام، سائنیج- بیاناتی اور اشاراتی، وائی فائی جیسی بنیادی سہولیات شامل ہیں۔
نفاذ کے تحت ایڈوانس ضروری اشیاء میں دورہ کرنے والوں کی سہولت کا مرکز، ساؤنڈ او رلائٹ کا شو-3 ڈی پروجیکشن میپنگ (اندرونی اوربیرونی)، اسنیک کاؤنٹر اور سووینر کی دکان، مرصع حقیقی تجربہ اور روچول رئیلٹی (360-ڈگری کاتجربہ) شامل ہیں۔
*************
)م ن ۔ ا ع۔ف ر)
U-85
(Release ID: 1685945)
Visitor Counter : 119