بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ای کامرس پلیٹ فارم وزارت کے عمل کی دوبارہ انجینئرنگ کی ایک اور علامت بن گیا؛ اس بار ای مارکیٹنگ کے ذریعے؛



وزارت کی کھادی کا شعبہ - کھادی گرام ادیوگ کمیشن (کےوائی آئی سی) نے ای کامرس پورٹل: ekhadiindia.com کا آغاز کیا:

آن لائن اور بی 2 سی آؤٹ ریچ میں وزارت اور کےوائی آئی سی کی یہ پہلی کوشش ہے

کووڈ کے باعث جسمانی نمائش اور مارکیٹنگ پرعائد سبھی پابندیوں کے پیش نظر کے وائی آئی سی نے آن لائن فروخت اور ای مارکیٹنگ کو فروغ دیا

یہ کوشش وزیر اعظم کے ’’ ووکل فار لوکل ‘‘ کی اپیل کی جانب ایک مثبت قدم ہے

یہ پورٹل ہندوستان کی مقامی پیداوار اور ان کے معماروں کو گھریلو بازار کے ساتھ ساتھ عالمی بازاروں تک پہنچنے میں مدد فراہم کرے گا

Posted On: 01 JAN 2021 5:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔  یکم جنوری            نئے سال کے موقع پر ، کھادی گرام ادیوگ کمیشن (کے وی آئی سی) نے کھادی انڈیا کی پہلی سرکاری ای- کامرس سائٹ eKhadiIndia.com شروع کی ۔ اس ویب سائٹ میں 500 سے زائد اقسام اور مختلف قسم کے خاص قسم کی کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کے زمرے میں 50،000 سے زائد مصنوعات کی فہرست دی گئی ہے۔ یہ پورٹل ایک ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی سمت ایک قدم ہے جس سے ایم ایس ایم ای کو وزیر اعظم کے "خود انحصار ہندوستان" کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پورٹل کے تجرباتی آغاز کے دوران ، ایم ایس ایم  ای کے سکریٹری جناب اے کے شرما نے  بتایا کہ ہمارے بنکروں ، کاریگروں ، دستکاروں اور کسانوں کا مفاد ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔ ان کے ذریعہ بنائے گئے ماحول دوست اور مستند کھادی اور روایتی دیہی صنعتوں کی مصنوعات ، ہندوستان کے لوگوں کے دلوں  میں ہمیشہ  سے بسی ہوئی ہیں۔ اب ، وہ مصنوعات خریداروں سے  صرف ایک کلک دور ہیں۔ پورٹل خریداروں  کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے گھروں تک مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ گذشتہ کچھ مہینوں سے ہم کووڈ وبا کے چیلنجوں سے نمٹنے اور سبھی ضروری پابندیوں پر عملدرآمد  کرتے ہوئے سازگار نظام بنانے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ کھادی گرام ادیوگ کی صنعتوں کو خریداروں تک پہنچایا جا سکے۔ کے وی آئی سی کا یہ ای-کامرس پورٹل اس سمت میں کی گئی ہماری کوششوں کا ہی مثبت نتیجہ ہے۔

 کےوی آئی سی کے چیئرمین شری ونے کمار سکسینہ نے لانچنگ تقریب کے دوران بتایا کہ ekhadiindia.com دیہی معیشت کو فروغ دینے اور خود کفیل ہونے کے لئے   اپنی نوعیت کا حکومت کا پہلا آن لائن خریداری پلیٹ فارم ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کی مانگ میں مستقل اضافہ ہوا ہے جبکہ سال 2018-2019 میں صرف 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کےوی آئی سی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ اس قدم کا مقصد بنیادی طور پر قدرتی کھادی انڈیا کی مصنوعات کو نئی نسل کے صارفین تک آسانی سے قابل رسائی بنانا ہے۔

مصنوعات میں ملبوسات ، گروسری ، سامان زیبائش ، گھریلو سجاوٹ ، صحت سے متعلق مصنوعات  سے لےکر تحائف کے لیے ہزاروں مصنوعات شامل ہیں۔ قدرتی اور مقامی مصنوعات کے تئیں نئی نسل کی بڑھتی دلچسپی کو دھیان میں رکھتے ہوئے کے وی آئی سی انڈیا کی مقبول برانڈ کھادی کے ای-کامرس پورٹل کے توسط سے اس نسل تک پہنچانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ یہ پورٹل ان نوجوانوں کے لیے بھی بہترین سہولت ہے جو بازار جا کر خریداری کرنے کے بجائے آن لائن شاپنگ کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

eKhadiIndia.comویب سائٹ کے کلیدی نکات جو اسے دوسرے آن لائن ای -کامرس پلیٹ فارم سے الگ رکھتے ہیں:

  • خصوصی طور پر کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات پر توجہ مرکوز ہے۔
  • مستند کھادی ٹریڈ مارک والی  مصنوعات صرف اس پورٹل کے ذریعہ دستیاب ہوں گی۔
  • یہ پورٹل ایک ایسے نظام پر بنایا گیا ہے جہاں کوئی بھی ایس ایم ای / کاریگر / بنکر اپنی مصنوعات براہ راست فروخت کرسکتے ہیں  اور اس طرح ملک کو ڈیجیٹل انڈیا اور "خود انحصار ہندوستان" کی طرف لے جاسکتے ہیں۔
  • eKhadiIndia.com ویب سائٹ کسی بھی جدید ٹکنالوجی سے بھرپور ای کامرس پورٹل کے برابر ہے بلکہ ایک قدم آگے ہے۔
  • پورٹل میں بلک آرڈرز اور براہ راست فروخت کنندگان کی رجسٹریشن کی خصوصیات بھی ہیں۔
  • کے وی آئی سی/کے وی آئی بی/پی ایم ای جی پی/ایس ایف یو آر ٹی آئی / ایم ایس ایم ای  کاروباریوں کے انضمام اور کے وی آئی سی کے تحت نئے ایم ایس ایم ای / پی ایم ای جی پی  اکائیوں کی مدد   کرنے والے سبھی شراکت داروں کے لیے  ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔
  • اس پورٹل پر  کسٹمر کیئر کی سہولت، رقم کی واپسی کی پالیسی جیسی سبھی سہولتیں موجود ہیں۔
  • ایک ہی وقت میں 50،000 سے زیادہ صارف  اس پورٹل استعمال کرسکتے ہیں۔
  • یہ پورٹل سوشل میڈیا سے مطابقت رکھتا ہے۔
  • ویب سائٹ اور موبائل ایپ دونوں ورژن میں دستیاب ہے۔
  • ڈیجیٹل طریقے سے  ادائیگی کی سہولت۔
  • تقریبا 1.2 ارب سے زیادہ لوگوں تک اس کی پہنچ اور ملک کے ہر حصے میں مصنوعات پہنچانے کی سہولت
  • صارفین  کی ضرورتوں کے مختلف زمروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے 1500سے زیادہ مصنوعات کے ساتھ یہ پورٹل  لانچ کیا گیا۔

کے وی آئی سی ملک کا سب سے بڑا روزگار فراہم کرنے والاادارہ  ہے جو مختلف شعبوں اپنی ایجادات کے ذریعہ وزیر اعظم کے  ڈیجیٹل انڈیا کے تصور کو حقیقت میں بدلنے اہم کردار ادا کر  رہا ہے۔ کے وئی آئی سی نے کھادی اور دیہی صنعتوں کے ساتھ ہندوستان کے بنکروں ، کاریگروں ، دستکاروں ، کسانوں اور مائیکرو / چھوٹے کاروباریوں کے لئے ایک نئے دور کی ڈیجیٹل مارکیٹ کی حیثیت سے ابھرنے  کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ رض (

U-45



(Release ID: 1685700) Visitor Counter : 167