سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے پنجاب کے بھٹنڈا میں 1343 سینئر شہریوں اور 564 دیوانگجن کو امداد اور معاون آلات فراہم کرنے کے لئے تقسیم کیمپ کا انعقاد کیا

Posted On: 03 JAN 2021 12:26PM by PIB Delhi

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے 2 جنوری 2020 کو پنجاب کے بھٹنڈا میں راشٹریہ وایوشری یوجنا (آر وی وائی) کے تحت شناخت شدہ سینئر شہریوں اور اے ڈی آئی پی اسکیم، حکومت ہند کے تحت دیوانگجن میں بلاک سطح پر امداد اور معاون آلات کی مفت تقسیم کے لئے ایک تقسیم کیمپ کا ای۔ افتتاح ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا۔

اس موقع پر جناب گرجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں دیویانگجن کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ تخصیص میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے اور اس کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ دیویانگجن میں معاون آلات تقسیم کرنے کا بنیادی مقصد انہیں بااختیار بنانا اور انہیں معاشرے کے مرکزی دھارے میں لانا ہے۔ دیویانگجن انسانی وسائل کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ اس طرح کے تقسیم کیمپوں کے انعقاد کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد سے دیویانگجن کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی فلاحی اسکیموں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ، شری گرجر نے کہا کہ 2016 میں معذور افراد کے حقوق کے نفاذ کے بعد معذوری کے زمرے 7 سے بڑھ کر 21 ہو گئے ہیں اور سرکاری ملازمتوں میں دیویانگجن کے لئے ریزرویشن میں 3 فیصد سے 4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اعلی تعلیم میں بھی 5 فیصد ریزرویشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ اپما شری واستو نے تقریب میں مجازی طور پر شرکت کی جبکہ بھٹنڈا ضلع کے سینئر افسران تقریب میں جسمانی طور پر موجود تھے۔ لیفٹننٹ کرنل پی کے دوبے، جی ایم نے اے ایل آئی ایم سی او کی نمائندگی کی اور کانپور میں اے ایل آئی ایم سی او کے صدر دفتر سے مجازی طور پر پروگرام میں شامل ہوئے۔

ضلع بھٹندا کے کل 1907 مستفدین کو مختلف زمرے کے 4590 معاون آلات فراہم کیے جائیں گے جن کی مالیت 162.47 لاکھ روپئے ہے، یہ معاون آلات بلاک سطح پر تقسیم کیمپوں کے سلسلے وار انعقاد سے مستفدین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ کل مستفدین میں اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت 564 دیوانگجن اور راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت 1343 سینئر شہری مستفدین ہیں۔

مختلف بلاکوں میں تقسیم کئے جانے والے کل معاون آلات اور ساز وسامان میں 138 تین پہیہ سائیکل، 734 وہیل چیئر ، 15 سی پی چیئر ، 199 کرچیز، 1305 واکنگ اسٹکس ، 15 رولاٹر ، 18 اسمارٹ کین ، 07 اسمارٹ فون ، 06 ڈیزی پلیئر، نابینا افراد کے لئے بریل کٹ ، 1843 ہیئرنگ ایڈ ، دماغی طور پر معذور افراد کے لئے 45 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ وغیرہ شامل ہیں۔

اس کیمپ کا انعقاد سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کے تحت کام کر رہے اے ایل آئی ایم سی او، کانپور نے سماجی بہبود کے محکمہ اور ضلع انتظامیہ، بھٹنڈا کے اشتراک سے کیا تھا۔ ان کیمپوں کا انعقاد کووڈ 19 وبا کے تناظر میں وزارت کے جاری کردہ نئے منظور شدہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

***************

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف

U.No:

03-01-202163



(Release ID: 1685840) Visitor Counter : 125