ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے سی بی آئی سی کے تحت کرشنا پٹنم اور تمکور میں صنعتی کلیارہ نوڈس کو منظوری دی
گریٹر نوئیڈا میں ملٹی ماڈل لوجسٹکس ہب اور ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب (ایم ایم ٹی ایچ) کو بھی منظوری دی گئی
منظور شدہ پروجیکٹوں کی کل تخمینہ لاگت 7725 کروڑ روپئے ہے اور اس سے 2.8 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا اندازہ ہے
صنعتوں کے لئے معیاری، قابل اعتبار، دیرپا اور بہترین بنیادی ڈھانچہ دستیاب کراکر ملک میں مینوفیکچرنگ سے متعلق سرمایہ کاری کی سہولت فراہم ہوگی
سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے شہروں میں ڈیولپڈ لینڈ پارسلس کے فوری الاٹمنٹ کے ساتھ بھارت گلوبل ویلیو چین میں ایک مضبوط پلیئر کے طور پر اپنی جگہ بنائے گا
منظور شدہ تجاویز سے لوجسٹک لاگت میں کمی اور مسافروں کے لئے ریل، سڑک و ایم آر ٹی ایس کنیکٹیوٹی اور بہتر آپریشنل اثرانگیزی کے ساتھ ’’آتم نربھر بھارت‘‘ اور ’’میک اِن انڈیا‘‘ کو رفتار ملے گی
Posted On:
30 DEC 2020 3:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 /دسمبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے مختلف انفرااسٹرکچر کمپونینٹس کی تعمیر کے لئے صنعتی و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے:
- آندھرا پردیش میں 2139.44 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے کرشناپٹنم صنعتی علاقہ کی تعمیر۔
- کرناٹک میں 1701.81 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے تمکور صنعتی علاقے کی تعمیر۔
- اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں 3883.80 کروڑ روپئے کی لاگت سے ملٹی ماڈل لاجسٹک ہب (ایم ایم ایل ایچ) اور ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب (ایم ایم ٹی ایچ) کی تعمیر ۔
بندرگاہوں، ہوائی اڈوں وغیرہ سے متصل ایسٹرن اور ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈورس، ایکسپریس ویز اور قومی شاہراہوں جیسے بڑے ٹرانسپورٹیشن کوریڈورس کی بنیاد کے طور پر متصور صنعتی گلیارہ پروگرام کا مقصد صنعتوں کو معیاری، قابل اعتبار، دیرپا اور عمدہ بنیادی ڈھانچہ دستیاب کراکر ملک میں مینوفیکچرنگ سے متعلق سرمایہ کاری کو سہل بنانے کے لئے دیرپا ’پلگ اینڈ پلے‘ یعنی استعمال کے لئے پوری طرح سے تیار، آئی سی ٹی سے لیس اکائیوں سے وابستہ گرین فیلڈ، صنعتی شہروں کی تعمیر کرنا ہے۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور بھارت کو گلوبل ویلیو چین میں ایک مضبوط پلیئر کے طور پر قائم کرنے کے لئے ان شہروں میں ڈیولپڈ لینڈ پارسلس فوری الاٹمنٹ کے لئے تیار ہوجائیں گے۔ صنعتی گلیارہ پروگرام صنعتوں کی ترقی کو رفتار دینے اور ملک بھر میں سرمایہ کاری کے لئے اہم مقامات تیار کرنے کی خاطر آتم نربھر بھارت بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔
ملٹی ماڈل کنیکٹیوٹی انفرااسٹرکچر کی بنیاد کے طور پر ان پروجیکٹوں کا تصور کیا گیا ہے۔ چنئی بنگلورو صنعتی گلیارہ پروجیکٹ میں ترقی کی شروعات کرتے ہوئے چنئی بنگلورو صنعتی گلیارہ (سی بی آئی سی) کے تحت آندھراپردیش میں کرشناپٹنم صنعتی علاقہ اور کرناٹک میں تمکور صنعتی علاقہ کو منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ گرین فیلڈ صنعتی شہر قابل اعتبار بجلی اور معیاری ، سماجی، بنیادی ڈھانچے کے ساتھ بندرگاہوں اور لوجسٹک ہب (مراکز) سے اور وہاں تک مال ڈھلائی کے لئے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے، سڑک اور ریل رابطے کے ساتھ پوری طرح خودکفیل ہوں گے۔
ان پروجیکٹوں سے صنعت کاری کے توسط سے بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کرشنا پٹنم نوڈ کے لئے پہلے مرحلے کا کام پورا ہونے پر 98000 لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا اندازہ ہے، جس میں سے 58000 لوگوں کو اسی جگہ پر روزگار ملنے کا امکان ہے۔ تمکور نوڈ سے تقریباً 88500 لوگوں کو روزگار ملنے کا اندازہ ہے، جس میں سے 17700 لوگوں کو ڈیولپمنٹ کے ابتدائی مرحلے میں خردہ، دفاتر اور دیگر کمرشیل مواقع میں روزگار ملے گا۔
گریٹر نوئیڈا، اترپردیش میں ملٹی ماڈل لوجسٹکس ہب (ایم ایم ایل ایچ) اور ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب (ایم ایم ٹی ایچ) پروجیکٹ ایسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے، این ایچ91، نوئیڈا – گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے، یمنا ایکسپریس وے، ایسٹرن اینڈ ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کاریڈوس کے نزدیک ہیں۔ لوجسٹک ہب پروجیکٹ کو ایک عالمی معیار کی سہولت کی شکل میں ڈیولپ کیا جائے گا، جہاں خاطر خواہ ذخیرہ اور ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کاریڈورس (ڈی ایف سی) سے / کو سامان کی ڈھلائی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ساتھ ہی مال ڈھلائی کرنے والی کمپنیوں اور صارفین کو ایک ہی جگہ پر سبھی سہولتوں کی پیشکش کی جائے گی۔ اس مرکز پر نہ صرف معیاری کنٹینر رکھ رکھاؤ سے متعلق سرگرمیاں دستیاب ہوں گی بلکہ آپریشنز کی بہتر صلاحیت کے ساتھ لاجسٹک لاگت میں کمی لانے کے لئے متعدد ویلیو ایڈیڈ خدمات بھی دستیاب ہوں گے۔
پہلے سے ہی بھارتی ریل کے بوراکی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب (ایم ایم ٹی ایچ) پروجیکٹ ریل بغیر کسی رخنہ کے مسافروں کی ریل، سڑک اور ایم آر ٹی ایس تک آسان رسائی کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن ہب کی شکل میں کام کرے گا۔ ایم ایم ٹی ایچ میں بین ریاستی بس ٹرمینل (آئی ایس بی ٹی)، مقامی بس ٹرمینل (ایل بی ٹی)، میٹرو، کمرشیل، خوردہ اور ہوٹل شعبے نیز ہریالی سے آراستہ کھلے مقامات کے لئے جگہ دستیاب ہوگی۔ یہ پروجیکٹ اترپردیش میں مستقبل میں ہونے والی ترقی، این سی آر کے سب ریجن اور بھیڑ بھاڑ والی دہلی کو خدمات فراہم کرنے والے علاقوں میں تیزی سے بڑھتی آبادی کو عالمی معیار کی مسافروں کی نقل و حمل کی سہولت دستیاب کرائے گی۔ ان دونوں پروجیکٹوں سے 2040 تک 100000 لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا اندازہ ہے اور قرب و جوار کے علاقوں میں ترقی کے مواقع پر اس کا مثبت اثر پڑے گا۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 8550
(Release ID: 1684933)
Visitor Counter : 280
Read this release in:
English
,
Malayalam
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada