بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ٹی پی جی گروتھ وی ایس ایف مارکیٹس پی ٹی ای لمیٹڈ کے ذریعہ اے پی آئی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کو 8فیصد(تقریباً) ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کی منظوری دی
Posted On:
31 DEC 2020 11:06AM by PIB Delhi
نئی لّی ، 31دسمبر 2020/ مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ٹی پی جی گروتھ وی ایس ایف مارکٹسز پی ٹی ای لمیٹڈ کے ذریعہ اے پی آئی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کو کمپٹیشن ایکٹ 2002 کے سیکشن 31 (1) کے تحت 8فیصد(تقریباً) ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کی منظوری دی۔
ایکوائرر سنگاپور میں ایک نئی خصوصی مقصد کی سرمایہ کاری کی کمپنی ہے اور آج تک اس کی ہندوستان میں کوئی سرگرم موجودگی اور سرمایہ کاری نہیں ہے۔ ایکوائرر کو مشترکہ طور پر ٹی پی جی (یعنی ٹی پی جی گلوبل ، ایل ایل سی اور اس سے وابستہ) اور کورین انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔
اے پی آئی ہولڈنگز ایک کمپنی ہے، جو ہندوستان میں کام کررہی ہے اور وہ اے پی آئی ہولڈنگ گروپ کی ایک اہم رکن ہے۔ براہ راست یا اس کے ماتحت اداروں کے ذریعہ ، اے پی آئی ہولڈنگز ،مختلف کاروباری سرگرمیاں جاری کرے گی، جن میں یہ شامل ہیں:
تھوک فروشی اور ادویہ کی تقسیم (جس میں دواسازی کی مصنوعات ، طبی آلات اور انسداد (او ٹی سی) کی زیادہ ادویات شامل ہیں)۔
نقل و حمل کی خدمات کی فراہمی بنیادی طور پر دواسازی کے شعبے پر مرکوز ہے۔
ای- کامرس پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے ٹکنالوجی اور دانشورانہ املاک کا مالک ہونا۔ دواسازی کی مصنوعات ، طبی آلات اور ادویہ کی فروخت میں سہولت کے لیے بازاروں کی جگہیں۔
مینوفیکچرنگ(معاہدہ مینوفیکچرنگ کے ذریعے) اور دواسازی ، آیورویدک اور نٹراسیوٹیکل مصنوعات، طبی آلات ، حفظان صحت سے متعلق مصنوعات، زندگی بچانے والی دوائیں ، جڑی بوٹیوں کی مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیا کی مارکیٹنگ۔
سی سی آئی کے ایک تفصیلی حکم نامے پر عمل ہوگا۔
********
( م ن ۔ج ق ۔ ت ع )
( 31-12-2020 )
U. No. 8561
(Release ID: 1685037)
Visitor Counter : 123