امور داخلہ کی وزارت

ill مرکزی وزیر داخلہ جناب  امیت شاہ نے  ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی جی سی آئی) کے ذریعہ آج سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بایوٹک کے کووڈ 19 ویکسین کو دی جانے والی منظوری کا خیرمقدم کیا


جناب امیت شاہ نے کہا :  "ہندوستان کے لئے  یہ ایک اہم حصولیابی ہے۔ میں ہندوستان کو قابل فخر بنانے پر اپنے بہت ہی باصلاحیت اور جہد کار سائنس دانوں کو سلام پیش کرتا ہوں"

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو ہندوستان کووڈ سے نجات دلانے کی کوشش کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ دور اندیش قیادت ایک بہت بڑی تبدیلی لا سکتی ہے"

 "میڈ ان انڈیا ویکسین کی منظوری وزیر اعظم نریندر مودی کے خود انحصار ہندوستان کے تصور کو فروغ دینے میں گیم چینجر ثابت ہوگی"

"ہم اپنے سائنس دانوں ، ڈاکٹروں ، طبی عملے ، سکیورٹی اہلکاروں اور کورونا واریئرس کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آزمائش کے اوقات میں پوری طرح پوری انسانیت کی خدمت کی"

Posted On: 03 JAN 2021 2:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 3 جنوری      مرکزی وزیر داخلہ جناب  امیت شاہ نے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا  (ڈی جی سی آئی) کے ذریعہ آج سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) اور بھارت بایوٹک کے کووڈ-19ویکسین کو دی جانے والی منظوری کا خیر مقدم کیا ۔

اس منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے ٹویٹس میں ، جناب امیت شاہ نے کہا کہ "ہندوستان کے لئے  یہ ایک اہم حصولیابی ہے۔  ڈی سی جی آئی نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بایوٹک کے کووڈ ویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ میں ہندوستان کو قابل فخر بنانے کے لئے اپنے بہت ہی باصلاحیت اور جہد کار سائنس دانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو ہندوستان کو  کووڈ سے نجات دلانے کی کوشش کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ دور اندیش قیادت ایک بہت بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔ ایک بار پھر  ہم نے ایک نئے  ہندوستان  کو دیکھا ہے جو جدت طرازی اوربحران کے دوران انسانیت کی فلاح کے لیے مضطرب ہے۔ میڈ ان انڈیا ویکسین کی منظوری وزیر اعظم نریندر مودی کے خود انحصار ہندوستان کے تصور کو فروغ دینے میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔ ہم اپنے سائنسدانوں ، ڈاکٹروں ، طبی عملے ، سکیورٹی اہلکاروں اور کورونا  واریئرس کا دل کی گہرائیوں  سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے آزمائش کے دوران پوری طرح پوری انسانیت کی خدمت کی۔ بنی نوع انسان کے تئیں ان کی بے لوث خدمات کے لئے قوم  ہمیشہ ان کا مشکور رہے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن ۔ رض (

U-64

 

 

 

 



(Release ID: 1685813) Visitor Counter : 124