صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

نئے سال کی ماقبل شام صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 31 DEC 2020 5:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31/ دسمبر ،  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے نئے سال 2021 کی ماقبل شام  کو ہم وطنوں کو مبارکباددی ہے۔

صدر جمہوریہ نے ایک پیغام میں کہا ہے، ’’نئے سال کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو، جو بھارت میں رہ رہے ہیں یا بیرون ملک ہیں، اپنی پرخلوص مبارکباد دیتا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

ہر مرتبہ نیا سال ایک نئی شروعات کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہم انفرادی اور اجتماعی ترقی کے لیے اپنے عزم پر زور دیتے ہیں۔

کووڈ-19 کی صورتحال کی وجہ سے یہ ہم سب کے لیے متحد ہوکر آگے بڑھنے کا ایک مشکل وقت ہے۔ یہ وقت وہ بھی ہے جب ہمیں اپنی ثقافتی اقدار کو مستحکم بنانا ہے جوانیکتا میں ایکتا کے  ہمارے یقین کو مضبوط بناتی ہیں۔

نئے سال 2021 کے شروع ہونے کے موقع پر ہمیں ایک سہولیت والا معاشرہ تشکیل دینے کے لیے مل کر  کام کرنا چاہئے جو محبت، رحمدلی اور تحمل کے جذبے سے سرشار ہو اور جس سے امن اور خیرسگالی کو فروغ حاصل  ہو۔

خدا کرے آپ سب محفوظ اور صحتمند رہیں اور قوم کی ترقی کے مشترکہ مقصدکے حصول کے لیے نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھیں‘‘۔

صدر جمہوریہ کے پیغام کے لیے یہاں کلک کریں

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8589      



(Release ID: 1685264) Visitor Counter : 133