وزارت خزانہ

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 30 DEC 2020 7:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30 دسمبر2020۔  کووڈ انیس وباکے سبب ٹیکس دہندگان کو قانون اورانضباطی اصولوں پر عمل درآمد کرنے میں آرہی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے حکومت ٹیکسیشن اور دیگر قوانین سے متعلق (مخصوص دفعات میں چھوٹ)آرڈیننس 2020(دی آرڈیننس) 31 مارچ 2020 کو لے کر آئی تھی جس کے تحت مختلف وقت کی حد کو بڑھایاگیاتھا۔اس آرڈیننس کے بعد ٹیکس اور دوسرے قوانین (چھوٹ اور کچھ دفعات میں ترمیم) ایکٹ نے اس کی جگہ لے لی تھی۔

حکومت نے 24 جون 2020 کو آرڈیننس کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت مالی برس 2020-2019،(اسسمنٹ سال2021-2020) کے لیے انکم ٹیکس داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2020کردی گئی تھی۔اسی بنیاد پر مختلف انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2020 اور 31 اکتوبر 2020 تھی، جسے بعد میں بڑھا کر 30 نومبر 2020 کردیا گیاتھا ۔ اسی بنیاد پر انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت آنے والے مختلف آڈٹ ریکارڈس، جس کے تحت ٹیکس آڈٹ رپورٹ بھی شامل ہیں کو داخل کرنے کی تاریخ کو 31 اکتوبر 2020 کردیا گیا تھا۔

ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس داخل کرنے کے لیے مزید سہولت دینے کے لیے 29 اکتوبر 2020 کو ایک تفصیلی نوٹیفکیشن  نمبر 88/2020/F.No.370142/35/2020-TPL کے تحت آخری تاریخ بڑھائی گئی تھی:

(اے)ایسےٹیکس دہندگان جو کہ پارٹنرکے ساتھ ریٹرن داخل کرتے ہیں ان کے لیے قانون کےمطابق ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 تھی، اسے بڑھاکر 31 جنوری 2021 کردیا گیا تھا۔

(بی)ایسے ٹیکس دہندگان جنہیں بین الاقوامی اور مخصوص گھریلو لین دین کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن 30 نومبر 2020 تک داخل کرنا تھا، ان کے لیے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2021کردی گئی تھی۔

(سی)دیگرٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس بھرنے کے لیے آخری تاریخ31 جولائی 2020 سے بڑھاکر31دسمبر2020 کردی گئی تھی۔

(ڈی)اسی کڑی میں قانون کے مطابق مختلف آڈٹ رپورٹس جس میں ٹیکس آڈٹ رپورٹ بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ بین الاقوامی اورمخصوص گھریلو لین دین کی رپورٹ بھی شامل ہیں اسے داخل کرنے کی آخری تاریخ بڑھاکر 31 دسمبر 2020 کردی گئی تھی۔

 

ٹیکس دہندگان کے مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو مختلف انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے، ٹیکس آڈٹ رپورٹ فائل کرنےاورووادسےوشواس اسکیم کے تحت ڈکلیریشن کرنے کو تھوڑا اوروقت دیا جائے۔اس کے علاوہ ٹیکس دہندگان کو براہ راست ٹیکس اور بے نامی قانون کے تحت ضروری عمل درآمد کرنے کے لیے زیادہ وقت دیا جائے۔آخری تاریخ میں توسیع درج ذیل ہے۔

 

(اے)جائزہ  برس 2021-2020کے لیے، ایسے ٹیکس دہندگان (پارٹنر والے انکم ٹیکس دہندگان بھی) جن کے لیے اپنے کھاتوں اور کمپنیوں کی آڈٹ،انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 139(1)کے تحت ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ 31 اکتوبر 2020 تھی، اسے پہلے بڑھاکر 30 نومبر اور پھر 31 جنوری کردیا گیا تھا،اسے اب 15 فروری 2021 کردیا گیا ہے۔

 

(بی) جائزہ  برس 2021-2020کے تحت ایسے ٹیکس دہندگان جنہیں بین الاقوامی اور مخصوص گھریلو لین دین کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی (انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 139(1)کے تحت ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ)آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 تھی اسے پہلے بڑھاکر 30 نومبر اور پھر 31 جنوری کردیا گیاتھا، اسے اب 15 فروری 2021 کردیا گیا ہے۔

 

(سی) جائزہ  برس 2021-2020کے تحت ایسے ٹیکس دہندگان جن کی  انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی (انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 139(1)کے تحت ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ)آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 تھی اسے پہلے بڑھاکر 30 نومبر اور پھر 31 جنوری کردیا گیاتھا، اسے اب 15 فروری 2021 کردیا گیا ہے۔

 

(ڈی) جائزہ  برس 2021-2020کےلیے قانون کےمختلف آڈٹ رپورٹ جس میں ٹیکس آڈٹ رپورٹ بین الاقوامی اورمخصوص گھریلو لین دین کے معاملے شامل ہیں، ان کی آڈٹ رپورٹ داخل کرنے کی تاریخ15 جنوری 2021 کردی گئی ہے۔

 

(ای)ووادسے وشواس اسکیم کے تحت اپنی آمدنی ڈکلیرکرنے کے وقت کی حد 31 دسمبر 2020 سے بڑھاکر 31 جنوری 2021 کردی گئی ہے۔

 

(ایف) وواد سے وشواس اسکیم کے تحت جاری ہونے والے آرڈر31 جنوری 2021 تک جاری کیے جاسکیں گے۔اس کے پہلے وقت کی یہ حد 30 جنوری 2021 تھی۔

 

(جی)براہ راست ٹیکسوں اور بے نامی قانون کے تحت اتھارٹی کے ذریعہ جاری ہونے والی نوٹس یا متعلقہ آرڈر کو جاری کرنے یا بنانے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2021 سے بڑھاکر 31مارچ 2021 کردی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ چھوٹے اور اوسط طبقے کے ٹیکس دہندگان کو تیسری مرتبہ راحت دیتے ہوئے ٹیکس کے خود اسسمنٹ کی ادائیگی کرنے کی تاریخ کو بھی ایک بار پھر سے بڑھادیا گیا ہے۔اس کے تحت ایسے ٹیکس دہندگان جن کا خود ٹیکس اسسمنٹ کی ادائیگی ایک لاکھ روپے تک ہے اور وہ پیرا 4(اے) اور پیرا4 (بی)کے تحت طے کیے گئے ٹیکس دہندگان کے طور پر آتے ہیں، وہ 15 فروری 2021 تک ادائیگی کرسکیں گےجب کہ پیرا4(سی) کے تحت آنے والے ٹیکس دہندگان 10 جنوری 2021 تک ادائیگی کرسکیں گے۔

حکومت نے اس کے علاوہ مرکزی اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی ) قانون 2017 کے تحت مالی برس 2020-2019 کے لیے سیکشن 44 کے تحت سالانہ ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ کو 31دسمبر 2020 سے بڑھاکر 28فروری 2021 کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ضروری نوٹیفکیشن وقت پر جاری کی جائے گی۔

 

******

م ن۔م ع۔ج ا

U-NO.8564



(Release ID: 1685029) Visitor Counter : 290