محنت اور روزگار کی وزارت

حکومت نے مینوفیکچرنگ ، کان کنی اور سروس کے شعبوں کے لئے ڈرافٹ ماڈل اسٹینڈنگ آرڈر شائع کیا، تیس دنوں کی مدت میں شراکت داروں کی طرف سے تجاویز / اعتراضات طلب کی

Posted On: 02 JAN 2021 10:46AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔2  دسمبر      صنعتی تعلقات کے ضابطے ، 2020 کے سیکشن 29 کے مطابق مرکزی حکومت نے سرکاری گزٹ میں مینوفیکچرنگ ،  کانکنی سیکٹر اور سروس شعبوں کے ڈرافٹ ماڈل اسٹینڈنگ آرڈرز شائع کیا ہے ، جس میں تیس دن کی مدت میں اسٹیک ہولڈرز سے مشورے / اعتراضات کی دعوت دی گئی ہے۔ خدمات کے شعبے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، خدمات کے شعبہ کے لئے ایک علیحدہ ماڈل اسٹینڈنگ آرڈرز پہلی بار تیار کیا گیا ہے۔

ان ماڈل اسٹینڈنگ آرڈرز کی نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔

  1. جہاں کوئی آجر اپنی صنعتی اسٹیبلشمنٹ یا اکائیوں سے متعلق معاملات کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے ماڈل اسٹینڈنگ آرڈرز کو اپناتا ہے ، تو ایسے ماڈل اسٹینڈنگ آرڈر کی تصدیق شدہ مانا جائے گا۔
  2. صنعتی اسٹیبلشمنٹ کے سلسلے میں اپنائے گئے ماڈل اسٹینڈنگ آرڈرز صنعتی اسٹیبلشمنٹ کے دیگر تمام صنعتی اکائیوں کے لیے نافذ العمل ہوں گے،  قطع نظر اس کے کہ وہ کسی اور مقام پر ہیں ۔
  • iii. علاقائی خصوصیت سے متعلق ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ لچک پیش کرنے کے ساتھ تینوں ماڈل اسٹینڈنگ آرڈروں میں یکسانیت برقرار رکھی گئی ہے۔
  1. تینوں ماڈل اسٹینڈنگ آرڈرز الیکٹرانک طریقوں سے کارکنوں کو اطلاعات فراہم کرنے کے لیے آجروں کو انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال کی  مستقل مراعات دیتے ہیں۔
  2. انفارمیشن ٹکنالوجی کی صنعت کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے ، "کسی بھی انفارمیشن ٹکنالوجی سسٹم ، آجر / صارف / مؤکل کے کمپیوٹر نیٹ ورک تک غیر مجاز رسائی میں حصہ لینے" کوایک غیر اخلاقی عمل قرار دیا گیا ہے۔
  3. سروس سیکٹر کے لئے ماڈل اسٹینڈنگ آرڈرمیں "گھر سے کام" کے تصور کو باضابطہ شکل دی گئی ہے۔
  4. دیگر خدمات کے شعبے کے لئے ماڈل اسٹینڈنگ آرڈرکے مطابق ، آئی ٹی سیکٹر  کے معاملے میں ، اوقات کار آجر اور مزدوروں کے مابین ہونے والے معاہدے یا شرائط کے مطابق ہوں گے۔
  5. اگر کارکن بارہ مہینے سے پہلے کسی بھی غیر اخلاقی حرکت کے سلسلے میں تین یا زیادہ مرتبہ مجرم قرار پایا گیا تو انضباطی کاروائی  کے سلسلے میں"عادی" ہونے کی تشریح  کی گئی ہے ۔
  6. محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے کہا کہ ریل سفر کی سہولت کی توسیع کانکنی کے شعبہ میں کام کرنے والے محنت کشوں کے لیے کی گئی ہے۔ فی الحال ، یہ صرف کوئلے کے  کانوں میں کام کر رہے محنت کشوں کے لیے کی گئی ہے۔ یہ ماڈل اسٹینڈ آرڈرز ملک کی  صنعت میں ہم آہنگی کی راہ ہموار کریں گے کیونکہ ان کا مقصد خدمت سے متعلق معاملات کو خوش اسلوبی سے رواج دینا ہے۔

 

Please click here to see attached file

Please click here to see attached file

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ رض (

U-47



(Release ID: 1685642) Visitor Counter : 260