وزارت خزانہ

آئی ایف ایس سی اے نے بینکنگ یونٹوں کو شراکت داری سے متعلق معاہدوں کے ذریعے اثاثوں کی منتقلی کی اجازت دی

Posted On: 30 DEC 2020 12:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30دسمبر ،2020   / بین الاقوامی مالی خدمات کے مراکز کی اتھارٹی آئی ایف ایس سی اے نے آج بینکنگ یونٹوں کو اجازت دے دی کہ وہ دیگر مالی اداروں ، بھارت میں رہنے والے افراد اور بھارت سے باہر رہنے والے افراد کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ خطرے   سے متعلق  کسی بھی معیاری معاہدے کے ذریعے اثاثوں کو منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

خطرے سے متعلق معاہدے کے ذریعے اثاثوں کی منتقلی بہت سے لائحہ عمل میں خصوصاً تجارتی مالیات کے میدان میں عام طریقہ ہے۔  اس طرح کے  خطرے کی شمولیت ایک معیاری دستاویز کے تحت ایک دوطرفہ معاہدے کے طور پر اختیار کی جاتی ہے، جسے دو اداروں (خرید اور فروخت کرنے والی کمپنیاں)  کے درمیان خطرے کی شمولیت کا معاہدہ کہا جاتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8543



(Release ID: 1684932) Visitor Counter : 109